سفرپنجاب صبح      بیان ۲۹    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :تزکیہ نفس فرض ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:بمقام :جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا جامعہ دارالقرآن میں بعد فجر بہت اہم بیان ہوا۔

بیان کے فورا بعد ناشتے کا نظم ہوا۔ ناشتے سے جب فارغ ہوئے تو آٹھ بچ چکے تھے ناشتے کے درمیان میں حضرت شیخ نے کچھ ضروری میسجز بھی سنیں جو ادارے کے واٹس ایپ پر اور ایک پیر بھائی کے پاس آئے ہوئے تھے اُن کو جواب دیئے پھر آرام فرمایا۔ یہاں جامعہ امدادیہ فیصل آباد میں ساڑے گیارہ بجے بیان کی ترتیب تھی فجر کا بیان بھی ایک گھنٹہ ۲۰ منٹ کا ہوا اور پھر جامعہ کے مہتمم حضرت مفتی طیب صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ آپ ساڑے دس بجے تشریف لے آئیں طلباء بیان کے لیے بیٹھ جائیں تاکہ بیان کا وقت زیادہ مل جائے اس لیے حضرت والا نے فرمایا کہ سب ساڑے نو تک اٹھ جائیں تاکہ دس بجے تک قافلہ روانہ ہوجائے۔

الحمدللہ ٹھیک قافلہ دس بجے روانہ ہوا اور ساڑے دس بجے جامعہ امدادیہ پہنچ گئے اور ساڑے دس بجے بیان کا آغا ز ہوا۔۔ حضرت والا کو صبح بمشکل ڈیڑھ گھنٹہ آرام کا ملا اور تمام قافلے کو بھی ایک گھنٹہ آرام کا ملا۔۔ سب احباب یہی کہتے ہیں کہ حضرت والا کے ساتھ نیند میں اتنی برکت ہوجاتی ہے تھوڑی نیند میں اللہ تعالی بہت برکت ڈال دیتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ہم لوگ بہت زیادہ سوگئے ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries