سفرپنجاب عشاء         بیان ۲   دسمبر ۳ ۲۰۲ء     :چار مجاہدے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد عصر بیان کے بعد مغرب نماز ادا کی پھر قیام گاہ میں سب کےلیے چائے اور بسکٹ کا انتظام تھا۔ چائے پی کر چھ بجے تک قافلہ جامعہ خیرالمدارس کے لیے روانہ ہوگیا الحمدللہ سواسات تک باعافیت پہنچ گئے ۔ جامعہ کے گیٹ پر مہتم صاحب حضرت مولانا حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم نے اپنے احباب کے ساتھ استقبال کیا۔ حضرت کو خانقاہ کی طرف لے گئے ۔ آج قافلے میں الحمدللہ پندرہ کاریں ایک ہائیس موجود ہے اور حیدرآباد اور کراچی سے بھی ۱۵ کے قریب احباب حضرت کے بیان سے مستفید ہونے کے لیے حاضر ہوئے ہیں پچھلی بار جب آنا ہوا تھا تو مسجد بھی تعمیر ہورہی تھی اور خانقاہ نہیں تھی اب ماشاء بہت بہترین اور شاندار مسجد بن چکی ہے اور اوپر کی منزل میں ابھی بھی کام ہورہا ہے اور خانقاہ بھی بہت بڑی اور بہترین بنائی ہے ہر چیز چاہے مسجد کی ہو یا خانقاہ کی سب اعلی اور شاندار لگائی ہے ماشاء اللہ بہت ہی حسین اور پُر نور منظر تھا۔

پہلے رہائش احباب کی مدرسے کے تہہ خانے میں ہوتی تھی اور حضرت شیخ کی مہتمم صاحب کے گھر میں لیکن اب بڑی جگہ پر خانقاہ بن چکی ہے تو سب کی رہائش اسی خانقاہ میں رکھی گئی جہاں پر ہر چیز کی سہولت موجود ہے اللہ تعالی سب کو جزائے عظیم عطاء فرمائیں۔۔ الحمدللہ جامعہ خیرالمدارس کو اللہ تعالی ایک بہت ہی شاندار اور بڑی جگہ عطاء فرمائی ہے اور بہت ہی زیادہ تعداد میں طلباء کرام اور اساتذہ کرام یہاں موجود ہیں۔۔ حضرت والا نے پہنچ کر خانقاہ میں جو حضرت شیخ کا حجرہ ہے وضوء فرمایا اور پھر پونے آٹھ بجے عشاء نماز ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

بیان کے آغاز میں ناظم اعلی وفاق المدارس اور مہتمم جامعہ خیرالمدارس ملتان حضر ت مولانا حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم نے حضرت شیخ کا تعارف کروایا اور کچھ نصیحت بھی فرمائی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries