سفرپنجاب دوپہر       بیان ۲۹    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :طلباء کرام میں مختصر اور جامع بیان !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:عائشۃ الرسول اسکول سسٹم فیصل آباد

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

یہ والا بیان ترتیب میں نہیں تھا جامعہ امدادیہ میں بیان کے بعد مہتمم صاحب حضرت مولانا قاری طیب صاحب دامت برکاتہم حضرت والا اور تمام احباب کومہمان خانے میں لے گئے وہاں سب کے لیے چائے کا انتظام کیا گیا تھا۔ حضرت والا نے حضرت مفتی طیب صاحب سے اجازت لے کر جو بھی طلباء کرام خدمت میں تھے اُن سب طلباء کرام کو ایک ایک عطر ہدیہ فرمایا۔۔

اس میں ہی ہمارے لیے بہت بڑا سبق ہے کہ حضرت والا نے اپنی مرضی سے کچھ نہیں کیا پہلے وہاں کے بڑوں سے اجازت لی پھر ہدیہ  طلباء کرام کو دیا۔ یہ بیان ایک اسکول اکیڈمی میں تھا جہاں مکمل دینی ماحول ہے اور دینی تعلیم دی جاتی ہے اور اس کے بڑے مفتی خالد محمود طاہر صاحب ہیں جنہوں نے حضرت شیخ کے صاحبزادے مفتی فرحان صاحب کے ساتھ جامعہ اشرف المدارس کراچی سے ۲۰۱۱ میں تخصص کیا اس لیے مفتی خالد صاحب کے اصرار پر مفتی فرحان صاحب نے یہاں کی ترتیب بنوائی جبکہ وقت بہت کم تھا لیکن حضرت والا نے آرام کا خیال نہیں فرمایا بس حضرت والا رحمہ اللہ کی تعلیمات شریعت و سنت کی باتیں جگہ جگہ پہنچ جائیں حضرت والا بار بار یہی فرماتےہیں کہ سفر میں آرام کرنے نہیں آتے ہیں اور فرماتے ہیں فکر نہ کریں یہاں آرام بھلے کم لیں قبر میں جاکر خوب آرام کرلیں گے۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔

سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries