مجلس عشاء :۱۵ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :توبہ کی تین قسمیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:07) بیان سے پہلے مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب جزاء الاعمال سے تعلیم کی۔۔۔

06:07) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب جزاء الاعمال سے متعلق نصیحت کے کاش کہ یہ ہر گھر میں موجود ہواوراسکی تعلیم ہو۔۔۔

11:38) اللہ والوں کے پاس مایوسی ہے ہی نہیں۔۔۔

13:02) کسی بے اُصولی پر ایک صاحب کو نصیحت کہ یہاں اللہ کے لیے آئیں کبھی یہاں جارہے ہیں اور کبھی وہاں جارہے ہیں اور انگریزی میں خط لکھ رہے ہیں کیا ضرورت ہے انگریز ی لکھنے کی؟یہاں ریسرچ کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔

26:14) آپﷺ کو کدو بہت پسند تھے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی اہلیہ محترمہ کی بات کہ سالن میں کدو ضرور بناتی تھی اس قدر سنت کی اتباع سبحان اللہ۔۔۔

30:25) عورتوں کے حقوق۔۔۔

39:06) کسی کو بھی حقیر مت سمجھیں۔۔۔سفر کے دوران لکی مروت سے کچھ لوگ اتنا سفر کے کہ آئے تھے الحمدُ للہ سب سے ملاقات کی۔۔۔

41:30) توبہ کی تین قسمیں (۱) توبۃ العوام (۲) توبۃ الخواص (۳) توبۃ اخص الخواص تو اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کی بھی تین قسمیں ہوجائیں گی۔ (۱) محبوبیتِ عامہ سے محبوبِ عام (۲) محبوب خاص (۳) محبوب اخص الخواص

48:25) یعنی اللہ کا پیار عوامی والا اور اللہ کا پیار علیٰ الخواص اور اللہ کا پیار اخص الخواص والا یعنی اللہ کے پیارے پھر خاص پیارے، پھر خاص میں بھی اخص الخواص۔ آپ لوگ اللہ تعالیٰ کا کون سا پیار چاہتے ہیں؟ اخص الخواص والا، سب سے اعلیٰ والا یا یونہی معمولی؟ دیکھو ایک دن مرنا ہے۔ اگر اعلیٰ درجہ کے پیار کو نہیں پائوگے تو پچھتانا پڑے گا۔۔۔

49:05) توبہ کی پہلی قسم توبہ کی پہلی قسم کا نام ہے۔ اَلرَّجُوْعُ مِنَ الْمَعْصِیَۃِ اِلَی الطَّاعَۃِ توبۂ عوام یہ ہے کہ گناہ چھوڑدے اور اللہ کی فرمانبرداری میں لگ جائے۔

50:30) ایما ن پر خاتمے کا ایک نسخہ کے روزانہ موجودہ ایمان پر شکر ادا کریں۔۔۔

53:31) حقوقِ واجبہ سے متعلق کچھ نصیحتیں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries