عشاء   مجلس ۱۱ نومبر ۳ ۲۰۲ء     :خلوت وہ مطلوب ہے جو مع الحق ہو !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

00:05) حسب معمول تعلیم۔۔۔

02:36) نصیحت اصل چیز اصلاح ہے۔۔

12:04) شیطان مردود ہوا تکبر کی وجہ سے اور تکبر آیا کس وجہ سے حسد اور بدگمانی کی وجہ سے۔۔

28:56) تعلیم۔۔

29:32) غیبت کا علاج۔۔

30:25) خلوت اور تنہائی۔۔

31:06) خلوت وہ مطلوب ہے جو مع الحق ہو ۱۷ ؍ربیع الاول ۱۳۹۴؁ھ مطابق ۱۱ ؍اپریل ۱۹۷۴؁ء

بروز جمعرات بعد مغرب ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا فرض ہے لیکن اُس دستور کے تحت جو رسول اللہﷺنے دیا تھا۔ پس اگر کوئی اپنے ایجاد کردہ طریقہ سے خدا سے محبت کرے گا تو وہ مردود ہوگا: رسول اللہﷺارشاد فرماتے ہیں کہ جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی نئی بات نکالی جو اس میں نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔

34:14) اپنے غلاموں کو رسول اللہﷺفرمان ِرسالت جاری فرما رہے ہیں کہ جس نے میرا کلمہ پڑھ کر میری غلامی کا اقرار کر لیا ہے، اس کو چاہیےکہ اپنے لئے کچھ مجالس خاص کر لے اور ان میں تنہائی اختیار کرے۔جس کو حق تعالیٰ اپنا بناتے ہیں، کچھ اس کو تنہائی میں اپنے ساتھ ذکر میں مشغول ہونے کی توفیق دے دیتے ہیں، حضورﷺ کو بھی حُبِّبَ اِلَیَّ الْخَلَاءُ نبوت عطا ہونے سے پانچ سال پہلے خلوت محبوب کر دی گئی، آپ کھانا لے کر غار ِحرا میں تشریف لے جاتے اور کئی کئی دن عبادت میں مشغول رہتے۔

36:14) تو آپﷺ تعلیم دے رہے ہیں کہ تنہائی اختیار کرو، لیکن کون سی تنہائی؟ ایسی تنہائی نہیں جیسی کہ ایک شخص نے اختیار کی تھی کہ ایک پانچ منزلہ مکان بنوایا، جہاں وہ تنہائی میں بلندی سے نیچے گذرنے والی عورتوں کو دیکھا کرتا تھا۔ایسی خلوت مقصود نہیں ہے جہاں آنکھیں خیانت کررہی ہوں اور سینہ بُرے خیالات پکارہا ہو۔خلوت وہ مقصود ہے جس میں انقطاع عن الخلق کے ساتھ خلوت مع الحق ہو،

جہاں تم ہو اور اللہ ہو، اور کوئی دوسرا نہ ہو۔جب ایسی خلوت اختیار کرے تو پھر کیا کرے؟اپنے گناہوں کو یاد کرے،اللہ کی پکڑ کو، میدان ِمحشر کے حساب کتاب کو یاد کرے، اور سوچے کہ ہائے! میں نے اُس احسان کرنے والے رب کی نافرمانی کی ہے جس کے احسانات کا میرا ذرّہ ذرّہ مرہون ِمنت ہے اور زبان ِحال سے یوں کہے ؎

حیا طاری ہے تیرے سامنے میں کس طرح آئوں نہ آئوں تو دلِ مضطر کو لے کر پھر کہاں جائوں

45:32) اس دور کا سب سے سنگین فتنہ تصویر کشی کا ہے الخہ مضمون تفصیل سے بیان ہوا۔۔

01:01:16) اعلان کہ اس مضمون کے بعد سب سن لیں تصویر نہ کھینچے جو نہیں کھنچواتا ۔۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries