فجر  مجلس  :۲۵ ستمبر۳ ۲۰۲ء     :مومن کا ذکر وکالۃً پوری کائنات کا ذکر ہے             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:17) مومن کا ذکر اﷲ وکالۃً تما م کائنات کا ذکر ہے تمام کائنات کی خدمات انسان کی تربیت میں مصرو ف ہیں۔ پس جب مومن اﷲ کہتا ہے تو تمام کائنات کی طرف سے بھی وکالۃً اﷲ کہتا ہے اور جب لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہتا ہے تو گویاتمام کائنات کی طرف سے کہتا ہے کہ کیونکہ اس کی تربیت میں زمین و آ سمان چاند و سورج پانی اور ہوا سمندر اور پہاڑ غرض پوری کائنات کی خدمات شامل ہیں ؎

آب و باد و مہ و خورشید و فلک در کارند تا تو نانے بکف آری و بہ غفلت نخوری پانی اور ہوا خور شید و قمر زمین و آ سمان سب تیری خدمت میں مصروف ہیں تاکہ روٹی کا لقمہ جب تو ہاتھ میں لے تو اسے غفلت سے نہ کھائے۔۔۔

03:19) کفر کے وسوسے کافر کونہیں آئیں گے ۔۔۔گزشتہ کل کچھ لوگ آئے تھے ان سے متعلق کچھ باتیں۔۔۔

07:11) ایک وسوسے والے کے لیے حضرت تھانو ی رحمہ اللہ کا علاج۔۔۔

08:39) وسوسوں سے کبھی نہیں گھبرانا چاہیے۔۔۔

12:01) ایک منطقی کا لطیفہ۔۔۔

12:51) پس جب مومن نے اﷲ کہا تو ارض و فلک نے، شمس و قمر نے، بر و بحر نے ، شجر و حجر نے، چرند و پرند صحرا و سمندر سیارہ و نجوم سب نے اﷲ کہا کیونکہ اس کی پرو ر ش میں من حیث نوع انسانی سب شریک ہیں۔ اس سے صو فیاء کے اس مراقبہ کی حقیقت بھی معلوم ہوتی ہے کہ جب اﷲ کہو تو تصور کر و کہ میرے ہر بُنِ مو سے اور کائنات کے ذرّہ ذرّہ سے اﷲ نکلا، انسان نے جب اﷲ کہا تو تمام کائنات نے اﷲ کہا کیونکہ اس کی طاقت میں تمام کائنات کی خدمات شامل ہیں ۔

18:25) نیز اس حدیث شریف کا مطلب بھی واضح ہو جا تا ہے کہ جب تک روئے زمین پر ایک بھی اﷲ اﷲ کہنے والا ہو گا قیامت نہ آئے گی کیونکہ اس کی وکالت سے تمام کائنات ذاکر ہے اور جب کوئی اﷲ کہنے والا نہ رہا تو اب تمام کائنات گو یا غیر ذاکر ہو گئی اور مقصد کائنات باقی نہ رہا ۔ جب ذکر جان حیات جان کائنات نہ رہا تو کائنات کی مو ت لا زمی ہوگئی اس لیے سب درہم برہم اور فنا کر دی جائے گی۔

19:04) معارف القرآن حضرت مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ ۔۔۔مومن کا ذکر وکالۃً پوری کائنات کا ذکر ہے۔۔۔

24:08) ذکر کس طرح کرنا چاہیے۔۔۔

29:23) ادب بہت بڑی چیز ہے۔۔۔اے خدا جوئیم توفیق ادب۔۔۔بے ادب محروم مانداز فضل رب

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries