عشاء مجلس  :۲۹ ستمبر۳ ۲۰۲ء     : آپس میں اللہ کے لئے محبت کرنے کا انعام                    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:48) حرمین شریفین اور دیگر مقدس مقامات میں تصویر کشی اور ویڈیو سے متعلق دارالعلوم کراچی کےایک فتویٰ کا تذکرہ۔۔۔ا س کے باوجود بھی نہ مانے تو پھر کیا کرسکتے ہیں۔۔۔

05:49) جب ہم گناہ کرتے ہیں تو چار گواہ بنتے ہیں۔۔۔ نمبر۱: زمین جس زمین پر انسان سے گناہ سرزد ہوتا ہے وہ زمین گواہ بن جاتی ہے۔ دلیل کیا ہے ’’یومئذ تحدث اخبارھا‘‘ جس دن کہ زمین اپنی خبریں بیان کرے گی ۔ دوسرا گواہ فرشتے ہیں: کراماً کاتبین یعلمون ما تفعلون تیسراگواہ ہے: الیوم نختم علی افواھھم وتکلمنا ایدیھم وتشہد ارجلھم بما کانوا یکسبونo جن اعضاء سے گنا ہ ہوئے ہیں وہ اعضاء بھی قیامت کے دن گواہی دیں گے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ چشم گوید کردہ ام غمزدہ حرام کان کہیں گے ہم نے غیبتیں سنیں، گانے سنے۔ لب بگوید من چنیں بوسیدہ ام ہونٹ کہیں گے ہم نے حرام بوسے لئے اور اس کے گناہ کئے۔ دست گوید من چنیں دزدیدہ ام ہاتھ کہیں گے کہ ہم نے اس طرح چوری کی۔ اسی طرح اگر پائوں سینما دیکھنے کے لئے گئے تو پائوں بھی گواہی دیں گے۔ ایسے ہی نیک اعمال کے لئے بھی گواہ بنتے ہیں۔ عرفات ومنیٰ مزلفہ میں جو کام ہورہے ہیں اس کے بھی ہمارے گواہ تیار ہورہے ہیں۔ چوتھا گواہ نامۂ اعمال: وَاِذَا الصُّحْفُ نُشِرَتْ اعمال ناموں میں آج اعمال لکھے جارہے ہیں، قیامت کے دن نامۂ اعمال بانٹے جائیں گے جو زندگی بھر کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

13:37) جب حیاختم تو سب ختم۔۔۔اصلی حیایہ ہیکہ ہمارا پالنے والا ہمیں ایک سانس بھی اپنی نافرمانی میں نہ دیکھے۔۔۔

19:19) کتنے بھی گناہ ہو جائیں چار شرطوں سے سب گنا ہ معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔

25:05) آپ ﷺ کی محبت صرف دو دنوں کے لیے نہیں ہونی چاہیے ہمیشہ آپ ﷺ کی سنتو ں کو زندہ کرنا ہے ہم موسم کے مینڈک نہیں ہیں۔۔۔

29:01) اللہ تعالیٰ ایسے پیارے ہیں کہ چار شرطوں سے سب گناہ معاف فرمادیتے ہیں اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہیکہ ان اللہ یحب التوابین ویحب المتطھرین۔

29:53) توبہ کی قبولیت کی تین شرطیں ہیں: (شرح مسلم شریف الامام النووی، ج:۲، ص:۳۴۶) (۱) یہ کہ اَنْ یَّقْلَعَ عَنِ الْمَعْصِیَۃِ (۲) اور دوسری شرط یہ ہے کہ اَنْ یَّنْدَمَ عَلَیْہَا اس گناہ پر ندامتِ قلب بھی ہو، شرمندگی ہو۔ تین صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی توبہ کی قبولیت کا مختصر واقعہ۔۔۔وَضَاقَتْ عَلَیْہِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ساری کائنات ان پر تنگ ہوگئی اور وَضَاقَتْ عَلَیْہِمْ اَنْفُسُہُمْ اور وہ اپنی جانوں سے بیزار ہوگئے اور یہ محبت کے حقوق میں سے ہے، جس سے زیادہ محبت ہوتی ہے اس کی ناراضگی سے ایسا ہی اثر ہونا چاہئے۔ پس اگر گناہ ہوجائے تو اللہ کی ناراضگی اور غضب کے ساتھ کوئی چیز اچھی نہ لگے، بال بچے اچھے نہ لگیں، کھانا پینا بھی اچھا نہ لگے، مکان بھی اچھا نہ لگے، ساری دنیا اس کی نگاہوں میں تنگ پڑجائے اور اپنی جان سے بیزار ہوجائے جب تک کہ دو رکعت صلوٰۃ توبہ پڑھ کر اشکبار آنکھوں سے استغفار و توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی نہ کرے۔ حالتِ نافرمانی میں اور حالتِ اصرار علی الذنب میں دنیا کی نعمتوں کو برتنا شرافتِ عبدیت کے خلاف ہے۔

34:47) بیویوں کے حقوق۔۔۔

41:45) دین بڑا مزیدار ہے بس ہم نے خود مشکل بنایا ہوا ہے۔۔۔

44:09) بعض لوگ شیخ کے قریب رہتے ہوئے بھی دُور رہتے ہیں جب کچھ کہو تو فوراً معافی مانگنے کے لیے آجاتے ہیں۔۔۔شیخ کسی سے قرض نہیں لیتا اور نہ ہی کسی کی جیب کاٹتا ہے۔۔۔دُور والوں کے ای میل آرہے ہیں اور قریب والوں کو فکر ہی نہیں ہے۔۔۔

49:36) اللہ ایسے پیارے ہیں کہ دن میں اگر ستر مرتبہ بھی گنا ہ ہوجائے تو معاف فرما دیتے ہیں۔۔۔

50:15) حضرت دادا شیخ دامت برکاتہم سے فون پر بات اور دُعا سے متعلق فرمایا کہ الحمدُ للہ جب بھی کوئی ایسی بات ہوتی ہے تو پیارے شیخ سے دُعا کراتا ہوں۔۔۔

52:51) اللہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عرش کا سایہ دلائیں گے۔۔۔

54:50) اللہ تعالیٰ کو حاصل کرنے کے لیے تین اعمال۔۔۔

57:26) ہم نے فانیؔ ڈوبتے دیکھی ہے نبضِ کائنات جب مزاجِ یار کچھ برہم نظر آیا مجھے یعنی میری بیوی جو ذرا سی ناراض ہوگئی تو مجھے ساری کائنات کی نبض ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ لو بھائی! اپنی ہی نبض ڈوبتی ہوئی نہیں معلوم ہوئی بلکہ کہتا ہے کہ ساری دنیا اندھیری نظر آرہی ہے۔ تو معلوم ہوا کہ محبت کے حقوق میں سے یہ ہے کہ محبوب کی ناراضگی سے ایسا حال ہوجاوے اور یہ محبت تو مجازی اور چند دن کی ہے اور عارضی و فانی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حق ہم پر کتنا ہے اس کو تو ہم بیان بھی نہیں کرسکتے۔ ہماری رگِ جان سے بھی وہ قریب تر ہیں۔ ہمارا وجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے موجود ہوا۔ ہماری دنیا و آخرت کے سارے مسائل اللہ تعالیٰ سے متعلق ہیں۔ اگر ساری دنیا ہماری تعریف کرے تو اس تعریف سے ہمارا کچھ بھلا نہ ہوگا جب تک کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن یہ نہ فرمادیں کہ میں تم سے راضی ہوگیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries