سفرپنجاب فجر  بیان ۲۵    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :نظر کی حفاظت پر حلاوت ایمانی کا وعدہ   !جامعہ اشرفیہ

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: مسجدِ حسن جامعہ اشرفیہ لاہور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عشاء حضرت شیخ کا مسجد حسن جامعہ اشرفیہ لاہور میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کا بیان ہوا جو بہت اہم اور درد بھرا بیان ہوا۔

بیان کے بعد قیام گاہ واپسی ہوئی۔ کچھ دیر بعد کھانے کا نظم ہوا۔ کھانے کے بعد تقریبا دس بجے تک کافی احباب جمع ہوگئے کچھ اساتذہ بھی تھے اور نائب مہتمم صاحب بھی موجود تھے تو حضرت شیخ نے کچھ دیر مجلس فرمائی جس میں کچھ دیر شاہد بھائی سے سب اساتذہ اور طلباء کو ہنسایا پھر کچھ مصطفی بھائی نے اشعار پڑھ کر سنائے۔ مجلس زیادہ لمبی نہیں ہوئی حضرت شیخ نے فرمایا کہ سب بہت تھکے ہوئے ہیں مجلس نہیں کرنی تھی لیکن سب جمع ہوگئے اس لیے کچھ دیر مجلس کرلی۔

مجلس بعد حضرت والا نے چہل قدمی فرمائی اور پھر کچھ ضروری دوائیاں لیں پھر کچھ دیر اپنے شیخ ثالث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے فون پر بات فرمائی اور سفر کے بارے میں تذکرہ کرکے دعا کی درخواست کی۔حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے خوب دعا فرمائی۔ تقریبا ۱۲ بجے حضرت والا آرام کے لیےبستر پر تشریف فرما ہوئے سب احباب سے بھی سونے کا فرمایا۔ سب نے اپنی اپنی جگہ آکرآرام کیا ۔

چھ بجے نماز ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ جب حضرت والا مسجد میں حاضر ہوئے فجر نماز کے لیے تو مفتی فضل الرحیم صاحب نے فرمایا کہ گھر پر اسپیکر تھا میں عشاء کے بعد والا بیان سن رہا تھا بہت ہی اصلاحی بیان تھا مزہ آگیا ایمان تازہ ہوگیا ایسا بیان ہوا ماشاء اللہ۔ شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کے ایک بہت پرانے تعلق والے بھی حضرت شیخ کے پاس آئے ان کا شفیق تھا بوڑھے تھے فرمایا کہ میں نے شیخ العرب والعجم حضرت والا رحمہ اللہ کی جوانی بھی دیکھی اور بڑھاپا بھی کیا تقوی تھا بیانات الخہ آج اتنے برس بعد آپ کو دیکھا تو وہ زمانہ یاد آگیا آپ کو دیکھ کر حضرت والا رحمہ اللہ کی یاد تازہ ہوگئی بالکل وہی تقوی مجالس بیانات آپ بالکل حضرت والا رحمہ اللہ جیسے ہی ہیں اور بہت زیادہ خوش ہوئے اور مجلس میں شریک رہے۔

************************* گناہوں کے ساتھ اللہ نہیں ملتے۔ تقوی ضروری ہے۔ نفس کی غذا گناہ ہے روح کی غذا اللہ تعالی کی فرمانبرداری ہے۔ تین قسم کے لوگوں کو چار عذاب۔ صبر پر نصیحت۔ معافی اللہ تعالی سے کون مانگنا ہے جس کو پتا تو ہو کہ شرعی پردہ نہ کرنا گناہ ہے۔ ایک ہزار تہجد کا نور ایک بد نظری میں چلا جاتا ہے۔ حضرت جنید بغدادی رحمہ اللہ کا جذب واقعہ حضرت شیخ اندلسی رحمہ اللہ کا واقعہ بیان ہوا

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries