سفرپنجاب عشاء      بیان ۲۸    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :علم دین کی دولت بہت عظیم نعمت ہے   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامعہ دارالقران مسلم ٹاؤن آفیسرز بلاک عقب کریسنٹ ٹیکسٹائل مل سرگودھا فیصل آباد

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

جامعہ امدادیہ فیصل آباد میں بعد عشاء بیان ہوا۔

ہاں الحمدللہ طلباء کی تعداد دو ہزار سے زائد تھی اور طالبات شرعی پردے سے ایک ہزار تک تھی ۔ طلباء بہت بڑی تعداد میں تھے بیان کے بعد مہتمم حضرت مفتی طیب صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ طلباء اپنے کام میں جائیں اور حضرت کا ہاتھ پکڑ کر محراب کے راستے سے تشریف لے گئےلیکن طلباء نے پھر بھی حضرت والا کو گھیر لیا سب حضرت والا کی طرف بھاگ بھاگ کر جارہے تھے کہ ایک نظر دیکھ لیں اور مصافحہ کرلیں لیکن مہتمم صاحب نے مصافحہ سے منع فرمادیا اور گھیرا کرواکر کار تک پہنچادیا لیکن جب تک کار چل نہیں گئی طلباء کرام نے گاڑی  کو گھیر کر رکھا حضرت والا نے بھی کار میں بیٹھ کر سب کو محبت سے دیکھا اور کچھ سے مصافحہ بھی ہوا طلباء کرام کی محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ایسی محبت کہ بس ایک نظر دیکھ لیں اور مصافحہ کرلیں۔

پھر دارالقرآن قیام گاہ پہنچےیہاں کے طلباء استاذہ بہت زیادہ محبت اور اکرام کرنے والے ہیں طلباء کرام تو بہت مٹے ہوئے چپل تک احباب سے چھین رہے تھے کہ ہم رکھیں گے لیکن احباب نے منع کیا نہیں نہیں ہم خود اٹھا لیں کچھ تو چھین رہے تھے اور ہر جگہ احباب کی راحت کا خیال اگر وضوء کی جگہ ہے اور بیت الخلاء تو احباب کو پہلے جگہ صفوں میں ہٹ جانا احباب کو آگے جگہ دینا الحمدللہ یہاں کے لوگ بہت زیادہ خیال رکھنے والے اور محبت کرنے والے ہیں۔ گیارہ بجے تک کھانے کا نظم ہوا کھانے کے ایک گھنٹے تک مجلس چلی رات بارہ بجے ہی حضرت شیخ نے فرمایا کہ آج صبح سے سب تھکے ہوئے ہیں جلدی سوجائیں

اس لیے سب احباب بارہ بجے تک آرام کے لیے چلے گئے ایک بجےتک حضرت شیخ نے بھی آرام فرمایا۔ جامعہ دارالقرآن بہت بڑا مدرسہ ہے اللہ پاک نے مدرسے کو بہت بڑی جگہ دی ہے ماشاء اللہ!اللہ تعالی نظرِبد سے بچائیں۔۔ بہت بڑی تعداد میں طلباء کرام یہاں حفظ کررہے ہیں ماشاء اللہ

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries