مرکزی بیان   :۲۱ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :ایک اللہ تعالیٰ کے راستے کا غم حاصل کر لیں        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر کراچی

07:06) بیان سے پہلے جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

خاک سمجھا تھا جسے لعل بدخشاں نکلا

جو تری بزمِ محبت سے گریزاں نکلا جس طرف نکلا وہ حیراں و پریشاں نکلا

دل دیا غیر کو جس نے بھی وہ ناداں نکلا کیوں کہ وہ جان چمن خار بیاباں نکلا

ساری دنیا کی خرد آئی فدا ہونے کو جب کبھی جوش جنوں چاک گریباں نکلا

درد ملتا ہے ترے درد کے بیماروں سے شیخ پھر سارے جہاں سے بھی مہرباں نکلا

07:07) شیخ پھر سارے جہاں سے بھی مہرباں نکلا اس شعر کا مطلب یہ ہیکہ شیخ اللہ تعالیٰ کی محبت سکھاتا ہے۔۔۔ایک طالب علم کا تذکرہ کہ جس کے حالات کمزور ہیں لیکن ان کے والد صاحب کی اتنی تڑپ کے ہم نے اپنے بچے کو مدرسے میں پڑھانا ہی پڑھانا ہے۔۔۔

13:52) نقل سے کیا ہوتا ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نقل کرنے پر کیا معاملہ ہوا ۔۔۔

15:11) ایک اللہ کے غم کو حاصل کر لو ساری دُنیا کے غموں کو کھا جائے گا اور اللہ تعالیٰ کا غم اس کا مطلب یہ ہیکہ جائز ناجائز کا غم ،گنا ہ نہ کرنے کا غم ۔۔۔اولاد کا غم بے ہودہ غم ہے بس اولاد کو نیک بنا ہو ۔۔۔

20:37) ہم تو اپنے گناہوں پر معافی مانگتے ہیں اور اللہ والے اپنی نیکیوں پر معافی مانگتے ہیں۔۔۔

22:12) التودد إلى الناس نصف العقل۔۔۔

29:24) کسی صاحب کی بات جو آج پہلی مرتبہ یہاں آئے تھے ان کے الفاظ یہ تھے کہ یہاں بہت انوارات محسوس ہورہے ہیں لگتا ہیکہ صحیح جگہ پر آگیا ہوں۔۔۔اس کی وجہ ؟یہاں ماشاء اللہ اتنے عالم اتنے مفتی اور طلباء ،سالکین اور مختلف علماء اور دیگر بزرگوں کا آنا ان سب کے انوارات ہیں جو یہاں محسوس ہورہے ہیں۔۔۔

32:24) اس موبائل کے کتنے نقصانا ت ہیں؟۔۔۔دن رات یہاں کتنے ای میل آتے ہیں یہاں والو ں سے پوچھ لیں اور ان ای میل میں کیا لکھا ہوا ہوتا ہے یہی تو ہے تباہی۔۔۔

32:46) شیخ پھر سارے جہاں سے بھی مہرباں نکلا ۔۔۔سچے شیخ کی کیانشانی ہے؟ایک جعلی کا لطیفہ ۔۔۔

38:14) موبائل دوزخ کا دروازہ ہے۔۔۔ ایک صاحب کا واقعہ جن کی بیٹی گھر سے بھاگ گئی جس کے ساتھ بھاگی تھی کوٹ میرج کیا تھا ایک دن ساتھ رہا اور پھر وہ اس لڑکی کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔۔۔چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں موبائل ہے۔۔۔

44:43) یہ دُنیاوی پڑھائی حُریت پسندی سِکھاتی ہے۔۔۔

45:55) عورتوں کا ڈرائیونگ کرنا۔۔۔

50:50) وراثت نہ دینے والے کے لیے عذاب۔۔۔

53:10) دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا۔۔۔

56:51) اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا اجر وثواب۔۔۔

01:00:00) احسن قول کیا ہے؟اللہ تعالیٰ کے بچھڑے ہوئے بندوں کو اللہ سے ملانا۔۔۔

01:01:55) اللہ تعالیٰ کا جذب ۔۔۔ایک نئے مسلمان عبدالرحمن کا واقعہ۔۔۔

01:09:13) ڈریس کوڈ کیا ہونا چاہیے۔۔

01:12:43) ریا سے بچنے پر نصیحت۔۔

01:14:15) پیر بھائی وقاص حسین صاب جو دبئی میں ہوتے ہیں اُن کے والد کا آج انتقال ہوا ان کا تذکرہ اور قبر تیار ہو تو پھر جنازہ میں دیر نہیں کرنی۔۔

01:24:21) ایک بزنس مین کا واقعہ۔۔حضرت سعدی شیرازی کے ساتھ اس بزنس مین نے ایک رات گذاری اور اپنے واقعات سناتا رہا الخہ واقعہ۔۔

01:29:25) عبرت کے لیے شیخ الاسلام صاحب حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی ایک حکایت۔۔

01:31:39) ایک بچہ ماں سے بچھڑ گیا خانہ کعبہ میں الخہ۔۔مثال اور چین سکون اطمینان پر نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries