سفرپنجاب فجر    بیان ۲۸    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :بدنظری کا سنگین گناہ اور اس کا  عذاب !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: جامعہ اشرفیہ(مسجدِ حسن) فیروز پور روڈ لاہور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

رات بعد عشاء جامع مسجد ابوبکر الضمیر سوسائٹی میں بیان ہوا۔

بیان کے بعد لوگوں نے مصافحہ کے لیے حضرت والا کو گھیر لیا۔۔یہاں کے لوگ بیان سے بہت زیادہ خوش اور متاثر ہوا۔ بیان کے بعد سب کے کھانے کا نظم وہی ایک صاحب کے گھر پر تھا احقر نے وہاں لوگوں سے سنا آپس میں باتیں کررہے ہیں کہ کیسا درد بھرا بیان کیا میں اب کراچی جاوں گا تو ان حضرت کے پاس ضرور جاوں گا اب تو ان کے پاس ضرور جانا ہے۔یہا ں کے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئی اور اس جگہ پہلی بار بیان ہوا ہے۔ کھانے کے نظم سے فارغ ہونے کے بعد وہی گھر میں مجلس ہوئی تقریبا آدھا گھنٹہ مجلس ہوئی۔ تقریبا گیارہ بجے تک وہاں سے جامعہ اشرفیہ کے لیے قافلہ روانہ ہوا۔۔ ساڑے گیارہ بجے تک قافلہ باعافیت پہنچ گیا الحمدللہ۔

حضرت شیخ نے سب احباب سے فرمایا اب کوئی مجلس نہیں ہوگی سب آرام کریں سب تھکے ہوئے ہیں آرام کل سے بہت کم ملا۔ پونے بارہ بجے تک حضرت والا سے کپڑے تبدیل فرما کر چہل قدمی فرمائی اور ایک ضرور ی کام تھا اُس کو پورا فرمایا تقریبا ایک بجے تک حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔ آج بعد فجر کے بعد صبح ساڑے گیارہ بجے آس اکیڈمی میں بیان کی ترتیب ہے پھر فیصل آباد کے لیے قافلہ روانہ ہوجائے گا ان شاء اللہ

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries