مرکزی بیان   ۱۹۔ اکتوبر۳ ۲۰۲ء     :فضائل و برکات درود شریف      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزدسندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک12کراچی

07:10) تصویر سے متعلق اعلان کے یہ حرام ہے لہذا کوئی اس کی کوشش نہ کرے۔۔۔حرم میں اور مسجدِ نبوی ﷺ میں تصویروں سے متعلق کے اللہ معاف کرے وہاں بھی معاف نہیں کرتے اور اس دفعہ تو اندازہ ہوا کہ عورتیں بھی کثرت سے اس میں مبتلا ہیں۔۔۔

07:11) تصویر بنانے پر احادیثِ مبارکہ میں کتنے عذاب آئے ہیں۔۔۔مسجدِ نبوی ﷺ میں ایک شخص چُھپ چُھپ کر ویڈیو بنا رہا تھا اس سے موبائل لیکر سب کچھ ختم کیا اور پھر واپس کیا۔۔۔خانہ کعبہ میں بھی تصویریں بنا رہے ہیں خانہ کعبہ میں ایک بزرگ سے ملاقات ہوئی وہاں بھی کسی نے تصویر کھینچی جب حافظ شفقت صاحب نے ان سے کہا کہ میرے بھائی فرمائے رہے ہیں کہ جو میری تصویر کھینچے گا قیامت کے دن اس کا گریبان ہوگا اور میرے ہاتھ ہوگا جب یہ کہا تو فوراً موبائل دے دیا اور سب کچھ ختم کرادیا۔۔۔

14:47) داڑھی رکھنا آپ ﷺ کی واجب والی سنت ہے جب آپﷺ سے محبت ہے تو پھر داڑھی کیوں نہیں رکھتے؟۔۔۔مونچھوں کا کیا حکم ہے؟۔۔۔

18:02) جناب سید ثروت صاحب نے نعت شریف کے اشعا ر پڑھے۔۔۔

24:15) ڈگریوں سے متعلق ایک دوست کی بات کہ ان کو ڈگریاں لینے کا بہت شوق ہے اس پر فرمایا کہ ڈگریاں لینامنع نہیں بس اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرنا۔۔۔

28:30) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ جس کو دو نعمتیں مل جائیں پھر اس کے اندھیرے بھی اُجالے میں بدل جائیں گے ایک سنت کی اتباع اور دوسرا رضائے شیخ۔۔۔

30:09) آپﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کے فضائل۔۔۔

32:13) آپﷺ کی محبت زبان پر تو ہے لیکن جب دل میں آئے گی تو کام بنے گا اور آپﷺ کی سنتوں کی اتباع کی فکر ہوگی۔۔۔

34:46) حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب سے آپﷺ پر درود ُسلام پڑھنے سے متعلق مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

01:00:20) جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کے فضائل۔۔۔

01:04:20) ایک عجیب واقعہ کہ کس طرح ایک بدو نے صلوۃ سلام پیش کیا۔۔

01:12:48) تین چیزیں کائنات کی ۔۔

01:18:40) آپ ﷺ کا آرام کا ایک واقعہ جب گرمی ہوتی تھی تو آپ ﷺ کو پسینہ آتا تھا تو حضرت ام سلیم اس کو جمع کرتی تھی تو ایک بار آنکھ کھل گئی تو فرمایا کہ یہ کیا کررہی ہو الخہ واقعہ۔۔

01:19:47) آپ ﷺ کی محبت تو ہے لیکن ایک حق محبت کا بھی ہے۔۔

01:20:55) آپ ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی گستاخی پر ایک صاحب کا عبرت ناک انجام۔۔

01:30:51) ایک پائلٹ کا عجیب واقعہ جو حضرت شیخ نے بہت درد سے گریہ آہ و زاری کے ساتھ سنایا۔۔درود شریف سے متعلق واقعہ ہے۔۔

01:35:22) طلباء کرام کے بارے میں شیخ المشائخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم کی ایک بات کہ طلباء کرام شہزادے ہیں کبھی ان کو مسکین مت کہو الخہ۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries