جمعہ  بیان   :۲۹ ستمبر۳ ۲۰۲ء     : چراغاں کرنا اور مخصوص دن منانے کی حقیقت                !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

15:34) اشعار پڑھے گئے۔۔

22:53) بیان کا آغاز ہوا۔۔

24:43) اہل ذکر سے کون لوگ مراد ہیں؟

27:56) جب بیان شروع ہوجائے اس وقت کوئی نفل نماز نہیں پڑھنی چاہیئے اس کے بارے میں فتاوی بھی موجود ہیں اس وقت تحیۃ المسجد بھی نہیں پڑھنی چاہیے۔۔

32:18) سکینہ کو نور آسمان سے نازل ہوتا ہے۔۔

32:33) چہرہ ترجمان دل ہوتا ہے۔۔

35:19) بڑی مونچھوں پر نصیحت۔۔

35:30) اصلی میلاد شریف کیاہے؟

36:20) یہ تیسری عید کہاں سے آگئی؟

36:42) سنت کا طریقہ کیا ہے ؟ عشقِ رسول کا دعویٰ کرتے ہو، اگر تمہارا عشق سچا ہوتا تو تم رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے کیونکہ عاشق تو اپنے محبوب کا فرماں بردار ہوتا ہے۔ تمہاری خوشی جب قبول ہوگی جب صحابہ کے طریقے پر ہوگی، ان کے طریقہ کے خلاف تمہای خوشی قبول نہیں ہوسکتی، یہ دیکھو کہ حضراتِ صحابہ نے کیسے خوشی منائی؟ ان سے اللہ راضی ہوگیا رَضِیَ اﷲُ عَنْھُمْ وَرَضُوْاعَنْہٗاللہ ان سے راضی تو ان کے اعمال سے بھی راضی لہٰذا جیسے صحابہ کرام ایک ایک سنت پر جان دیتے تھے ہم بھی جان دینا سیکھیں۔ میں ثابت کر دو کہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ان حضرات نے ربیع الاول منایا، چراغاں کیابلکہ کسی صحابی سے ثابت کردو کہ انہوں نے ربیع الاول منایا ہو؟ عاشقِ رسول وہ ہیں جو سنت پر چلتے ہیں، سبحان اللہ! ہمارا ربیع الاول تمام سال ہے

39:55) دوستو! اصل ربیع الاول اس کا ہے جو رات دن ہر وقت حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو یاد رکھتا ہے، سال میں ایک مہینہ کے لیے نہیں، ایک دن کے لیے نہیں، بارہ ربیع الاول کے لیے نہیں، جس کی ہر سانس بارہ ربیع الاول ہے

40:15) جو بدعات میں مبتلاء ہیں اُن میں عقل ہے ہی نہیں۔۔

49:40) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب وعید۔۔

52:29) جھوٹ بول کر سودا بیچنا یہ بھی اسی وعید میں داخل ہے۔۔

55:52) تکبر کے دو جز ہیں ایک حق بات نہ ماننا۔۔

58:57) یہ جلوس،بدعات،عورتوں کا نعت پڑھنا آواز غیر محرم بھی سن رہے ہیں پیسے پھینک رہے ہیں یہ عشق رسول ہے ایک دن مر کر جواب بھی دینا ہے۔۔

01:18:20) آج کہتے ہیں ہم نے پاکستان کو دیا کیا ہے ؟ہم کیا دیا ۔۔یہ چوری،ڈاکہ،دوسروں کی زمین غضب کرنا یہ سب ہم نے دیا ہے۔۔

01:19:05) سنت پر حدیث پاک۔۔ جو آج یہ لائیٹ دیکھنے جائے گا اپنی اولاد کو لے جائے اُس نے نافرمانوں کی تعداد بڑھائی گناہ کیا۔۔ یہ روڈ بلاک کرنا اذیتیں دینا بڑی بڑی آواز سے اشعار نعتیں چلانا لوگوں کو اذیتیں دینا ۔۔

01:20:39) ہماری مسجدیں صحابہ کے طریقے پر اباد ہیں اگر سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ، حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ، حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے مسجد نبوی میں چراغاں نہیں کیا تو الحمدللہ! ہماری مسجدیں بھی صحابہ کرام کی یادگار ہیں۔ خدا کے ان عاشقوں کی نقل کرکے ہمیں کوئی حسرت نہیں، تم کچھ بھی کہتے رہو ہمیں اس پر کوئی ندامت نہیں ہے بلکہ ہم اللہ تعالی کے شکر گذار ہیں جس نے ہمیں ان کی اتباع کی توفیق دی ہمیں اس پر کوئی ندامت نہیں ہے بلکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گذار ہیں جس نے ہمیں ان کی اتباع کی توفیق دی اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اے خدا!ہماری زندگی صحابہ کی سنت کے مطابق ہوجائے جس کی ہم کوشش کررہے ہیں، ہم یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہم نے کامل اتباع کرلی لیکن ہم کم سے کم کچھ کوشش کرتے ہیں کہ ان کے طریقے پر ہمارا ربیع الاول گذرے

01:23:58) خالی محبت سے کام نہیں چلتا محبت کے ساتھ اطاعت بھی چاہیے۔۔

01:27:54) مونچھیں پست رکھنا نصیحت ۔۔

01:32:08) مقدس مقامات پر ویڈیو تصاویر کا حکم اور فتوی۔۔

01:33:10) اصل بندگی وہ ہے جو اللہ تعالی کو راضی کرنے کی فکر کرے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries