فجر  مجلس ۱۸   نومبر ۳ ۲۰۲ء     :صحبت اہل اللہ کا فائدہ             !   

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

12:27) نصیحت کہ کم سردی میں بھی احتیاط کرنی چاہیے یہ سردی ہڈیوں میں گھس جاتی ہے۔۔۔

12:27) رات ائیر پورٹ جانا ہوا اس سے متعلق کچھ باتیں۔۔۔اپنی من پسند کا فتویٰ صرف دس ہزار میں۔۔۔

14:24) حضرت والا نے اپنے کمرہ میں ملفوظ بیان فرمایا ارشاد فرمایا کہ شیخ اگر خاموش بھی ہو تو بھی اس کے پاس بیٹھے رہو، یہ نہ سمجھو کہ وقت ضایع ہورہا ہے، نفع نہیں ہورہا ہے۔ شیخ خاموش بھی ہوگا تو بھی نفع ہوگا۔

اس کی ایک مثال اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی کہ ائیر کنڈیشن تقریر نہیں کررہا مگر ٹھنڈک مل رہی ہے۔ اپنے شیخ کے قلب کو ائیر کنڈیشن سمجھو خاص کر وہ مشایخ جو اپنے جسم کی کار میں حواس خمسہ کی کھڑکیوں پر تقویٰ کا شیشہ بھی چڑھا کر رکھتے ہیں اور قلب میں ذکر کا ائیر کنڈیشن بھی چل رہا ہے لہٰذا ان کے پاس بیٹھنے والوں کو کتنی ٹھنڈک، کتنا اطمینانِ قلب ملے گا۔ جس کار کے سب شیشے بند ہیں اس کار کے ائیر کنڈیشن میںکتنی ٹھنڈک ہوگی اور جس کار کے شیشے کھلے ہوں اس کے ائیرکنڈیشن میں ایسی ٹھنڈک نہیں ہوسکتی لہٰذا جو شخص تقویٰ سے نہ رہتا ہو نگاہ کی حفاظت نہ کرتا ہو چاہے ذکر کرتا ہو تو اس کے پاس بیٹھنے سے ذکر کی پوری ٹھنڈک نہیں ملے گی کیونکہ ذکر سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے اور نافرمانی سے اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے۔ جہاں دو متضاد صفات کا ظہور ہورہا ہے وہاں سوچ لو کہ کیا حال ہوگا، خود فیصلہ کرلو۔

نہ خود اس کے قلب کو ذکر کی پوری ٹھنڈک اور اطمینانِ کامل نصیب ہوگا نہ اس کے پاس بیٹھنے والوں کو نصیب ہوگا اور جو شیخ نظر کی حفاظت کرتا ہے، تقویٰ سے رہتا ہے، ہر گناہ سے بچتا ہے اس کے قلب کا ائیرکنڈیشن کتنا قوی ہوگا اس کے پاس بیٹھنے سے اطمینانِ کامل نصیب ہوگا چاہے وہ کوئی تقریر نہ کرے جس طرح ائیر کنڈیشن تقریر نہیں کرتا لیکن سب کو ٹھنڈک نصیب ہوجاتی ہے۔ لہٰذا شیخ کی خاموشی کو غیر مفید نہ سمجھنا چاہیے

کیونکہ جب ذکر اللہ میں ٹھنڈک اور اطمینانِ قلب کی خاصیت ہے ’’اَلاَ بِذِکْرِ اﷲِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ‘‘تو جو ذاکر ہے اس کے قلب میں یہ خاصیت نہ ہوگی؟ خصوصاً وہ شیخ کہ گناہ کی حرام لذتوں سے بچنے سے جس کے قلب میں صرف اللہ ہو، جس کے قلب میں صرف اللہ کے قرب کا عالَم ہو اس کے قلب کے عالَم کا کیا عالَم ہوگا؟ اس کو کوئی سمجھ بھی نہیں سکتا اور اس کا نفع متعدی اتنا قوی ہوگا کہ ایک عالَم اس سے سیراب ہوگا۔

19:29) صحبت اہل اللہ کا فائدہ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries