سفرپنجاب عصر     بیان ۳۰     نومبر ۳ ۲۰۲ء     : ہر گناہ سے بچنے کی فکر کریں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مقام:مسجد اختر میاں چنوں گرین فورٹ گلی نمبر ۱ نزد لیبر کالونی

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد فجر جامعہ دارالقرآن میں بیان ہوا مختصر بیان ہوا ۔

بیان کے بعد فورا ناشتے کا نظم ہوا سب احباب نے بھی ناشتہ کیا آٹھ بجے سے دس بجے تک آرام کا وقت دیا گیا سب کو بتادیا کہ ساڑے دس بجے قافلہ روانہ ہوجائے گا اپنے حساب سے سب اپنا سامان پیک کرے کاروں میں لوڈ کرلیں۔ الحمدللہ کاریں ساڑے دس بجے روانہ ہوگئی اور ہائیس گیارہ بجے تک روانہ ہوئی۔ الحمدللہ کار والے احباب ایک بجے تک پہنچ گئےیعنی دو گھنٹے میں باعافیت پہنچ گئے ڈیڑھ بجے ظہر نماز ادا کی پھر کھانے کا نظم ہوا۔۔

ہائیس کو پہنچنے میں چار گھنٹے لگ گئے کیونکہ گوگل  کے ذریعے راستہ دیکھ رہے تھے تو غلط روڈ پر چلے گئے جس کی وجہ سے کافی لیٹ ہوگئے پھر مقامی حضرات سے فون پر رابطہ کروایا تو صحیح راستہ بتایا تو پھر الحمدللہ باعافیت پہنچ گئے۔ دو کاریں جو مفتی فرحان صاحب کے ساتھ تھیں وہ بھی اسی طرح دوسرے راستے پر چلی گئ تھیں جس کی وجہ سے وہ بھی بہت تاخیر سے پہنچی۔ رئیس دارالافتاء غرفۃ السالکین حضرت مفتی نعیم صاحب دو دن پہلے ہی اپنے گاوں میاں چنوں تشریف لے آئے تھے تاکہ انتظام دیکھ سکیں الحمدللہ تمام کار والوں سے اور ہائیس والوں سے مفتی نعیم صاحب اور مفتی نعیم صاحب کے بھائی مفتی عبدالستا ر صاحب رابطے میں رہے اور راستہ بتاتے رہے اور پھر مفتی عبدالستار صاحب اپنی کار لے کر ایک موڑ پر کھڑے ہوئے اور پھر اندر لے کرآئے تاکہ مزید راستہ نہ بھٹک جائے۔

سفر کے بعد آرام کا وقت بالکل بھی نہیں ملا عصر نماز تین پچاس پر تھی اس لیے نماز کی تیاری کی اور راستہ ۲۵ منٹ کا تھا جہاں بیان تھا اس لیے سوا تین تک قیام گاہ سے روانہ ہوئے اور پھر عصر نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ کھانے کا سب نظم حضرت مفتی نعیم صاحب اور مفتی صاحب کے بھائی مولانا عبدالستار صاحب اور مفتی صاحب کے دوسرے بھائیوں نے دیکھا۔ مفتی صاحب نے ایک ایک ساتھی کا خوب خیال فرمایا ہر ایک سے بار بار پوچھنا کوئی مسئلہ تو نہیں ۔ یہ مسجد والدہ منظور بہت بوڑھی خاتون ہیں نے اپنے شوہر کے صدقہ جاریہ کے لیے بنوائی اور اولاد کے لیے بھی صدقہ جاریہ کی نیت نے بنوائی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries