عشاء مجلس  :۲۵ ستمبر۳ ۲۰۲ء     : ندامت کی حقیقت              !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:57) قرآن پاک بہت بڑا معجزہ ہے۔۔

04:50) قرآن پاک کی تصیح کے بارے میں۔۔

06:57) آج کہتے ہیں کہ قران پاک کو پڑھنا ہے تو سمجھ کر پڑھو ورنہ نہیں ...ایسے نالائقوں کو جواب۔۔

14:05) کچھ واقعات کا ذکر۔۔۔

15:06) ایک گاوں کا واقعہ

16:57) حسب معمول تعلیم۔۔

19:55) اس سلسلے کی برکت۔۔۔

22:11) گناہوں کے اگر عادی ہوگئے تو پھر چھوڑنا مشکل ہوجاتا ہے مثال ریچھ کی اور نصیحت۔۔

27:48) توبہ کی قبولیت کی تین شرطیں ہیں۔۔ کہ اَنْ یَّقْلَعَ عَنِ الْمَعْصِیَۃِ اس گناہ سے الگ ہوجائے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اَنْ یَّنْدَمَ عَلَیْہَا اس گناہ پر ندامتِ قلب بھی ہو

28:18) ندامت کی حقیقت تَأَ لُّمُ الْقَلْبِ ہے کہ قلب میں الم پیدا ہوجائے جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں آپ حضرات جانتے ہیں کہ جب انہیں پتہ چل گیا کہ اللہ تعالیٰ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے ناراض ہیں تو قرآن پاک اعلان کرتا ہے۔ وَضَاقَتْ عَلَیْہِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ساری کائنات ان پر تنگ ہوگئی اور وَضَاقَتْ عَلَیْہِمْ اَنْفُسُہُمْ اور وہ اپنی جانوں سے بیزار ہوگئے اور یہ محبت کے حقوق میں سے ہے،

30:03) ضرت مرزا مظہرجان جاناں رحمۃ اللہ علیہ اتنے نازک مزاج تھے کہ بادشاہ آیا اور پانی پی کر صراحی پر پیالہ ٹیڑھا رکھ دیا۔ حضرت نے صبر کرلیا لیکن سر میں درد ہوگیا۔ کچھ دیر بعد عرض کیا کہ حضور! میں چاہتا ہوں کہ خدمت کے لیے آپ کو کوئی نوکر دے دوں۔ اس کی تنخواہ ہم شاہی خزانہ سے دیں گے۔ فرمایا کہ بھائی! اب تک تو میں نے صبر کیا لیکن اب برداشت نہیں ہے۔ جب آپ کو صراحی پر پیالہ رکھنا نہیں آتا، پیالہ کو ٹیڑھا رکھ کر میرے سر میں درد کردیا تو آپ کے نوکر کا کیا حال ہوگا۔ بس معاف کیجئے۔ آپ نوکر نہ دیجئے۔ اتنے نازک تھے۔

32:17) نہ جانے کتنی نہریں میرے دریاء سے ہوئیں جاری مگر پھر بھی میرے دریاء کی طغیانی نہیں جاتی

37:05) اللہ تعالی نے ہر گناہ چھوڑنے کی طاقت ہمیں دی ہے۔۔

37:38) گناہ چھوڑنے کی ہمت کی دعا۔۔

40:26) توجہ کا مطلب کیا ہے؟

42:09) حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کا تذکرہ۔۔

52:37) نہ تیری جان نہ تیرا دل چاہیے ان کو تجھ سے فقط خونِ آرماں چاہیے۔۔

55:12) گٹکا،نسوار،پان،بیڑی وغیرہ پر نصیحت۔۔

57:35) بیویوں کو نصیحت کہ شوہروں کے موبائل کی ٹوہ مت لگایا کریں۔۔

58:48) صفائی ستھرائی کرنا ..صاف ستھرا رہنا۔۔نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries