مرکزی  بیان ۲۳    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :ادب کی دولت بہت بڑی دولت ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:09) بیان سے پہلے جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

محبت تیرا صدقہ ہے ثمر ہیں تیرے رازوں کے جو میں یہ نشر کرتا ہوں خزانے تیرے رازوں کے

04:10) محبت تیرا صدقہ ہے ثمر ہیں تیرے رازوں کے جو میں یہ نشر کرتا ہوں خزانے تیرے رازوں کے اس شعر کی تشریح میں اگر ہزاروں صفحات بھی ہوں تو کم ہیں حضرت والا رحمہ اللہ نے اپنے شیخ حضرت عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کی کیسی خدمت کی اور کس قدر مجاہدات برداش کیے۔۔۔

08:34) اللہ والوں کی صحبت میں رہ کر آدمی صرف عالمِ منزل نہیں بالغِ منزل بن جاتا ہے۔۔۔

10:24) موبائل کی خرافات۔۔۔

آج ہر چھوٹا بڑا اس میں مشغول ہے ۔۔۔

11:18) دوست کون ہوناچاہیے؟۔۔۔

14:01) اصلاح کے سلسلے میں بس شیخ سے کوئی بات چھپانی نہیں ہے۔۔۔

17:58) حضرت والا رحمہ اللہ کو اللہ تعالیٰ نے کیا مقام عطا فرمایا۔۔

21:15) دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔

محبت تیرا صدقہ ہے ثمر ہیں تیرے رازوں کے جو میں یہ نشر کرتا ہوں خزانے تیرے رازوں کے

زمیں پر ہیں مگر کیا رابطہ ہے عرشِ اعظم سے نہیں آتے نظر لیکن پرِ پرواز آہوں کے

جدھر دیکھو فدا ہے عشق فانی حسن فانی پر فدا اﷲ پر ہیں قلب و جاں اﷲ والوں کے

23:41) حضرت والا رحمہ اللہ کی خاص کر اہل علم حضرات کو نصیحت کہ خوش رہو خشک نہ رہو۔۔۔

27:10) ہمارا تو یہ اُصول ہونا چاہیے کہ نہ غیبت کرنا ہے اور نہ غیبت سننا ہے۔۔۔

27:42) جو اہلِ دل کے جوتوں سے لگے ہیں خاک کے ذرّے شرف حاصل ہے ان کو موتیوں پر تاج شاہوں کے

چمن میں جیسے ہوتی ہے عنادل کی پذیرائی کہیں وہ مرتبے ہوتے ہیں صحرائوں میں زاغوں کے

وہ سب کے ساتھ رہ کر بھی خدا کے ساتھ رہتے ہیں مگر کچھ اہلِ دل ہی آشنا ہیں ایسے رازوں کے وہ کرگس جو کسی مردہ پہ ہوتا ہے فدا اخترؔ وہ کیا جانے کہ کیا رتبے ہیں ان کے شاہبازوں کے

32:15) وہ کرگس جو کسی مردہ پہ ہوتا ہے فدا اخترؔ کرگس سے مراد مردہ لاشیں ہیں یعنی جتنے بھی حسین ہیں سب مردہ لاشیں ہیں ۔۔۔

36:08) اِصلاح کتنی ضروری ہے۔۔۔

39:27) بوڑھوں کو کتنی احتیاط کرنی چاہیے۔۔۔خواہشات ہمیشہ جوان رہتی ہیں۔۔۔

41:26) اللہ والا بننا فرض ہے اور ہر کوئی اللہ والا بن سکتا ہے۔۔۔

48:13) حرام عشق اللہ کا عذاب ہے۔۔۔امّرد لڑکوں سے کس قدراحتیاط کرنی چاہیے؟۔۔۔

55:27) توبہ کرنے والا اللہ کا پیارا ہوجاتاہے۔۔۔

58:11) علماءِربّانییّن کی صف میں شامل ہونے کے لیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی طلباءِ کرام کو نصیحت۔۔۔

01:01:40) ادب کی کوئی سرحد نہیں۔۔۔

01:02:31) حُسنِ اخلاق کی اہمیت۔۔۔

01:07:00) کائنات کا ذرّہ ذرّہ بتا رہا ہیکہ اس کائنات کو بنانے والا کوئی ہے۔۔۔

01:08:36) علمِ نافع کیسے حاصل ہوگا؟۔۔۔

01:12:09) ادب بہت بڑی دولت ہے۔۔۔علم کی دولت جب ملے گی جب ادب ہوگا۔۔۔

01:19:37) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کا اپنے اُستاد سے ادب کا ایک واقعہ۔۔۔

01:21:20) اکابرین کے ادب کے واقعات۔۔۔ 01:38:07) علماءِ کرام کا مقام۔۔۔

01:39:55) کھلائے گا کون؟۔۔۔حضرت سالم رحمہ اللہ کے اِستغناء کا واقعہ۔۔۔

01:44:29) حضرت بابا بایزید بسطامی رحمہ اللہ کا واقعہ۔۔۔

01:48:18) اللہ والا بننے کے لیےحضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت کہ آنکھ بچاؤ دل بچاؤ جسم بچاؤ اللہ کو نہ پاؤ تو کہنا کہ اختر کیا کہے رہاتھا۔۔۔

01:49:36) البلاغ۔۔۔حرمین شریفین میں تصویر کشی سے متعلق دارالعلوم کراچی کا ایک فتویٰ۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries