مجلس ۱۱ نومبر ۳ ۲۰۲ء     :بدگمانی کے مرض کی اصلاح     !   مختلف مدارس کے لئے 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:32) الحمدللہ حضرت شیخ دامت برکاتہم آج ہی صبح آٹھ بجے ماریسش بیان سے پہلے مختصر اشعار پڑھے گئے۔۔

05:50) بری اور اچھی صحبت کا ذکر۔۔

12:50) جھوٹ کا کتنا بڑا معاملہ ہے اس سے بچنے میں مشکل ہوتی ہے یہی اصلاح ہے کہ اصلاح کراکر بچ جائے بس اسی کی ہم ہمت نہیں کرتے۔۔

13:37) تلی کے تیل کی مثال اور نصیحت۔۔ تلی کا تیل جب چنبیلی کا تیل بنایا جاتا ہے تو تِلّی پر ایک ہلکا غلاف رہ جاتا ہے جس میں سے تیل نظر آتا ہے کہ اگر سوئی چبھودیں تو تیل باہر آجائے۔ اتنا مجاہدہ تلی کو رگڑ رگڑ کر کرایا جاتا ہے۔ اب چنبیلی کے پھولوں کو پھیلاتے ہیں۔ پھر ان پھولوں پر وہ مجاہدہ کرائی ہوئی تلی رکھتے ہیں ب چنبیلی کے پھولوں کو پھیلاتے ہیں۔ پھر ان پھولوں پر وہ مجاہدہ کرائی ہوئی تلی رکھتے ہیں۔ اس کے اوپر پھر چنبیلی رکھتے ہیں اور کئی ہفتہ عشرہ اسی طرح رہنے دیتے ہیں تاکہ خوشبو تلی میں جذب ہوجائے۔ پھر اس کو کولہو یا مشین میں پیل دیتے ہیں اور چنبیلی کی ساڑی خوشبو اس تلِّی میں آجاتی ہے۔ اب وہ تلی کا تیل نہیں کہلاتا۔ روغنِ چنبیلی کہلاتا ہے۔ بس یہی طریقہ اللہ والا بننے کا ہے۔

15:05) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَالَّذِیْنَ جَاہَدُوْا فِیْنَا الخـ پہلے مجاہدہ ہو جس سے نفس کی بھوسی چھوٹے اور جذب اخلاق اولیاء کی صلاحیت پیدا ہو جس ولی اللہ سے جس کو نسبت ہو۔

16:11) پانچ نفس کا ذکر۔۔

19:06) حضرت مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کی تھانہ بھون کی چوتھی حاضری۔۔۔

20:52) ایک نظر خراب ہوئی اور ایک اللہ والے کا ایمان ہی چلا گیا ایک سال تک سور چرائے پھر اللہ نے توفیق دی تو دوبارہ ایمان لائے۔۔۔

23:12) بدگمانی کا کیسا مرض ہے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی ایک مثال۔۔

27:52) شیخ سے بدگمانی،اعتراض بہتر ہے کہ محبت کے ساتھ شیخ سے الگ ہوجائے۔۔۔ من اعترض علی شیخہ ونظر الیہ احتقارا فلا یفلح ابدا‘‘ جس نے اپنے شیخ پر اعتراض کیا اور اس کو حقارت کی نظر سے دیکھا وہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔

37:39) اکابرین جیسے لوگ دو چیزوں سے پیدا ہوتے ہیں ایک علم نبوت اور دوسرا نور نبوت۔۔۔

42:16) تھانہ بھون کی چوتھی حاضری کا مضمون مکمل فرمایا۔۔۔

42:44) جناب مولانا یسین صاحب رحمہ اللہ جو نابینا تھے لیکن اپنے بیٹے کو عالم بنایا گھر میں فاقے تھے الخہ واقعہ۔۔

44:14) بدگمانی کا چشمہ اتاریں گے تو پھر مسجد کا بیت الخلاء صاف کرنے والا بھی اپنے سے بہتر معلوم ہوگا۔۔

44:44) آج کل اصلاح سے کیوں دور بھاگتے ہیں۔۔

44:55) حضرت شیخ الحدیث صاحب رحمہ اللہ کا خط حضرت شیخ الاسلام صاحب مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کے لیے الخہ مضمون بیان فرمایا۔۔

47:30) ایک صاحب کی بے اصولی پر نکالا لیکن چالیس دن ڈتے رہے شیخ کو نہیں چھوڑا الخہ واقعہ۔۔۔

49:48) غیبت کرنا سننا ،مجلس کو ناپاک کرنا۔۔

53:00) خط کا بقیہ حصہ مکمل فرمایا۔۔۔

56:02) اکابر ثلاثہ دیوبند کے طرز زندگی کو دیکھیں۔۔

58:50) جو شیخ کے زیادہ قریب ہیں زیادہ تر محروم ہوجاتے ہیں کیوں وجہ؟

01:00:41) دوسروں کے عیب دیکھنا ،پھر بدگمانیاں کرنا ۔۔

01:01:51) موذی مرید ۔۔۔

01:03:31) امرد لڑکوں سے احتیاط اگر نہیں کرتے تو پھر اس کے نقصانات کیا کیا ہوتے ہیں۔۔

01:05:11) آخری بات حضرت عیسی علیہ السلام کی حکایت کہ ایک دن ابلیس سے ملاقات ہوئی الخہ واقعہ۔۔

01:07:51) اہل اللہ کی صحبت بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries