عشاء   مجلس  ۲۳۔ اکتوبر۳ ۲۰۲ء     :کسی مومن کا دل دکھانے سے اللہ نہیں ملتے             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12کراچی

00:18) حسب معمول تعلیم۔۔۔

02:10) اشعار پڑھے گئے۔۔۔۔۔

07:34) چھ سیکنڈ کا وعظ۔۔﴿اَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ وَ لْیَسَعْکَ بَیْتُکَ وَ ابْکِ عَلٰی خَطِیْئَتِکَ﴾گر کسی کے پاس سیکنڈ والی گھڑی ہو تو دیکھ لو کہ ٹھیک پانچ سیکنڈلگے ہیں۔ تو اس حدیثِ پاک میں ہے کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو، ماں باپ سے نہ لڑو، بزرگوں سے بے ادبی نہ کرو، زبان کو قابو میں رکھو، کسی کو گالی مت دو، مالکانہ تصرف سے اپنی زبان کو اپنا غلام بنا کے رکھو، نمبردو۔ اپنے گھر کو وسیع کر لو

10:44) مزاح کے بھی حدود ہیں دوسرے کو ٹارگٹ کرنا مزاح اڑانا چار چار ملکر اُس ایک کو ٹارگٹ بنا کر مزاح کررہے ہیں

12:28) زبان کو قابو میں رکھو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں اَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو ، زبان کو اپنا غلام بنا کر رکھو جس سے بات کرو تو خیال رکھو کہ کیا بولیں، پہلے سوچو پھر بولو یا اپنے مشایخ اور بزرگوں سے بات کرو تو سوچو کہ ادب کے خلاف تو نہیں ہے۔ بیوی سے بات کرو تو ایسی بات نہ کرو کہ آپس میں لڑائی شروع ہوجائے

12:48) کارمینٹر اور لکھڑ ہارا کی مثال اور نصیحت۔۔

15:05) بے ضرورت گھر سے مت نکلو اور حضور صلی اﷲ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ بلا ضرورت اپنے گھر سے مت نکلو۔

16:22) حضرت سفیان ثوری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں ھٰذَا زَمَانُ السُّکُوْتِ وَ مُلاَزَمَۃُ الْبُیُوْتِ وَالْقَنَاعَۃُ بِالْقُوْتِ حَتّٰی یَمُوْتَ پنے زمانہ میں یہ نصیحت فرمائی کہ یہ زمانہ خاموش رہنے کا ہے اور گھروں سے چپکے رہنے کا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلو اﷲ اﷲ کرو، صرف ضروری کاموں کے لیے نکلو جیسے دفتر جانا ہے، تجارت کے لیے جانا ہے وغیرہ اور اﷲ جو رزق دے اس پر قناعت کرو اور اﷲ کا شکر ادا کرو۔

16:59) اپنی خطاؤں پر روتے رہو کہ اپنی خطاؤں پر روتے رہو۔ اس کے علاوہ نجات کا کوئی راستہ نہیں۔

19:08) اللہ کے لیے آپس میں محبت کرنا ..پیر بھائی سے اللہ کے لیے محبت کرنا اگر صرف شیخ سے تو محبت ہے لیکن پیر بھائی سے نہیں تو قیامت کے دن عرش کے سایہ سے محرومی کا خطرہ ہے۔۔

22:33) جو پہلی بار جہاز کا سفر کررہا ہو اور پہلی بار عمرہ کررہا ہوں پہلے کبھی سفر ہی نہ کیا ہو تو اُس کی کیا حالت ہوگی تو اُس کو اور ڈارنا مزاح کرنا اُس کو تنگ کرنا اور ستانا الخہ۔۔۔

28:54) آج دوسروں کو ذلیل کرکے تقوی حاصل کرنے کی فکر ہے ایسے تقوی نہیں ملتا دوسروں کی آہ لے رہے ہیں۔۔

34:52) ابھی اخلاق کی یہ حالت ہے تو بعد میں کیا ہوگا۔۔

35:35) آج کام کو سھنبال لیا،سب کام کو دیکھ رہے ہیں تو دوسرے سب کو جانور سمجھتے ہیں۔۔

38:08) ابرار کی تفسیر کیا ہے؟ ابرار بندے کون ہیں؟ ابرار بندے کون ہیں؟ اس لیے کہ وعدہ ہے ان الابرار لفی نعیم نیک بندے جنت میں جائیں گے۔ خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تفسیر علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عمدۃ القاری شرح بخاری میں نقل فرماتے ہیں قال الحسن البصری فی تفسیر الابرار الذین لا یوذون الذر جو چیونیٹوں کو بھی تکلیف نہ دیں۔

42:07) حرمین شرفین میں تو دل بڑا رکھنا ہے اور اللہ نے دیا ہے تو دوسروں کی مدد کرو اپنے بھائیوں پر خرچ کریں۔۔

44:34) یہ نشہ پوسٹ کا،مال کا،حسن کا یہ تباہ کردیتا ہے۔۔

47:08) جس کو امیر بنایا ذمہ دار بنایا تو اپنا کھانا پینا آرام بھول جائے اور جو نئے لوگ سفر میں ہیں اُن کی راحت کا خیال رکھے۔۔

51:12) مومن کا دل دکھانے سے اللہ نہیں ملیں گے۔۔

58:20) یہ اذیت دینے کی وجہ سے پھر بدگمانیاں بڑھتی ہیں گروپ بن جاتے ہیں .مسجد ہو،خانقاہ ہو مدرسہ ہو پھر اس کی وجہ سے گروپ بن جاتے ہیں پھر برائیاں ہوتی ہیں غیبتیں ہوتی ہیں۔۔

01:01:41) آپ نے شیخ کو مقصود بنایا اگر اللہ کو مقصود بناتے تو ایسے کام سرزد نہ ہوتا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries