عشاء مجلس  ۱۶۔ اکتوبر۳ ۲۰۲ء     :شیخ کی محبت کو  عظمت کے ساتھ جمع کرو    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:حضرت مفتی فرحان فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزدسندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک12کراچی

حضرت حکیم الامت فرماتے ہیں کہ جب کوئی اﷲ کے لیے شیخ کی عزت کرتا ہے تو یہ تُوَقِّرُوْہٗ پر عمل ہے اﷲ تعالیٰ فرمارہے ہیں کہ اے صحابۂ رسول تم لوگ میرے نبی کی عزت و توقیر کرو۔ حکیم الامت بیان القرآن کے حاشیہ میں لکھتے ہیں کہ یہی آیت دلیل ہے

شیخ کی عزت اور توقیر کی، اگر کوئی شخص شیخ کی توقیر نہیں کرتا خالی محبت کرتا ہے تو اُس کا اِس آیت پر عمل نہیں ہے اور وہ کامل نہیں ہوسکتا۔ اس لیے حکیم الامت کا مشورہ ہے کہ ہمیشہ شیخ کی محبت کو عظمت کے ساتھ جمع کرو، خالی محبت سے کام نہیںچلے گا ورنہ خالی تُحِبُّوْہٗ نازل ہوتا کہ اے لوگو! میرے نبی سے محبت کرو لیکن تُوَقِّرُوْہٗ نازل فرمایا کہ میرے نبی کی عزت کرو یعنی محبت پر عظمت غالب رہے۔

اس لیے محبت اور عظمت شیخ کے حقوق میں سے ہ شیخ کی محبت کو عظمت کے ساتھ جمع کرو کیونکہ یہ اﷲ کی راہ کا رہبر ہے، جب منزل قیمتی ہے تو رہبر بھی قیمتی ہے اور راستہ بھی قیمتی ہے اﷲ قیمتی ہے یا نہیں؟ تو کیا ان کی منزل قیمتی نہیں ہوگی؟ اور اس منزل تک لے جانے والا راہبر قیمتی نہیں ہوگا؟ ا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries