سفرپنجا ب عشاء  بیان ۵  دسمبر ۳ ۲۰۲ء     :اپنی اولاد کو نیک بنائیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مدرسہ عربیہ مظاہر العلوم کوٹ ادو

مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ کا جامعہ ابو ہریرہ کرمانی ادہ سناواں میں حضرت شیخ کا بیان ہوا ظہر نماز دو بجے وہی ادا کی گئی نماز کے فور ا بعد قافلے کو روانہ کردیا گیا سوا تین بجےتک الحمدللہ قافلہ باعافیت قیام گاہ کوٹ ادو پہنچ گیا قیام گاہ پر فورا ہی کھانے کا نظم ہوا کیونکہ چار بجے عصر نماز تھی۔ کھانے کے فورا بعد تیاری کرکے سب مسجد پہنچے عصر نماز چار بجےمسجد قاسمیہ نور شاہ چوک میں ادا کی جو قیام گاہ سے نزدیک ہے نماز کے فورا بعد ہی قیام گاہ پر سب پہنچے حضرت والا بھی ساتھ ساتھ تشریف لے آئے قیام گاہ پر حضرت شیخ نے چائے نوش فرمائی سب احباب کے لیے بھی چائے کا انتظام تھا۔۔

پھر مغرب نماز مسجد قاسمیہ میں ہی ادا کی۔۔ نماز کے بعدحضرت نے فرمایا کہ سوا سات بجے نماز ہے سب بہت تھکے ہوئے ہیں آج سفر بھی زیادہ ہو ابھی کچھ وقت ہیں تھوڑی دیر لیٹ جائیں مجلس نہیں ہوگی۔۔حضرت نے فرمایا میں بھی کچھ دیر آرام کروں گا۔۔ پونے سات بجے تک سب نے آرام کیا ۔۔سوا سات بجے نماز ادا کی ۔۔۔نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ یہاں پر ہر سفر کی طرح اس بار بھی عمر فاروق صاحب کے ہاں سب کے قیام و طعام کا انتظام تھا۔ہر سفر میں انہی کے گھر انتظام ہوتا ہے۔۔ یہ کوٹ ادو کا حضرت شیخ کا غالبا چھٹاسفر ہے ہر بار حضرت شیخ کی رہائش اور سب احباب کی رہائش کا انتظام انہی کے گھر پر ہوتا ہے۔

نوٹ:بیان کی تفصیل چونکہ بیان کے دوران ہی جلدی جلدی میں لکھی جاتی ہے اور پھر بیان کو فورا جاری کردیا جاتا ہے تاکہ احباب کو بیان مل جائے اور جو نہیں سن سکے اُن کو سننا ہو تو وہ سن سکیں اس لیے اگر کوئی لکھنے میں غلطی ہوجائے تو احباب پریشان نہ ہوا کریں بس نشاندہی ہونے پر بعد میں اُس کو صحیح کردیا جائے گا جو بھی غلطی ہوجاتی ہے بعد میں مرکز پہنچ پر اُس کو صحیح کرکے دوبارہ اَپ لوڈ کردیا جاتا ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries