اتوارمجلس    ۱۷    دسمبر ۳ ۲۰۲ء     :حضرت والا کا غم اور احباب کو درد بھری نصیحت     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

07:23) اشعار

19:23) خود بھی نیک بنیں اور اپنے گھر کی بھی فکر کریں۔۔

29:29) حدیث نمبر ۶۶ خزائن الحدیث سے اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ وَ اَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ۱ ترجمہ:اے اﷲ! رُشد وہدایت کو مجھ پر الہام فرماتے رہیے اور میرے نفس کے شر سے مجھے بچالیجیے۔

33:17) حدیث اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ ...الخ کی اِلہامی تشریح آج میں رُشد کی تعریف بیان کروں گا، ان شاء اﷲ علماء کو وجد آجائے گا۔ رُشد کے چار مفہوم ہیں جو اﷲتعالیٰ نے مجھے عطا فرمائے ہیں، بخاری شریف کی تمام شروحات مثلاً فتح الباری، عمدۃ القاری وغیرہ دیکھ لو پھر اختر کی شرح دیکھو تب معلوم ہوگا کہ اﷲ تعالیٰ نے اختر کی زبان سے کیا کام لیا ہے۔ اَللّٰھُمَّ اَلْہِمْنِیْ رُشْدِیْ اے خدا! ہم کو رَاشِدُوْنَ میں داخل فرمائیے یعنی صاحبِ رُشد بنائیے اور صاحبِ رُشد (یعنی راہِ راست پر) کون لوگ ہیں؟ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں:

35:42) خود رائی پر چلتے ہیں اللہ والوں سے اصلاح نہیں کراتے۔۔

40:11) ہماری خوشی اللہ تعالی کے تابع ہے۔۔

40:38) اسلامی شادی۔۔

44:35) ور صاحبِ رُشد (یعنی راہِ راست پر) کون لوگ ہیں؟ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں: حَبَّبَ اِلَيْكُمُ الْاِيْمَانَ وَزَيَّنَہٗ فِيْ قُلُوْبِكُمْ وَكَرَّہَ اِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْيَانَ۝۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ ہُمُ الرّٰشِدُوْنَ۝ (سورۃُ الحجرات: اٰیۃ ۷) اور یہی رَاشِدُوْنَ کی تعریف ہے۔ تو صاحبِ رُشد وہ ہیںجن کے قلب میں ایمان محبوب ہوجائے وَ زَیَّنَہٗ اور مزین ہوجائے

46:56) یعنی اس کی تحصیل دل میں لذیذ اور مرغوب ہوجائے اور دل کے ذرّے ذرّے میں رچ جائے، راسخ ہوجائے۔ محبوب ہونا اور مزین ہونا یہ دو نعمتیں ہیں حَبَّبَ اِلَیْکُمُ الْاِیْمَانَ وَ زَیَّنَہٗ فِیْ قُلُوْبِکُمْ یعنی اﷲ تعالیٰ دل میں ایمان کو پیارا بنادے اور اسے مزین کردے یعنی قلب میں مرغوب و لذیذ کردے۔ پس جب ایمان محبوب ہوگیا اور اتنا مرغوب ہوگیا کہ اس کی لذت دل کے ذرّے ذرّے میں داخل ہوگئی تو محبوب کی لذتِ مستزاد کا نام تزئین ہے، مزین ہونا ہے یعنی اسے اتنا مزہ آنے لگے کہکَرَّہَ اِلَیْکُمُ الْکُفْرَ کفر سے کراہت پیدا ہوجائے وَ الْفُسُوْقَ گناہِ کبیرہ سے کراہت پیدا ہوجائے وَ الْعِصْیَانَ اور گناہِ صغیرہ سے بھی نفرت ہوجائے، مراد یہ ہے کہ اﷲ کی ہر نافرمانی سے سخت نفرت ہوجائے۔

50:59) امرد پرستی کا مرض خطرناک ہے۔۔

59:24) بچوں کے نماز کی فکر کی جیسے اسکول بھیجنے کی فکر ہوتی ہے۔۔

01:01:02) غیبت کتنا بڑا گناہ ہے۔۔

01:07:33) شیخ کا دل مٹھی میں لے کر رہو کیا مطلب۔۔

01:09:47) حضرت والا کا غم کا اظہار

01:16:10) اصلاح کی فکر نہیں نہ خط لکھنے کی فکر شیخ بار بار کہہ رہا ہے یہ کیسی اطاعت ہے مسلسل شیخ کی نافرمانی۔۔احباب کو درد بھری نصیحت۔۔

01:17:23) شیخ کے ساتھ سفر کے عاشق اور سفر میں خدمت شیخ خوش ہوتا ہے لیکن جس کے لیے یہاں جمع ہوئے اللہ تعالی کے لیے مقصود اللہ تعالی ہوں لیکن اصلاح کی فکر نہیں جس کے لیے جمع ہیں۔

01:22:38) بعض لوگوں کو شیخ سے بہت محبت ہوتی ہے لیکن اذیت دینے میں بھی اول نمبر ہوتے ہیں انہی کی حرکتوں سے شیخ بیمار ہوتا ہے ساتھ موجود ہیں لیکن اصلاح کی فکر نہیں۔۔

01:25:23) اپنی زندگی کو ضائع کررہے ہیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries