سفرپنجاب عشاء  بیان ۲۴    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ کی رحمت اور معافی   !  جامعہ اشرفیہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عصر مسجد حسن جامعہ اشرفیہ لاہور میں مختصر لیکن بہت جامع بیان ہوا مغرب کی نماز یہاں ۵:۱۰ پر تھی حضرت والا نے ۴:۵۵ پر بیان ختم فرمادیا جمعہ کے دن مغرب سے پہلے قبولیت کی گھڑی ہے تاکہ احباب دعا میں مشغول ہوجائیں۔ مغرب نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد قیام گاہ جامعہ اشرفیہ لاہور جو کہ نائب مہتمم حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب کا گھر ہے ہر بار حضرت مولانا حضرت شیخ اور احباب کے لیے اپنا گھر خالی کردیتے ہیں تاکہ حضرت شیخ اور احباب آرام سے رہیں ہر طرح کی راحت کا خیال رکھتےہیں گرم پانی،بستر کمبل سب چیزوں کا انتظام کرکے رکھا اللہ تعالی خوب برکتیں نصیب فرمائیں حضرت قاری صاحب اور ان کے اہل وعیال پر رحمتوں کی بارش فرمادیں خوب خوب سب کو جزائے خیر عطاء فرمائیں ہر مشکل سے حفاظت فرمائیں قیام گاہ میں بعد مغرب سب احباب اور حضرت شیخ کے لیے چائے کا نظم تھا۔

اسی نظم کے دوران حضرت شیخ نے مصطفی بھائی سے اشعار پڑھنے کا فرمایا بہت زیادہ تعداد میں احباب ومحبین  جمع ہوگئے تھے کہ جگہ کم پڑگئی۔ حضرت قاری صاحب نائب مہتمم صاحب تشریف فرمارہے جامع کے استاد مفتی احمد صاحب بھی موجود رہے جو ائیر پورٹ پر بھی تشریف لائے اور ہر بیان میں شریک ہوتے ہیں۔ مصطفی بھائی سے اشعار پڑھنے کا فرمایا سارے اللہ والے میرے سر کے تاج اشعار پڑھے گئے پھر حضرت مولانا قاری ارشد عبید صاحب سے حضرت شیخ نے اشعار پڑھنے کا فرمایا یہی والے سارے اللہ والے۔۔قاری صاحب نے یہ اشعار پڑھ کر سنایا۔ حضرت شیخ نے فرمایا کہ کیا ماشاء اللہ ببر شیر کی طرح آپ کی ڈھاڑ ہے آپ تو ابھی جوان ہیں مزاحا فرمایا ماشاء اللہ سب احباب کو بہت اس مجلس سے مزہ آیا۔۔ مجلس کے آخر میں پیر بھائی شاہد بھائی نے سب کو ہنسایا بھی حضرت شیخ نے اہم نصیحتیں بھی بیان فرمائیں ہنسایا اس لیے تاکہ سب تھکے ہوئے ہیں تھکن سب کی دور ہوجائے کیونکہ عشاء بعد بھی بیان تھا۔۔ ۲۵منٹ پہلے حضرت شیخ نے مجلس کا اختتام فرمایا اور فرمایا احباب زیادہ ہیں تیاری کریں سات بجے نماز ہے۔ نماز کی تیاری کے بعد سات بجے نمازِ عشاء ادا کی گئی اور پھر نماز کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

حضرت شیخ کے چھوٹے صاحبزادے حافظ فرقان صاحب بھی اس سفر میں ساتھ ساتھ ہیں ************************* قیامت کی نشانیوں کا ذکر دجال کا مطلب؟

یہ سمارٹ فون اگر چہ ضرورت کے لیے منع نہیں لیکن یہ بھی دجال نہیں ؟خود فیصلہ کرلیں یہ سمارٹ فون بھی جھوٹا ہے جو دین کی باتوں کو خلط ملط کرتا ہے۔ حیاء اللہ تعالی کو بہت پسند ہے۔

آج اصلاح سے کیوں بھاگتے ہیں۔

ٹخنہ چھپانا حرام ہے لیکن دو حالتوں میں تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب۔

بادشاہ تبع کا ہزار سال پہلے کا واقعہ آپ ﷺ سے پہلے کا واقعہ ہے جس نے بیت اللہ کو ختم کرنے کا ارداہ کیا پھر کیسا عذاب آیا اور اس بادشاہ نے توبہ کی الخہ واقعہ۔

سنت پر کیوں عمل نہیں کرتے۔۔ گناہ کرنا نہیں ہے ہوگیا تو معافی مانگنا ہے۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ کی شہادت کا درد بھرا تذکرہ۔۔

اولاد کی تربیت کی فکر کریں۔ گناہ گار کی آہ و زاری اللہ تعالی کو بہت محبوب ہے۔ اللہ تعالی سے معافی کا مزہ ہی الگ ہے۔ قلب سلیم کی تفسیر۔۔

حضرت بابا با یزید بسطامی رحمہ اللہ کا عجیب واقعہ۔۔

علم کی دولت بہت بڑی دولت ہے۔۔

سیٹ صاحبان کے لیے نصیحت کہ اکڑو مت اگر اللہ نے مال دیا اور آپ کی جو لیبر ہے اُس کو دھمکیاں مت دیں حقیر مت سمجھیں سب کا خیال رکھو مشکل وقت میںاُن کا ساتھ دو دعائیں لیں۔۔

گھانس والے بابا کا واقعہ حلال و حرام کی تمیز۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries