سفرپنجاب فجر       بیان یکم     دسمبر ۳ ۲۰۲ء     :لڑائی جھگڑوں کو ختم کریں   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عشاء جامع مسجد فاروقیہ میں سوا دو گھنٹہ کا بیان ہوا۔

بیان کے بعد قافلہ قیام گاہ روانہ ہوا جو پانچ منٹ کے راستے پر ہی تھا وہاں فورا ہی کھانے کا نظم ہوا۔ گیارہ بجے تک احباب کھانے سے فارغ ہوئے اس کے بعد بارہ بجے تک مجلس چلتی رہی حضرت مفتی نعیم صاحب اور مفتی صاحب حضرت مفتی صاحب نے کسی ساتھی کو خدمت کرنے نہیں دی ۔

 فرمایا کہ آپ لوگ ہمارے مہمان ہیں بس سب ہم خود کریں گے مفتی صاحب کواللہ پاک خوب جزائے عظیم عطا فرمائیں اتنے بڑے اللہ والے استاد محترم کا مٹنا اور عاجزی کے مہمانوں کا اتنا اکرام فرمانا ہر چیز کا خیال رکھنا کہ سب کو کھانا ملا یا نہیں بستر کا سب کا دیکھنا کہ کسی کے پاس ایسا نہ ہو بستر نہ ملا ہو خود بستر لا لا کر دینا اللہ پاک مفتی صاحب اور سب خدمت والے بھائیوں کو جزائے عظیم عطاء فرمائیں خوب برکتیں نازل فرمائیں بارہ بجے کے بعد حضرت نے فرمایا کہ سب آرام کی تیاری کرلیں حضرت والا اپنے حجرے میں تشریف لے گئے

پھر اپنے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے کافی دیر فو ن پر بات فرمائی جس میں حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات اور کتابوں پر خوب کام کرنا جگہ جگہ تعلیمات کو پھیلانا ہے۔ پھر حضرت والا نے چہل قدمی فرمائی اور کپڑے تبدیل کرکے دوائیاں لیں تقریبا ایک بجے کسی ضروری کام سے حضرت والا کے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب کا دوبارہ فون آگیا آدھے گھنٹے سے زیادہ بات فرمائی ۔ حضرت والا تقریبا رات دو بجے بستر پر تشریف فرماہوئےاور پھر آرام فرمایا اور سوا پانچ پر ہی بیدار ہوگئے سوا چھ بجے فجر نماز ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ بیان کے آخر میں حضرت شیخ دامت برکاتہم نے صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں مصطفی صاحب سے  اشعار پڑھوائے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries