سفرپنجا ب فجر   بیان ۵  دسمبر ۳ ۲۰۲ء     :ذاکر اور غافل گناہگار  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:جامعہ خیر المدار س ملتان

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم رات بعد نماز عشاء حضرت شیخ کا بیان جامعہ خیرالمدار س میں ہی ہوا بیان کے بعد بہت زیادہ تعداد میں طلباء محراب کی طرف حضرت شخ سے مصافحہ کے لیے آگئے لیکن طبیعت بھی ناساز تھی وہاں کے منتظمین حضرات نے طلباء کو منع کردیا ۔

حضرت والا اپنے حجرے میں تشریف لے گئے کل رات بہت زیادہ دوسرے علاقوں سے مہمان حضرا ت بھی تشریف لائے۔ حضرت شیخ نے سب مہمانوں کےکھانا کا انتظام بھی کروایا اور سب کو کھانا کھلا کر پھر رخصت فرمایا۔ طلباء کی ایک بڑی تعداد باہر حجرہ سے باہر جمع ہوگئی تھی کچھ طلباء بیعت ہونے بھی آئے تو پھر اعلان ہوا کہ ابھی کھانے کا وقت ہے اور مہمان حضرات بہت زیادہ آئے ہوئے ہیں اس لیے طلباء ابھی چلے جائیں اور دس بجے آجائیں۔۔

جب مہمان حضرات چلے گئے تو طلباء کرام ایک بڑی تعداد میں جمع ہوگئے دس بجے رات حضرت شیخ نے مجلس فرمائی جو تقریبا گیارہ بجے تک چلی سوا گیارہ تک طلباء کو بیعت فرما کر مجلس کا اختتام فرمایا پھر ایک لمبی قطار حضرت سے مصافحہ کے لیے بن گئی سب نے باری باری مصافحہ کیا تقریبا ۲۰ منٹ وقت لگ گیا۔ حضرت شیخ نے پھر آرام کی تیاری فرمائی حضرت شیخ جب آرام کے لیے بستر پر تشریف فرماہوے تو حسب معمول ایک بجے والا تھا فجر نماز ادا کرنے کے بعد اس بیا ن کاآغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries