مرکزی بیان   ۲۶۔ اکتوبر۳ ۲۰۲ء     :اچھے اخلاق اور بیویوں کے حقوق       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

09:32) جناب مصطفیٰ مکی صاحب نےحضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ شکوۂ یار عشق میں ہر گز کبھی روا نہیں ان کی ہر اک ادا کبھی میرے لیے جفا نہیں

09:33) شکوۂ یار عشق میں ہر گز کبھی روا نہیں ان کی ہر اک ادا کبھی میرے لیے جفا نہیں آج ہمارے اُوپر تھوڑی سی پریشانی آئے تکلیف آئے تو ہم اللہ تعالیٰ سے شکایتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔

14:10) دل کو خالی کرکے اللہ کے حوالے کر دو۔۔۔

15:34) اس بدگمانی کی وجہ سے گناہ کتنے ہوتے ہیں۔۔

16:16) ہماری خواہشات کبھی بھی پوری نہیں ہوسکتیں۔۔۔

20:16) اچھے اخلاق۔۔۔آج ہم سمجھ رہیں ہیں کہ بس ہم ہی نیک ہیں باقی سب گہنگارہیں۔۔۔

22:51) صدیقین کے سروں سے سب سے آخر میں تکبّر جاتا ہے۔۔۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا مٹنا۔۔۔

23:59) تکبّر کی شاخیں۔۔۔غصہ ہمیشہ اپنے سے کمزور پر آتا ہے۔۔۔

29:04) بیویوں کے حقوق۔۔۔

32:52) دوسروں کو حقیرسمجھنے سے متعلق حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کے ساتھ پڑھنے والے ایک دوست کا واقعہ۔۔۔

34:54) غیبت کا گناہ زنا سے بھی زیادہ اشد ہے۔۔۔

وجہ؟ 35:59) بیویوں کے حقوق:۔۔۔بیویوں کی خطاؤں کو معاف کرو ان کی اچھائیوں کو دیکھو۔۔۔

40:31) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو زندہ کرنے پر انعامات۔۔۔

42:42) اسمارٹ فون کے نقصانات:۔۔۔ناشکری۔۔۔

45:30) شوہر کے حقوق:شوہر بلائے اور نہ آنا شوہر کے سامنے چلّاناغیبت کرنا اس کے والدین کی خدمت نہ کرنا۔۔۔

55:18) دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔ ظاہر میں گو بلا سہی لیکن کرم لیے ہوئے جس میں ہماری مصلحت مضمر ہے وہ سزا نہیں ان کی مراد ہے اگر میری یہ نامرادیاں ان کی رضا ہی چاہیے میری تو کچھ صدا نہیں

57:09) شیطان ہمیں مایو س کرتا ہیکہ ہم اللہ والے نہیں بن سکتے۔۔۔

01:12:56) یک پٹرول کی ٹنکی والا ٹرک کا ڈرائیور پٹرول پمپ سے چند گیلن پٹرول خرید رہا تھا۔ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا دیکھو بیس ہزار گیلن پٹرول اس کی پیٹھ پر ہے، مگر اس کے انجن میں پٹرول نہ ہونے کے سبب یہ ٹرک چل نہیں سکتا اور چند گیلن پٹرول کا استفادہ کررہا ہے۔ اسی طرح علوم کی کثرت کا حال ہے جب تک دل میں خشیت اور محبت کا پٹرول نہ ہو۔ اپنے علوم پر عمل کی توفیق نہیں ہوتی۔

01:14:58) علم دین حاصل کرنے کے بعد خشیت بھی ہو۔۔

01:16:31) یک بار حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ساری رات کعبۃ اللہ میں یہ شعر سجدہ کی حالت میں پڑھتے رہے اور روتے رہے۔ یہاں تک کہ فجر کی اذان ہوگئی ؎ اے خدا ایں بندہ را رسوا مکن گر بدم من سرِّ من پیدا مکن اے خدا! اس بندہ کو رسوا نہ فرمائیے، اگرچہ میں بُرا ہوں مگر میری بُرائیوں کو آپ اپنی مخلوق پر ظاہر نہ فرمائیے۔

01:24:51) بہانے بہانے سے بدنظریاں کرنا۔۔

01:26:47) جیسی ہماری قربانی ویسی اللہ تعالی کی مہربانی۔۔

01:32:35) اَنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ(پارہ اٹھارہ، سورۃ النور) ۱۔ باجالۃ النظر: تمہارا نظر گھماگھما کر بدنگاہی کرنے سے اللہ تعالیٰ باخبر ہیں۔ ۲۔ باستعمال سائرالحواس:بدنگاہی کرنے والا تمام حواس خمسہ سے حرام لذت سے لینے کی کوشش کردیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ہر حرکت سے باخبر ہے، یعنی دیکھنے (باصرہ)، سننے( سامعہ) ،چکھنے (ذائقہ) ،چھونے (لامسہ)، سونگھنے( شامہ) ہر قوت کے استعمال کو خدا دیکھ رہا ہے۔ ۳۔ بتحریک الجواح: اوراللہ تعالیٰ بدنظری کرنے والے کے تمام اعضاء کی حرکات سے باخبر ہے، یعنی محبو ب مجازی کو حاصل کرنے کے لئے یہ ہاتھ پاؤ اور جملہ اعضاء جس طرح استعما ل کرتا ہے ،سب خدا دیکھ رہا ہے اور باخبر ہے۔ ۴۔ بمایقصدون بذلک:اور بدنگاہی کرنے والے کا اس بدنگاہی سے جو آخری مقصد ہے یعنی بدفعلی اس سے بھی اللہ باخبر ہے

01:34:24) کینہ کیا ہے؟

01:38:35) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ایک ملفوظ بیان ہوا۔۔

01:42:39) خاک ہوجائیں قبروں میں حسینوں کے بدن

01:46:20) حلال بیوی ہوتے ہوئے کیوں حرام کی طرف جاتا ہے آخر وجہ کیا ہے؟

01:48:53) حسن کبھی برائے عذاب ہوتا ہے۔۔

01:54:29) خیرات کو مت روکو ورنہ تمہارا رزق بھی روک لیا جاے گا۔۔

01:56:46) اللہ واللا بننے کا آسان نسخہ کیا ہے؟

02:05:41) شیخ کیسا ہونا چاہیے؟

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries