سفرپنجاب فجر بیان ۲۶    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :اللہ والوں کی صحبت کو معمولی مت سمجھیں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامعہ اشرفیہ(مسجدِ حسن) فیروز پور روڈ لاہور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عشاء یہی جامعہ اشرفیہ لاہور مسجد حسن میں درد بھرا بیان ہوا۔ بیان کے مصافحہ کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا حضرت شیخ نے سب سے باری باری مصافحہ کیا۔ پھر قیام گاہ تشریف لے گئے۔ قیام گاہ میں کھانے کا نظم ہوا۔ کھانے کے بعد وہاں کے اساتذہ اور طلباء کرام اور احباب جمع ہوگئے ۔ تقریبا ۱۰:۳۵ تک مجلس شروع ہوگئی۔ مجلس میں اشعار بھی پڑھے گئے۔ ساڑے گیارہ تک حضرت شیخ نے دعا فرمائی اور مجلس کا اختتام فرمایا۔

ایک کوئی ضروری مشورہ تھا حضرت شیخ نے مشورہ کے لیے اپنا حجرہ بند کروادیا پھر مشورہ تقریبا پونے گھنٹہ ہوا۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم نے تقریبا ایک بجے کے بعد آرام فرمایا ۔ پھر چھ بجے فجر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغا ز ہوا۔۔

یہاں پر سات بجے دورہ حدیث کا بخاری کا سبق شروع ہوتا ہے کل بھی شیخ الحدیث صاحب بیان میں موجود تھے بیان کے بعد حضرت شیخ اور شیخ الحدیث صاحب کی ملاقات ہوئی۔ شیخ الحدیث صاحب بہت بڑے اللہ والے ہیں حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب رحمہ اللہ کی خدمت میں رہ چکے کل فجر میں بھی اور عصر بیان میں شیخ الحدیث صاحب موجودتھے۔ شیخ الحدیث صاحب نے فرمایا کہ میرے استاد نے نصیحت فرمائی تھی کہ جو کام بھی شروع کرنا چاہے اسباق سننا ہو پڑھنا ہو پڑھانا ہو تو درود شریف کو نہیں چھوڑنا فرمایا میں ہر کام شروع کرنے سے پہلے لازمی درود شریف پڑھتا ہوں اور آج اُس کی برکات دیکھ رہا ہوں۔ شیخ الحدیث صاحب بہت مٹے ہوئے اور بہت بڑے اللہ کے ولی ہیں سب احباب بھی اُن کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries