سفرپنجاب عشاء      بیان ۲۸    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :علم دین کی دولت بہت عظیم نعمت ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام :جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

صبح آس اکیڈمی میں بیان ہوا بیان کے فورا بعد ہی کھانے کا نظم ہوا احباب کے کھانے کا نظم وہی پر تھا کھانا کھا کر سوا دو بجے ظہر نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم آس اکیڈمی کے مہتمم جن کا ذکر پچھلے بیان کی تفصیل میں گذر چکا اُن کی قبر مبارک پر تشریف لے گئے اور کچھ دیر وہاں کھڑے ہوکر ایصال ثواب بھی کیا۔ وہاں پر تین قبر تھیں ایک استاذالحدیث صاحب دوسری جنہوں نے اس کی بنیاد رکھی اور مہتمم بھی تھے اور تیسری حضرت مولانا شاہد اویس صاحب جو ابھی اس کے بانی و سرپرست تھے اور مہتمم بھی تھے۔

چونکہ فیصل آباد کا سفر تھا اور دو گھنٹے کا راستہ تھا اس لیے ظہر نماز پڑھ کر فورا روانہ ہونا پڑا قافلہ فیصل آباد کے لیے روانہ ہوا۔ عصر نماز راستے میں ادا کی اور پھر روانہ ہوئے اور الحمدللہ مغرب نماز جہاں فیصل آباد میں قیام تھا جامعہ دارالقرآن وہاں مغرب نماز ادا کی پانچ بجے باعافیت قافلہ وہاں پہنچ گیا تھا جب بھی یہاں کا سفر ہوا تو قیام حضرت والا اور تمام احباب کا اسی دارالقرآن میں ہوتا ہے اور کھانے پینے کا نظم احباب کا اپنا ہوتا ہے یعنی انتظام تو میزبان کرتے ہیں لیکن تمام کھانے کے پیسے ادا کیے جاتے ہیں تاکہ مدرسے پر بوجھ نہ آئے بلکہ حضرت والا تو اور بھی رقم جمع کرواتے ہیں تاکہ جو بجلی اور لائٹ اور پانی کا استعمال ہوا اور رہائش کا انتظام بہت اچھا ہوا تو وہ بھی ہماری طرف سے ادا ہوجائے مدرسے پر بالکل بوجھ نہ آئے اگر چہ سب جگہ بہت منع کرتے ہیں کہ ہم پیسے نہیں لیں گے لیکن پھر حضرت والا زبردستی ادا فرماتے ہیں

مغرب نماز سوا پانچ پر تھی نماز ادا کرنے کے بعد حضرت والا نے کچھ دیر آرام فرمایا اور پھر سات بجے تمام قافلہ جامعہ امدادیہ فیصل آباد کے لیے روانہ ہوگیا الحمدللہ پونے آٹھ بجے تک پہنچ کر پھر عشاء نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔یہاں کے مہتمم صاحب مفتی طیب صاحب دامت برکاتہم نے تصویر کشی کا بھی اعلان فرمایا۔ یہ فیصل آباد کا بہت ہی بڑا مدرسہ ہے اور ہمارے رئیس دارالافتاء غرفتہ السالکین حضرت مفتی محمد نعیم صاحب بھی اِسی مدرسے کے فاضل ہیں۔ بہت بڑی تعداد میں طلباء کرام بیان میں موجود تھے الحمدللہ شروع سے آخر تک تمام کے تمام طلباء کرام بیان سے مستفید ہوتے رہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries