فجر مجلس  :۲۶ ستمبر۳ ۲۰۲ء     : ویڈیوبنا کر  مقدس مقامات کے تقدس کو پامال مت کریں              !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:36) لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِمیں شانِ کرم کا ظہور ہے آگے ہے لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ اﷲ تعالیٰ نے یہاں رحمت کی نسبت اپنے ذاتی نام کے ساتھ نازل کی، صفاتی نام کو نازل نہیں فرمایا،ننانوے ناموں میں سے اللہ تعالیٰ نے اپنا ذاتی نام کیوں استعمال کیا؟اس پر مفسرین خدائے تعالیٰ کی طرف سے لکھتے ہیں کہ اے میرے گنہگار بندو !نالائق بندو! تم میری رحمت سے نا امید نہ ہو،یہاں اسم جلالۃ نازل کر رہا ہوں تاکہ تمام صفات اس میں شامل ہو جائیں کہ اگر ضرورت پڑے تو میں اپنی رحمت بھی شامل کروں،کرم بھی شامل کروں،حلم بھی شامل کروں، ستاریت، غفاریت، جتنے بھی نام ہیں جو بھی ضرورت ہوگی سب اللہ میں شامل ہیں۔جیسے کسی کا ابّا جج بھی ہو،ڈاکٹر بھی ہو ،وکیل بھی ہو،مالدار بھی ہو،اس کا بیٹا بیمار ہو گیا، مقدمہ میں بھی پھنس گیا، تنگدست بھی ہوگیا تو وہ ہر دفعہ ابّا کی صفات نہیں بتاتا، یہ نہیں کہتا کہ میرے مالدار ابّا میرا قرضہ ادا کر دو،میرے ڈاکٹر ابّا مجھے دوا دے دو،میرے جج ابّا مجھے مقدمہ میں جتا دینا۔بس اتناکہتا ہےاے میرے ابّا ! آپ ہمیں دوا بھی دیجئے، عدالت میں بھی ہمارا خیال رکھنا اور ابّا !میرے اوپر ذرا قرضہ ہو گیا ہے، جانتا ہے کہ ابّا سیٹھ بھی ہے ۔تو جو شخص اللہ کا نام لیتا ہے گویا وہ اللہ کی تمام صفاتی نعمتیں اپنے اوپر مبذول کرا لیتا ہے۔

03:38) اسی لئے بزرگوں نے سکھایاکہ ایک تسبیح اللہ اللہ کی پڑھ لیا کریں۔ یا اللہ، یارحمن، یارحیم بھی پڑھاکریں، ان شاء اﷲ اس سے ساری مشکلات حل ہوجائیں گی اور اصلاح بھی ہوتی رہے گی۔مدینہ منورہ میں میرے شیخ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم کا ایک مرید جو گاڑی میںمیرے ساتھ بیٹھا تھا، وہ تھوڑی تھوڑی دیربعدکہتا تھا یا اللہ، یا رحمٰن، یا رحیم۔ سبحان اللہ! مزہ آجاتا تھا۔ میں نے کہا یہ تم کو کس نے سکھایا؟ اس نے بتایا کہ آپ کے اور میرے شیخ مولانا ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے سکھایا ہے اور حضرت ہردوئی دامت برکاتہم نے مولانا محمد احمد صاحب دامت برکاتہم سے سیکھا ہے۔

04:47) حرمین شریفین میں تصاویر سے متعلق دارالعلوم کراچی کا ایک فتویٰ پڑھ کر سنایا۔۔۔

20:16) اللہ معاف کرے آج مسجد میں بھی تصاویر یں بن رہی ہیں اور وہاں نکا ح بھی پڑھا رہے ہیں اور تصویر بھی ہورہی ہے اگر کچھ کہو تو کہتے ہیں کہ جی کیا کریں منع کرتے ہیں لیکن نہیں مانتے کیا کریں؟۔۔۔کیا کریں ایسی جگہ نکاح ہی مت پڑھائیں کیا ایسی جگہ نکاح پڑھانا فرض واجب ہے؟

22:42) ڈربن سے اسٹینگر جاتے ہوئے ایک واقعہ کہ ایسے اشعار لگے ہوئے تھے کہ جن میں بالکل میوزک چل رہی تھی۔۔۔

26:32) ایک شخص نے حضرت والا رحمہ اللہ سے کہا کہ داڑھی رکھنے سے کیا فائدا؟حضرت کا جواب۔۔۔

29:59) زیادہ ذکر کرنے سے متعلق واقعات ۔۔۔

32:50) آنکھوں سے متعلق دُعا کی درخواست۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries