سفرپنجاب عشاء    بیان ۲۷    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :قلب سلیم !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بمقام :جامعہ مسجد ابو بکر الضمیر سوسائٹی لاہور

آج حضرت شیخ کا پہلے جامع مسجد نظام الاسلام ائیر پورٹ میں حضرت مولانا صوفی محمد اکرم صاحب کے ہاں بیان ہوا مختصر لیکن بہت جامع بیان ہوا۔ بیان کے بعد فوار قافلہ دوسرے بیان کے لیے روانہ ہوا مدرسہ فیصل للبنات ماڈل ٹاون میں مدرسے کی معلمات اور طالبات کے لیے درد بھرا بیان ہوا۔ بیان کے بعد فورا قافلہ سوا ایک بجے جامعہ اشرفیہ لاہور کے لیے روانہ ہوا۔ پونے دو بجے تک باعافیت پہنچ کر ظہر نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد قیام گاہ میں کھانے کا نظم فورا ہوا ۔ حضرت شیخ نے اعلان فرمایا کہ سب احباب کھانا کر دوسری جگہ مہمان خانہ ہے وہاں چلے جائیں یہاں کوئی نہ رکے کچھ خصوصی مہمان آرہے ہیں کچھ کام ہے کوئی نہ رکے سب چلے جائیں کھانا کھا کر سب کو روانہ کردیا گیا بس چھ سات احباب کو حضرت شیخ نے فرمایا کہ وہ یہی رہیں۔ ایک بہت ہی بڑی شخصیت نے ملنے آنا تھا سیکورٹی کی وجہ سے سب خالی کرادیا گیا۔ حضرت شیخ نے کھانا بھی نہیں کھایا کہ مہمان آجائیں حضرت شیخ نے کھانا جب کھایا جب مہمان آگئے ۔

حضرت شیخ جب کھانے سے فارغ ہوئے تو عصر کی اذان کا وقت ہوگیا حضرت شیخ کو آج بالکل آرام نہیں ملا رات بھی بہت دیر سے آرام فرمایا اور صبح بھی دو بیان کی وجہ سے آرام کم ملا۔ پھر حضرت شیخ دامت برکاتہم عصر نماز کے لیے مسجد حسن حاضر ہوئے عصر بعد بیان کی ترتیب تھی لیکن حضرت شیخ نے اعلان فرمادیا کہ آج مفتی فرحان صاحب بیان کریں گے حضرت شیخ نے مہمان کو وقت دینا تھا اور کچھ مشورہ بھی تھا اس لیے بیان نہیں فرمایا۔

عصر تا مغرب مفتی فرحان صاحب کا بیان ہوا۔ مغرب بعد سب نے جلدی جلدی بعد عشاء بیان کے لیے تیاری کی سب کے لیے چائے کا نطم تھا فورا چائے پی کر قافلہ چھ بجےتک روانہ ہوگیا ۔ پونے سات تک باعافیت قافلہ بیان والی جگہ پہنچ گیا جو دس کاروں اور ایک ہائیس پر مشتمل تھا۔ سات بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ یہ مسجد بہت بڑی سوسائٹی میں تھی یہاں سیکورٹی کا نظم بہت سخت تھا مسجد بھی بہت زیادہ خوبصورت بہت ہی بڑی اور کشادہ مسجد بنی ہوئی تھی۔ ماشاء اللہ مسجد بہت ہی حسین،خوبصورت اور بہت ہی بڑی جامع مسجد تھی مسجد میں ہر چیز کو بہت ہی خوبصورت طریقے سے بنائی گئی اور ہر چیز اعلی سے اعلی قسم کی لگائی ہوئی ہے۔ الحمدللہ لوگ بھی بیان میں بہت زیادہ تعداد میں تھے سب بہت زیادہ تڑپ اور محبت کے ساتھ بیان سن رہے تھے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries