جمعہ  بیان  ۱۷   نومبر ۳ ۲۰۲ء     :اسمارٹ فون کا غلط استعمال !  

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

08:49) بیان سے پہلے جناب شاہد بھائی نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

جبین عشق رشک آسماں ہے خوشی تیری امانِ دو جہاں ہے ترے تابع زمین و آسماں ہے محبت کی یہ کیسی داستاں ہے فدا جس پر زبانِ عاشقاں ہے سر عاشق اور ان کا آستاں ہے جبین و عشق رشک آسماں ہے بہ فیضِ دردِ نسبت غم نہاں ہے نہیں ہر گز عبث آہ و فغاں ہے گناہوں کا اگر بارِ گراں ہے تو بحرِ مغفرت بھی بے کراں ہے تری ناراضگی میں موت پنہاں خوشی تیری حیاتِ جاوداں ہے جہنم سے اشد خفگی ہے تیری رضا تیری مجھے رشکِ جناں ہے عدو ہے درپئے نقصاں رسانی مگر اس سے قوی تر نگہباں ہے فدا بر مرکز لذات عالَم کہ جس کہ جس سے دل میں لطفِ دو جہاں ہے گناہوں پر جسارت بھی بُری ہے مگر مایوسیاں کفرِ عیاں ہے بدوں توفیق تیری دل ہے مردہ کرم سے تیرے یہ آہ و فغاں ہے تری توفیق کا صدقہ ہے یارب جو تیری یاد میں مشغول جاں ہے یہ سب احسان ہے اخترؔ پہ تیرا جو تیری حمد میں رطبُ اللساں ہے

08:50) جناب سید ثروت صاحب نےحضرت والا رحمہ اللہ کے نعت شریف کے اشعار پڑھے۔۔۔ گلستانِ طیبہ سے مسرور ہوں گا عجم کے بیاباں سے مفرور ہوں گا گلستانِ طیبہ سے مسرور ہوں گا میں دیدارِ گنبد سے مخمور ہوں گا کبھی نور ہوں گا کبھی طور ہوں گا گناہوں سے اپنے میں رنجور ہوں گا بفیضِ شفاعت میں مغفور ہوں گا اڑے گی ہوا سے جو خاکِ مدینہ میں ایسے غباروں میں مستور ہوں گا میں روضہ پہ صل علی نذر کر کے بہ دل نور ہوں گا بہ جاں نور ہوںگا مدینہ کے انوارِ شام و سحر سے سراپا دل و جاں سے مسرور ہوں گا میں ممنون ہوں گا خدا کے کرم کا کبھی دل میں اپنے نہ مغرور ہوں گا ہر اک امر میں راہِ سنت پہ چل کر خدا کے کرم سے میں منصور ہوں گا اُحد کے شہیدوں کے خونِ وَفا سے سبق لے کے پابندِ دستور ہوں گا مدینہ میں جب قلب و جاں چھوڑ آیا میں مہجور ہو کر نہ مہجور ہوں گا قبا کی زیارت و نفلوں سے اخترؔ ہر اک راہِ سنت سے مخمور ہوں گا

17:28) حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ پہلے مقصود کو سمجھ لوکہ کیا ہےپھر راستے پر چلنا شروع کرو قدم بقدم منزل کے قریب ہوتے جاؤ گے۔۔۔

22:50) ہمارے بزرگوں کے کتنے مجاہدات تھے۔۔۔حضرت اما م ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے صبرکا ایک واقعہ۔۔۔

32:31) جو بحث کرے گا اس کو اللہ نہیں ملے گااپنے آپ کو سپرد کرنا ہے۔۔۔حضرت مولانا رومی رحمہ اللہ کی مثال۔۔۔

36:39) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کا تقویٰ عبادت اور مٹنا۔۔۔

50:07) اچھے اخلاق والا کامیاب ہے۔۔۔

51:49) والدین کو ستانے والے کو دُنیا ہی میں وبال آجاتا ہے۔۔۔

53:45) حضرت والا رحمہ اللہ سے جوڑنے کا واقعہ۔۔۔

58:48) حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کاتذکرہ ۔۔۔

01:01:29) نامحرم کو دیکھنا حرام ہے۔۔۔

01:02:36) ا س وقت کا دجّال اسمارٹ فون ہے۔۔۔

01:03:55) فیس بک اور یو ٹیوب پر آنا ۔۔۔حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کا جواب۔۔۔

01:04:44) جمعے کے دن کے مسنون اعمال۔۔۔

01:06:49) اسمارٹ فون کا غلط استعمال۔۔۔دوست کون ہے؟۔۔۔

01:10:18) موبائل کا نشہ چھوڑنا آسان نہیں ہے۔۔

01:16:45) جس کو اللہ تعالی چاہتے ہیں اپنا بنالیتے ہیں۔۔

01:23:21) حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کا جذب واقعہ۔۔

01:30:46) حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام کا واقعہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries