سفرپنجاب 11:30 بیان ۲۶    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :تصویر، میڈیا کے  گناہ  سے بچنے کی ضرورت

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد فجر بیان کے بعد قیام گاہ پر ناشتے کا نظم ہوا حضرت شیخ نے فرمایا کہ جلدی کرکے سب آرام کریں صبح گیارہ بجے بیان کے لیے روانہ ہونا ہے وقت ہم ہے۔ ناشتے کے نظم سے فارغ ہوتے ہوتے بھی آٹھ بج پھر سب نے آرام کیا۔ سوا دس پر سب کو بیدار کردیا گیا مجمع زیادہ ہے تاکہ سب جلدی تیار ی کرکے روانہ ہوجائیں۔ گیارہ بجے قافلے کو جو ایک ہائیس اور آٹھ گاریوں پر مشتمل تھا ۔ جب یہاں پہنچے تو بہت بڑا مدرسہ اور کثیر تعداد میں مجمع موجو تھا اور لاہور کے دوسرے مدارس سے بھی بڑی شخصیات آئی ہوئیں تھی یہاں پر کوئی انعامات کی تقسیم تھی اس لیے مجمع بہت تھا۔ نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور حضرت قاری ارشد عبید صاحب بھی اور حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم جو جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم بھی ہیں اور وفاق المدارس کے بڑے بھی ہیں یہ حضرات بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب یہاں کی دعوت پر تشریف لائے ہیں سیکورٹی بہت سخت تھی سب کی چیکنگ کرکے اندر آنے کی اجازت ملی اور ہر بیگ کو چیک کیا جارہا تھا یہاں تک کے جو بھی گارڈ وغیرہ تھے حضرت شیخ کے احباب کی بھی چیکنگ کی اور لیپ ٹاپ کے بیگ دوسرے بیگ سب کھول کھول کر چیک کیا پھر اندر آنے کی اجازت ملی۔ جو گارڈ تھے وہ مسجد میں بھی محراب میں اور دوسری جگہ بہت زیادہ الرٹ کھڑے تھے کیونکہ بڑی بڑی شخصیات موجود تھیں۔اللہ تعالی سب کی حفاظت فرمائیں

بیان سے پہلے یہاں کے ایک استاد نے جامعہ کا تعارف کروایا جو ریکارڈ ہے اس لیے تفصیل نہیں لکھی۔ بیان میں الحمدللہ مجمع بہت زیادہ تھا بہت بڑی مسجد اورمدرسہ سب جگہ بھری ہوئی تھی شیخ الحدیث حضرت مولانا یوسف خان صاحب دامت برکاتہم جامعہ اشرفیہ لاہور بھی اس تقریب میں تشریف لائے ۔۔ حضرت شیخ کے بیان کے بعد یہاں کے اساتذہ کے لیے قرعندازی ہوئی ایک حضرت شیخ سے ،ایک حضر قاری ارشد عبید صاحب سے کروائی جنکا نام آیا ان کو ان کی اہلیہ کے ساتھ عمرہ  کی سعادت کرائی جائے گی۔ پھر جامعہ کے ایک طالبعلم نے نعت شریف کے اشعار سنائے اُس کے بعد ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم پاکستان کا بیان ہوا ۔۔۔۔۔۔

تصویر کے بارے میں اعلان مقامات مقدسہ پر تصویر اور ویڈیو بنانے سے اجتناب کریں اور اس کے بارے میں فتوی پڑھ کر سنایا۔ اس کو ضروری مت سمجھیں بہت ضروری اس آج کل فرض واجب کا درجہ دے رہےہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries