سفرپنجاب مغرب    بیان ۲۹    نومبر ۳ ۲۰۲ء     :مال و اولاد کون سا کام آئے گا  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامعہ دارالقران مسلم ٹاؤن آفیسرز بلاک عقب کریسنٹ ٹیکسٹائل مل سرگودھا فیصل آباد

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم آج ساڑے گیارہ بجے جامعہ امدادیہ میں ساڑے گیارہ بجے بیان کی ترتیب تھی لیکن پھر کسی وجہ سے ساڑے دس بجے کردی گئی چونکہ جامعہ میں ظہر نماز سوا ایک بجے ادا کی جاتی ہے اور کھانے کا نظم نماز سے پہلےہوتا ہے بیان ساڑے گیارہ بجے ہوا تو بیان کم ملے گا اگر بیان ساڑے بارہ پر ختم ہوا تو پھر کھانے میں طلباء کو وقت زیادہ لگ جاتا ہے نماز میں تاخیر ہونے کا خطرہ ہے اس لیے مہتمم صاحب نے ساڑے دس کا فرمایا دیا کہ آپ تشریف لے آئیں طلباء تیار بیٹھے ہونگے۔

ساڑے دس سے ساڑے گیارہ بیان ہوا پھر وہاں سے ایک جگہ بیان ہوا جہاں ترتیب اچانک بنی جس کی تفصیل گذر چکی۔۔ وہاں سے بیان کے بعد قافلہ دارالقرآن کے لیے روانہ ہوا۔ ظہر نماز دو بجے دارالقرآن میں ادا کی پھر کھانے کا فورا نظم ہوا۔۔ کھانے کے بعد تین بجے سے چار بجے تک سب نے قیلولہ کیا۔حضرت شیخ نے بھی قیلولہ فرمایا۔ عصر نماز سوا چار بجے ادا کی گئی۔ نماز ادا کرنے کے بعد قیام گاہ میں حضرت شیخ اپنے حجرہ میں تشریف لے گئے تمام احباب بھی موجود تھے۔ جامعہ دارالقرآن کے بڑے حضرت مولانا یاسین  صاحب دامت برکاتہم جنکی طبیعت کافی ناساز ہے لیکن حضرت والا سے ملاقات کے لیے تشریف لے بہت بڑے اللہ والے ہیں اور بہت نوارانی چہرہ تھا حضرت سے ہی سنا کہ اللہ والا وہ ہے جس کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے ماشاء اللہ اتنے اعلی اخلاق عاجزی انکساری الخہ۔۔۔

حضرت شیخ اور تمام احباب کے لیے چائے کا نظم تھا حضرت مولانا یاسین صاحب بھی تشریف فرما رہے اور درمیان درمیان میں دین کی باتیں سناتے رہے مدرسے کا بھی بتایا کہ پہلے یہ مدرسہ نہیں تھا باغ والی مسجد مدرسے کی ترتیب تھی وہاں چھوٹا سا مدرسہ تھا اور اب ماشاء اللہ اتنا بڑا مدرسہ کہ ہزاروں کی تعداد میں طلباء حافظ قرآن بن رہے ہیں اتنی بڑی مسجد اور باہر بھی بہت بڑا صحن ہے اور اتنے ماشاء اللہ طلباء ہیں کہ نماز میں جگہ پوری بھر جاتی ہے ہر جگہ طلباء ہی طلباء کی قطاریں ماشاء اللہ بہت پُر نور منظر ہوتا ہے حضرت مولانا یسین صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ بھی تشریف لاتے تھے اور کچھ واقعات سنائےکہ بے اصولی برداشت نہیں کرتے تھے ہر چیز پر نظر ہوتی تھی کہ اذان صحیح دی یا نہیں نماز کیسی پڑھائی تجوید کیسی ہے الخہ

مجلس ہوئی مغرب نماز کے بعد بیان کی ترتیب تھی یہاں ایک بہت بڑا اجتما ع ہورہا ہے جو تین دن کا ہے تو بڑی تعدا د میں آج یہاں مجمع موجود ہے پورے فیصل آباد کے مدارس کے اساتذہ اور طلباء بھی یہاں آئے ہوئے ہیں پورے فیصل آباد سے لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں ماشاء اللہ طلباء کی تعداد یہاں ہزاروں کی تعداد میں ہے پھر ہر جگہ سے لوگ یہاں جمع ہیں جس میں مدارس کے بڑے مدرس اساتذہ وغیرہ بھی موجود ہیں ماشاء اللہ بہت ہی پُر نور منظر تھا ہر جگہ جہاں دیکھو سر ہی سر نظر آرہے تھے اور ماشاء اللہ سب کی داڑھیاں سفید کپڑے اور ٹوپیاں الحمدللہ بہت ہی نورانی اجتماع ہوا جس میں نہ کوئی تصویر کشی نہ ویڈیو،

یہاں دارالقرآن کے بڑے بھی اس تصویر کشی کے سخت خلاف ہیں۔ تفصیل سے اعلان ہوا لیکن پھر بھی ایک صاحب نے حضرت شیخ کے آتے ہی تصویر نکالی جس کا موبائل یہاں کے لوگوں نے فورا قبضے میں لے لیا ۔۔ پھر آدھے گھنٹے تک حضرت والا کا اسی پر درد بھرا بیان ہوا کہ مقدس مقامات کو بھی نہیں چھوڑتے اپنے بڑوں کی بھی بات نہیں مانتے۔ بیان کے آغاز میں دو طالبعلموں نے بہت اچھے انداز میں بہترین تلاوت کی اور پھر ایک طالبعلم نے اشعار پڑھ کر سنائے۔ پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries