سفرپنجاب دوپہر     بیان ۲۸    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :حسن پرستی کا علاج  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامعہ مسجد عائشہ آس اکیڈمی اڈہ پلاٹ نزد بیکن ہاؤس سوسائٹی روانڈ روڈ لاہور

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

جامعہ اشرفیہ لاہور میں بعد فجر بیان ہوا بیان کے بعد ناشتے کا نظم ہوا آٹھ بجے تک ناشتے کے نظم سے فارغ ہوئے۔ پہلے اعلان ہوا کہ نو بجے یہاں سے روانہ ہونا ہے سب سامان لوڈ کرلیں کیونکہ ایک اور جگہ جانا تھا لیکن پھر کسی وجہ سے وہاں کی ترتیب نہ بن سکی توحضرت والا نے فرمایا کہ گیارہ بجے یہاں سے روانہ ہوجائیں گے ساڑے گیارہ بجے آس اکیڈمی میں بیان کی ترتیب تھی ساڑے آٹھ سے دس بجے تک آرام کی ترتیب بنی پھر سب نے جانے کی تیاری کی سامان کاروں میں اور ہائیس میں لوڈ کیا۔

گیارہ بجے الحمدللہ قافلے کو روانہ کردیا گیا۔ آس آکیڈمی میں پہنچ کر فورا بیان کا آغاز ہوا۔۔ آس اکیڈمی کے بعد ظہر نماز ادا کرکے یہی سے فیصل آباد قافلہ روانہ ہوجائے گا۔ پچھلا سفر جو اکتوبر ۲۰۲۱ میں ہوا تھا اُس وقت یہاں کے مہتمم صاحب حضرت مولانا ڈاکٹر شاہد اویس صاحب بھی موجود تھے پہلے جتنے یہاں کے اسفار ہوئے تو مہتمم صاحب بھی ساتھ ساتھ ہوتے تھے اور حضرت والا سے محبت فرماتے تھے پچھلے سفر میں حضرت مولانا ڈاکٹر شاہد اویس صاحب تشریف لے آئے اور حضرت شیخ کو گلے لگایا اور ماتھے کو چوما اور فرمایاتھاکہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ تشریف لے آئے تین بار یہ جملے فرمائے ،پھر ایک پونے گھنٹے تک مہتمم صاحب حضرت مولانا ڈاکٹر شاہد اویس صاحب نے بہت اہم باتیں ارشاد فرمائیں ۔

جو ریکارڈ بھی ہوئی تھیں اور جاری بھی کردی گئی تھیں۔ کچھ ماہ پہلے مہتمم صاحب اس دار فانی سے کوچ فرماگئے اللہ تعالی حضرت مہتمم صاحب کی کامل مغفرت فرمائیں اُن کی قبر کو نور سے بھر دیں آخری سانس تک دین کے کام میں لگے رہے اور اللہ کا نام لیتے ہوئے چلے گئے۔اللہ تعالی خوب درجات بلند فرمائیں تمام دینی خدمات کو قبول فرمائیں آمین۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries