مجلس فجر    :۲۰ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :تکبر کا راستہ بہت خطرناک ہے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:47) حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کا فرمان کہ جو میرے پاس اللہ اللہ کرنے کے لیے آئے تو اس سے مجھے بہت زیادہ محبت ہو جاتی ہے۔۔۔

02:48) باخبر کون لوگ ہیں؟دین کے بارے میں ان سے کیوں نہیں پوچھتے ؟۔۔۔

09:03) ارشاد فرمایا کہ پیر کی کتنی محبت ہونی چاہیے اس مضمون کے متعلق ایک بہت بڑا راز اللہ تعالیٰ نے میرے قلب پر مکشوف فرمایا اور وہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : ((اَلْمَرْئُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ مَنْ یُّخَالِلُ)) (مشکاۃ المصابیح، کتاب الاداب، باب الحب فی اﷲ ومن اﷲ) انسان اپنے خلیل اور گہرے دوست کے دین پر خود بخود آجائیں گے۔۔۔

13:43) والدین کے حقوق۔۔۔

17:19) تکبّر کا راستہ بہت خطرنا ک ہے۔۔۔

19:37) ماں باپ کی وجہ سے ہمارا وجود ہے۔۔۔

23:06) ابّرار لوگ کون ہیں؟۔۔۔

23:53) شیخِ کامل کی صحبت سے نفع کامل حاصل کرنے کے لیے تفسیر روح المعانی کا ایک جملہ ہے کہ خَالِطُوْھُمْ لِتَکُوْنُوْا مِثْلَھُمْاتنا ساتھ رہو کہ تم بھی اپنے شیخ کی طرح ہو جائو، وہی درد دل، وہی آہ و فغاں، وہی غض بصر، وہی تقویٰ تمہارے اندر بھی منتقل ہو جائے۔ اس حدیث کی رو سے کہ اَلْمَرْئُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ اگر شیخ تمہارا خلیل ہوتا اور علیٰ سبیلِ خلت تم کو شیخ کی محبت نصیب ہوتی تو شیخ کی راہ میں اور تمہاری راہ میں فرق نہ ہوتا۔ معلوم ہوا کہ تمہاری رفاقت میں حسن نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیْقًایہ خالی جملۂ خبریہ نہیں ہے اس میں جملۂ انشائیہ پوشیدہ ہے۔

یہ بہت اچھے رفیق ہیں اس خبر میں یہ انشاء موجود ہے کہ ان کے ساتھ حسین رفاقت اختیار کرو ۔ جب تک شیخ کے راستہ میں اور مرید کے راستہ میں فرق ہے تو اللہ تعالیٰ سے شیخ کی محبت علیٰ سبیلِ خلت مانگو کہ اے اللہ! شیخ کو میرے قلب میں اتنا محبوب کر دے کہ وہ میرا خلیل ہو جائے اور میں علیٰ دین خلیلہ ہو جائوں پس جب شیخ کی محبت خلت کے درجہ میں پہنچ جائے گی تو اس کے مشورہ پر اتباعِ کامل کی توفیق ہو گی اور پھر خود بخود شیخ کے تمام اخلاق آپ کے اندر منتقل ہو جائیں گے۔ یہ شرح اللہ تعالیٰ نے ابھی میرے دل کو عطا فرمائی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries