عشاء  مجلس  :۲۶ ستمبر۳ ۲۰۲ء     : ہر گناہ پر چار گناہ بنتے ہیں               !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:12) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب جزاء الاعمال سے تعلیم ہوئی۔۔۔

01:12) جس مسئلے میں علماء کی دو رائے ہوں ان میں بحث نہیں کرنی چاہیے بعض لوگ آپس میں لڑانے کے لیے فتویٰ لیتے ہیں۔۔۔

03:56) دوسروں کے عیب نہیں دیکھنے چاہیے۔۔۔

05:29) تکبّر انسان کو تباہ کردیتا ہے۔۔۔شیطان کو کس نے مردود کیا؟۔۔۔حضرت آدم علیہ السلام کی میراث کیا ہے ان کی نقل کیوں نہیں کرتے؟۔۔۔

11:07) اللہ والے اپنی نیکیوں پر روتے ہیں۔۔۔

12:02) سب تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں۔۔۔

14:49) آج کل کیسے کیسے لوگ آرہے ہیں اور کیسے کیسے ان کے ساتھ مسائل ہیں بس اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگنی چاہیے۔۔۔

19:02) ڈیجیٹل اورنان ڈیجیٹل ۔۔۔تصویر نکالنے کا مقصد کیا ہے؟اور اس پر عذاب کتنا ہے؟۔۔۔مسجدِ نبوی ﷺ میں بھی اس لعنت سے باز نہیں آتے۔۔۔

22:36) ہر گناہ پر چار گواہ بن جاتے ہیں کیونکہ ہر گناہ پرچارگواہ بن جاتے ہیں۔نمبر۱: جس زمین پر گناہ ہوتا ہے وہ زمین ٹیپ کر لیتی ہے،گواہ بن جاتی ہے۔اس کی کیا دلیل ہے: ﴿یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَھَا ؁﴾ ۔ (سورۃ الزلزال : آیۃ ۴) قیامت کے دن زمین اپنی خبریں بیان کرے گی۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے پوچھا کہ وہ کیا خبریں ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ جو اس پر اعمال ہوتے ہیں۔ نمبر۲: دوسرا گواہ ہمارے بدن کے اعضاء ہیں: ﴿ اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰٓی اَفْوَاھِھِمْ وَتُکَلِّمُنَآ اَیْدِیْھِمْ وَتَشْھَدُ اَرْجُلُھُمْ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ ؁﴾ ۔ (سورۃ یٰسۗ : آیۃ ۶۵) سورۂ یٰسۗ میں ہے کہ قیامت کے دن ہمارے اعضاء گواہی دیں گے، دوگواہ ہوگئے۔ نمبر۳: تیسرا گواہ فرشتے ہیں: ﴿ کِرَامًا کَاتِبِیْنَ؁ یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ؁﴾ ۔ (سورۃ الانفطار: آیات ۱۱، ۱۲) اورچوتھا گواہ نامہ ٔ اعمال ہے: ﴿ وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ؁﴾ ۔ (سورۃ التکویر: آیۃ ۱۰) 27:46) بدنظری کی لعنت۔۔۔آپﷺ کی بدُعا۔۔۔

30:01) قُربِ قیامت کی نشانیاں۔۔۔

31:01) اس وقت کا دجّال اسمارٹ فون ہے۔۔۔

32:42) کعبہ میں پیدا کرے زندیق کو لاوے بت خانے سے وہ صدیق کو زادہ آزر خلیل اﷲ ہو اور کناہ نوح کا گمراہ ہو غیر کو مسجد کرے مسجد کو غیر غیر کو اپنا کرے اپنے کو غیر فہم سے بالا خدائی ہے تیری عقل سے برتر خدائی ہے تیری

35:29) ہر گناہ پر چار گواہ بن جاتے ہیں اورچوتھا گواہ نامہ ٔ اعمال ہے: ﴿ وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ؁﴾ ۔ (سورۃ التکویر: آیۃ ۱۰)

37:03) سچی توبہ کرنے سے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔

40:38) ہر کوئی اللہ والا بن سکتا ہے شیطان ہمیں مایو س کرتا ہے۔۔۔

49:46) توبہ کی چار شرائط۔۔۔

52:02) حرمین شریفین میں ویڈیو تصویر بنانے سے متعلق دارالعلوم کراچی کا ایک فتویٰ۔۔۔

01:14:57) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries