سفرپنجاب فجر  بیان ۲۷    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :ذکر کائنات کی روح ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامعہ اشرفیہ(مسجدِ حسن) فیروز پور روڈ لاہور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے عشاء کا بیان فرمایا بیان بہت درد بھرا ہوا۔ بیا ن کے بعد کھانے کا نظم ہوا کل کھانے کا نظم سب کے لیے عام تھا حضرت نے فرمایا کہ جو بھی یہاں موجود ہیں سب کھانا کھا کر جائیں ۔ یہ بھی اعلان فرمایا کہ آج مجلس نہیں ہوگی کیونکہ کل بھی بھاگ ڈور ہے صبح دس بجے بھی بیان ہے ۔ لیکن کھانے کے بعد محبیبن جمع ہوگئے اور اساتذہ کرام بھی حضرت مفتی زکریا صاحب،مولانا موسی صاحب،مفتی احمد صاحب سب تشریف لے آئے مفتی احمد صاحب نے تو فرمایا کہ ہم تو حضرت والا کا کلام سننے آئے ہیں مصطفی بھائی کچھ سنادیں۔پھر حضرت والا کھانے کے بعد تشریف لے آئے اور مجلس کا آغاز ہوا۔

پہلے مصطفی بھائی نے اشعا پڑھے پھر حضرت کے صاحبزادے حافظ فرقان صاحب نے اشعار سنائے ۔ حضرت شیخ نے پھر اہم نصیحتیں  بیان فرمائی۔ مجلس کا دورانیہ ۵۰ منٹ تک ہوگیا پھر دعا کرکے حضرت والا نے مجلس ختم فرمائی اور پھر آرام کا فرمایا کہ اب جلدی سوجائیں نیند بھی آرہی ہے مجلس کا اختتام سوا گیارہ بجے تک ہوا۔ پھر حضرت والا نے کپڑے تبدیل فرمائے اور کچھ ضروری دوائیاں لیں اور پھر گیارہ بجکر پینتس منٹ پر باہر چہل قدمی کے لیے تشریف لائے کچھ احباب موجود تھے چہل قدمی کے دوران مجلس دوبارہ شروع ہوگئی

یہ دوسری مجلس پونے ایک بجے رات کو ختم ہوئی ۔ تھوڑی دیر حضرت والا تشریف فرمارہے دین کی بات چلتی رہی تقریبا ایک بجے اپنے حجرہ میں تشریف لے گئے تقریبا ڈیڑھ بجے رات حضرت والا نے آرام فرمایا اور جو احباب موجود تھے انہوں بھی آرام کیا۔ سوا پانچ بجے سب کو اٹھایا گیا کہ تیاری کریں سب تیاری کرکے فجر نماز کے لیے مسجد حاضر ہوئے چھ بجے نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ کل رات کے بیان میں غلطی سے خانیوال کی ترتیب لکھ دی کے کہ منگل کو آس اکیڈمی کے  بعد خانیوال کی ترتیب ہے لیکن خانیوال کی ترتیب بعد میں ہے پہلے فیصل آباد کی ترتیب ہے ترتیب واٹس ایپ پر بھیج دی گئی ہے۔ آج فجر مجلس کے بعد صبح دس بھی ایک جگہ بیان ہے اور ساڑے گیارہ بجےبھی ایک جگہ بیان ہے اور عصر بعد جامعہ اشرفیہ لاہور میں بیان اور بعد عشاء کسی اور جگہ بیان کی ترتیب ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries