عشاء مجلس ۱۹   نومبر ۳ ۲۰۲ء     :اختلافِ ائمہ سرورِ عالم ﷺ کی شانِ  محبوبیت کی دلیل ہے            

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:40) حسب معمول تعلیم۔۔۔

05:54) تعلیم کے بعد اشعار کی مجلس ہوئی۔۔

19:51) اختلاف ِائمہ سرور ِعالم ﷺ کی شان ِمحبوبیت کی دلیل ہے رشاد فرمایا کہ اس اشکال میں بہت زیادہ لوگ مبتلا ہیں کہ اسلام میں چار ائمہ(امام ابو حنیفہ،امام شافعی،امام حنبل،امام مالک رحمہما اللہ ) کیوں ہیں؟ بعض اہلِ عرب نے بھی مجھ سے یہی سوال کیا،العین میں مَیں نے عربی میں تقریر کی، وہاں مصری عالم تھے،سب عرب ہی عرب تھے،اور کچھ پاکستانی احباب بھی تھے۔ اس کے گواہ فیروز میمن کے بھائی سلیم میمن موجود تھے۔

24:25) شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کا وصیت نامہ کا واقعہ۔۔

25:05) حضرت بھائی جان سلیم صاحب رحمہ اللہ کے انتقال کا واقعہ اور حضرت شیخ کا اپنا واقعہ کہ اچانک دبئی جانا پڑا کیا حالت تھی الخہ۔۔

27:29) تو انہوں نے یہ سوال کیا کہ چار اماموں کی وجہ سے کوئی ہاتھ ناف کے نیچے باندھ رہا ہے، کوئی کہیں باندھ رہا ہے، کوئی تشہد میں کس طرح سے ہاتھ رکھے ہوئے ہے، کوئی رکوع کے وقت دوبارہ کان تک اُٹھارہا ہے، تو یہ تمام اختلافات پیدا ہوگئے،کاش! ائمہ کا اختلاف نہ ہوتا تو ہم سب ایک ہوتے، مل کر رہتے، اس اختلاف سے اسلام کو نقصان پہنچا۔ان کے اس سوال کا جواب سن لو۔

27:38) احکام ثابت کرنے کے چار دلائل ہیں،جن کو ادلۂ اربعہ کہتے ہیں،ان چار دلیلوں میں اُمت کا اجماع بھی ہے،تو اُمت کا اجماع ہے کہ چاروں امام برحق ہیں، سچے ہیں، جس امام کی تقلید کرلوگے جنت مل جائے گی،جیسے ایئرپورٹ جانے کے چار راستے ہیں،چار سڑکیں ہیں جو ائیرپورٹ جارہی ہیں،جس سڑک سے جائوگے ایئرپورٹ پہنچ جائوگے۔ لیکن کسی سڑک کی توہین کرنا جائز نہیں ہے،تو چاروں اماموں کا راستہ جنت تک جارہا ہے، اس پر اُمت کا اجماع ہے لیکن کئی امام ہونے میں راز کیا ہے؟ وہ راز میرے دل کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام میں چار امام کیوں پیدا کئے؟تاکہ چاروں اماموں کے مسلک میں ہر ایک کے حصے میں تمام سنتیں پہنچ جائیں۔

28:46) اگر چار امام نہ ہوتے تو حضور ِاکرمﷺ کی سنت دفن اور مردہ ہوجاتی، آپ کی سنت رائیگاں ہوجاتی لہٰذا اللہ تعالیٰ کو یہ پسند ہوا،یہ محبوب ہوا کہ میرے محبوبﷺ کی کوئی ادائے سنت رائیگاں نہ جانے پائے، اس لئے چار امام پیدا کئے تاکہ کوئی سنت امام شافعی رحمہ اللہ زندہ کردیں، کوئی سنت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ زندہ کردیں، کوئی سنت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ زندہ کردیں، کوئی سنت امام مالک رحمہ اللہ زندہ کردیں۔ تو یہ چاروں امام کا پیدا ہونا سرور ِعالمﷺ کی شان ِ محبوبیت کی زبردست شاہد ِعدل ہے،زبردست شہادت اور گواہی ہے۔اب یہ بتائو کہ جب ہر امام ایک ایک سنت زندہ کررہا ہے، چار مسلکوں میں ہر سنت زندہ ہورہی ہے تو چاروں امام جو محافظِ سنتِ پیغمبر ہیں،پھر اس اختلاف کو بُرا سمجھنا اور حقیر سمجھنا یا کسی امام کو ذلیل سمجھنا یہ کیسے جائز ہوگا؟ محافظِ سنتِ پیغمبر کو حقیر سمجھنا کیسے جائز ہوگا؟ اس لئے چاروں امام برحق ہیں، آپ کو اختیار ہے جس امام سے چاہیں آپ منسلک ہوجائیں، جوائنٹ ہوجائیں تو جوائنٹ سیکریٹری ہوجائیں گے۔

39:18) بتائو! کبھی یہ مضمون سنا تھا؟ طلباء سے پوچھتا ہوں،یہاں دارالعلوم کے علماء بیٹھے ہوئے ہیں، ان سے بھی پوچھ لو،میں نے یہ بات کسی کتاب میں نہیں پڑھی، یہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے، ذٰلِکَ مِمَّا خَصَّنِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی بعض چیزیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے عطا فرمادیتے ہیں۔بتائو اس دلیل سے مزہ آیا یا نہیں؟ اب اگر کوئی غیرمقلد کہے کہ بھئی آپ لوگ کیوں تقلید کرتے ہیں،چار امام کیوں ہوئے؟تو اس کو یہ راز بتادو کہ اُمت کا تو اجماع ہے کہ چاروں امام برحق ہیں لیکن میں ایک راز فاش کرتا ہوں۔وہ راز یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی شان ِجمال کا کوئی مثل نہیں اور ہمارے حضورﷺ اللہ تعالیٰ کے مظہرِ شانِ جمال اکمل درجے میں ہیں،اللہ تعالیٰ کے جمال کے مظہرِ اتم حضورﷺ ہیں،آئینہ کامل ہیں۔ اس لئے آپ کے آئینے میں جتنی سنتیں تھیں وہ جمال ِخداوندی کا پرتو ہے،تو اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا کہ میرے جمال کا آئینۂ نبوت جو ہے،اس کا ہر جمال پائندہ،تابندہ،درخشندہ رہے، قیامت تک میرے نبی کی ایک سنت بھی ضائع نہ ہونے پائے۔

42:56) اگر یہ مضمون رہ جاتا تو آپ لوگ گھاٹے میں رہتے یا نہیں؟علمِ دین سیکھنے میں ائمہ اربعہ کی تقلید کی ضرورت ثابت ہو گئی کہ نہیں؟جب میرے بیٹے مولانا مظہر میاں نے اس کو سنا تو کہا ابّا! یہ مضمون مجمع میں بیان ہونا چاہیے کیونکہ آج کل اس کی مہم چلائی جارہی ہے کہ چاروں اماموں کا یہ سلسلہ ختم ہوجائے۔اگر چار امام کی تقلید نہ کرے تو پھر کون سا امام ہوگا؟اس کا پانچواں امام ہوگا،پانچواں امام کون ہے؟ نفس۔پھر ہر آدمی اپنے نفس کے راستے پر چل پڑے گا۔

46:23) دوران بیان موبائل استعمال کرنے پر تنبیہ۔۔

50:41) پان،گٹکا،چھالیہ وغیرہ کھانے کے نقصانات۔۔

59:25) حضرت مولانا مسلم خان سیواتی صاحب دامت برکاتہم کا بیان حضرت شیخ نے پڑھ کر سنایا۔۔

01:02:16) آپس میں اللہ والی محبت کے انعامات۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries