سفرپنجاب عصر  بیان ۲۶    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :تین باتوں سے اللہ تعالیٰ مل جاتے ہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامعہ اشرفیہ(مسجدِ حسن) فیروز پور روڈ لاہور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا جامعہ دارالتقوی میں صبح پونے بارہ بجے بیان ہوا بیان کے بعد ناظم اعلی وفاق المدارس حضرت مولانا قاری حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم کا بھی بہت اہم اور جامع بیان ہوا۔ بیان کے بعد حضرت شیخ نے حضرت مولانا حنیف جالندھری صاحب سے فرمایا کہ کسی اور جگہ ترتیب ہے اس لیے ہم لوگ جارہےہیں حضرت شیخ اور احباب ایک بجے  روانہ ہوئے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم اور کچھ احباب کا کھانا حضرت شیخ کے رشتے دار ہیں پھوپھی کے بیٹے طاہر بھائی اور پھوپھی کے گھر میں تھا جو عسکری سوسائٹی میں تھا چالیس منٹ کا راستہ تھا حضرت شیخ اور احباب وہاں کے لیے روانہ ہوئےنماز ظہر راستے میں ادا کی ۔ نماز کے بعد گھر روانگی ہوئی دو بجے تک کھانے کا نظم شروع ہوا۔

چونکہ پونے چار بجے جامعہ اشرفیہ میں عصر نماز تھی اور بیان بھی تھا حضرت شیخ فرمایا کہ بس جلدی کریں اور پونے تین بجے ہمیں یہاں سے روانہ ہونا ہے کیونکہ چالیس منٹ کا راستہ ہے تاکہ وقت پر پہنچ جائیں۔ الحمدللہ وقت پر روانہ ہوئےور ٹھیک ۳:۴۰تک جامعہ اشرفیہ پہنچ کر پونے چار پر عصر نماز ادا کی نماز ادا کرنےکے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ باقی احباب کا کھانے کا نطم جامعہ اشرفیہ کے مہمان خانے میں تھا وہ قافلہ وہاں کے لیے روانہ ہوئے اور اپنی ترتیب سے ظہر نماز ادا کرنے کے بعد کھانا کھایا پھر کچھ دیر آرام کیا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries