جمعہ  بیان   ۲۷۔ اکتوبر۳ ۲۰۲ء     :اخلاق کی اہمیت اور فضیلت        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

10:39) اشعار۔۔

29:35) بیان کا آغاز ہوا۔۔

30:53) اللہ تعالی اصلاح کی توفیق عطاء فرمائیں اگر اللہ والوں سے جڑ گئے اور اصلاح نہیں کرائی تو ہر ایک گندہ نظر آئے گا کہ بس میں صحیح ہوں اگر کوئی کسی کی چھوٹی بات بھی ہوگی تو اُ س کو پہاڑ نظر آئی گی۔۔

33:09) سب سے خطرناک معاملہ دوسروں کوحقیر سمجھنا۔۔

33:40) حضرت والا رحمہ اللہ کتنا ستایا گیا لیکن کسی سے بات چیت بند نہیں کی تواضع سے رہے دل میں کینہ نہیں رکھا۔۔

34:40) بڑا عذاب یہ بھی ہے کہ اپنے کو سمجھے ہی نہیں کہ میرے اند رتکبر ہے۔۔

39:53) جس کے دل مین غیر آگیا کہ میں ستایا جارہا ہوں تو غصہ ہوگئے مجاہدہ اٹھانے کو تیار نہیں۔۔

40:29) دل کو صاف اللہ کے لیے رکھیں۔۔

45:44) ہمارے اخلاق کیسے ہیں ایک کو ٹارگٹ بنا کر مزاح کرنا یہ مزاح نہیں مذاق کرنا ہے اور حدیث پاک میں پہلے محبت کرنا ہےلاخیر فیمن الخہ۔۔ 52:34) دین کا کام کس سے ہوتا ہے؟

53:07) برائی کا بدلہ اچھائی سے دینا ہر ایک کا کام نہیں بلکہ نصیبے والوں کا کام ہے۔۔

01:14:38) برے اخلاق کرکے اپنے گھر کو جہنم مت بنائیں۔۔

01:15:33) ہمارے اخلاق صحیح نہیں تو لوگ بھی قریب نہیں آتے۔۔

01:20:01) صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا بھی آپس میں مزاح ہوتا تھا

01:25:50) گناہوں کی وجہ سے دل گندا ہوجاتا ہے توبہ کی برکت سے دل پھر حساس ہوجاتا ہے۔۔

01:27:00) اللہ تعالی ہنسے مایوسی اور توبہ پر حدیث پاک الخہ۔۔

01:33:34) حضرت عبد اﷲ ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور زازان کا واقعہ ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہیں جارہے تھے تو دیکھا کہ زازان نامی گویّا ساز بجابجا کر گا رہا تھا اور شائقینِ خمر یعنی شرابی اس کو گھیرے میں لیے ہوئے تھے۔ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ کاش یہ اس اچھی آواز سے قرآن پڑھتا،

یہ بات اس تک پہنچ گئی کاش یہ اس اچھی آواز سے قرآن پڑھتا۔ بس اس نے ساز توڑ دیا اور حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قدموں سے لپٹ گیا اور کہا کہ میں توبہ کرتا ہوں اور رونے لگا، حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس شرابی اور گانے بجانے والے کو گلے لگا کرخود بھی رونے لگے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries