سفرپنجاب عشاء بیان ۲۶    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :والدین کی خدمت کا انعام   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامعہ اشرفیہ(مسجدِ حسن) فیروز پور روڈ لاہور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عصر تا مغرب بیان ہوا مغرب نماز ادا کرنے کے بعد حضرت مہتمم حضرت مولانا مفتی فضل الرحیم صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ عزیز طلباء کرام حضرت کا صرف کل کا دن ہے منگل کو یہاں سے تشریف لے جائیں گے۔ ایسے ایمان افروز بیانات ہورہےہیں میرے پاس الفاظ نہیں حضرت نے جو بزرگوں کی باتیں سنائی خصوصا حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی باتیں جو سنائیں ایمان تازہ ہوگیا۔۔پھر فرمایا کہ عشاء بعد بھی بیان ہوگا تمام طلباء اور اساتذہ شرکت فرمائیں۔ بعد مغرب حضرت شیخ نے کچھ دیر آرام فرمایا احباب بہت جمع ہوگئے تھے حضرت شیخ نے مفتی فرحان صاحب سے فرمایا کہ مجلس کرلیں اشعار پڑھووالیں اور کچھ کتاب پڑھ لیں بعد مغرب اشعارمصطفی بھائی نے پڑھے اور مفتی فرحان صاحب نے کچھ دیر بیان کیا۔ پھر سات بجے عشاء نماز پڑھ کر بیان کا آغاز ہوا۔۔

بیان کے آغاز میں جناب مصطفی صاحب نے شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی محبت میں سیاہ دیدہ والے اشعار بہت درد سے پڑھے اکثر مجمع اشعار سن کر رورہے تھے پھر حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کے اشعار پردہ میں رہنا میری بہنا پڑھ کر سنائے۔ پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ یہ آج عشاء کا یہاں آخری بیان ہے

کل ۲۷نومبر فجر کا اور عصر کا تو یہیں جامعہ اشرفیہ میں ہوگا لیکن عشاء کا نہیں ہوگا عشاء کا بیان کہیں اور طے ہوگیا ہے اور کل صبح ان شاء اللہ صبح دس بجے جامع نظام الاسلام خانقاہ اشرفیہ سروریہ لاہور میں بیان کی ترتیب ہے اور پھر منگل کے دن فجر مجلس جامعہ اشرفیہ میں ہوگی اور پھر آس اکیڈمی میں صبح منگل کے دن بیان ہوگا اس کے بعد خانیوال کی ترتیب ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries