سفرپنجاب عشاء      بیان ۳۰     نومبر ۳ ۲۰۲ء     :جان لڑا کر شریعت و سنت پر عمل کریں  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامع مسجد فاوقیہ چک نمبر ۲۱،۸ آر نزد تلمبہ میاں چنوں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عصر مسجد اختر میاں چنوں میں بیان ہوا پھر مغرب نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک جگہ مفتی صاحب کی معرفت سب احباب کے لیے چائے اور ناشتے کا انتظام تھا پھر وہی سے تمام قافلہ بعد عشاء بیان کے لیے روانہ ہوا یہ مسجد قیام گاہ سے پانچ منٹ کے راستے پر تھی وہاں پہنچ کر عشاء نماز سات بجے ادا کی اور پھر بیان کا آغاز ہوا بیان کے آغاز میں حضرت مفتی نعیم صاحب دامت برکاتہم نے مختصر تعارف کرایا

تعارف کے جناب مصطفی مکی صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔ جب یہاں میاں چنوں آرہے تھے تو بہت خوبصورت اور دلکش منظر دیکھا چاروں طرف ہریالی ہی ہریالی باغات،کینو کے باغ اور جگہ جگہ بھیڑ،بکریوں،گائے بھینس کے ریوڑ دیکھے اور بھی کئی قسم کے باغات گذرے کہیں گندم کی فصل لگی ہوئی دیکھی۔ ماشاء اللہ یہاں بہت خاموشی ہے اور کتنا خوبصورت منظر ہر جگہ رہریالی اورجگہ جگہ کتنے ریوڑ، ذرہ ذرہ اللہ تعالی کی نشانی ہے اللہ پاک نے تمام کائنات کو ہمارا غلام بنادیا سب اپنا پنا کام کررہے ہیں اور ہمیں اللہ نے اپنا غلام بنایا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کو راضی کریں ۔

یہاں جب پہنچے تو ہر طرف میدان کھلی فضاء اور ہریالی موسم یہاں معتدل ہے زیادہ ٹھنڈ نہیں ہے ۔ حضرت شیخ کو اور سب احباب کو یہاں آکر خوب مزہ آیا ہے ۔ جس مسجد میں بیان ہوا یہ مسجد بہت ہی بڑی مسجد تھی اندر بہت بڑا ہال اوپر الگ او باہر بہت بڑا ہال تقریبا ایک صف میں ۱۲۰ تک لوگ آتے ہیں اور بہت ہی خوبصورت مسجد بنی ہوئی ہے گاوں میں اتنی شاندار اور خوبصورت بنی ہوئی مسجد دیکھی۔ اس مسجد کی پہلی تعمیر۱۹۴۸ میں ہوئی تھی اور دوسری تعمیر ۱۹۶۰ میں اور تیسری تعمیر ۱۹۹۷ میں ہوئی تھی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries