اتوارمجلس    ۳۱    دسمبر ۳ ۲۰۲ء     :اللہ والوں سے کون لوگ محروم رہتے ہیں      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک 12 کراچی

بیان:مرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس حضرت شاہ صوفی فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

10:06) بیان کے قبل اشعار ہوئے ۔۔

21:21) اشعار کے بعد کچھ دیر مفتی انوار الحق صاحب کا بیان ہوا۔۔

32:30) حضرت شیخ دامت برکاتہم تشریف لے آئے بیان کا آغاز ہوا۔۔

32:57) فرمایا بہت دنوں بعد آپ حضرات سے ملاقات ہوئی کیونکہ شیخ آئے ہوئے تھے جب شیخ آجائیں تو پھر ہمارا کچھ نہیں جب بادشاہ آجائے تو وزیر اور چپراسی وغیرہ کچھ نہیں چلی اسی طرح اتنے بڑے اللہ والے آئے تو اب انہی کے مطابق ہم چلیں گے۔۔

37:11) کامل شیخ کون ہے اور ناقص کون ہے

40:42) شیخ سے مناسبت نہیں دوسرے سے جہاں مناسبت ہے وہاں جڑ جائیں لیکن کس طرح جڑے اور پہلے شیخ سے کیا تعلق رکھنا ہے۔۔

41:15) شیخ سے بے وفائی بڑا گناہ ہے وہ کیوں؟

47:26) بہت اہم نصیحت کہ اگر کسی اور جگہ جڑ گئے لیکن پہلے شیخ کو سلام تک نہیں کرنا ملنا نہیں الخہ۔۔۔

52:26) دو نعمتیں جس کے پاس ہیں اُس کے اندھیرے بھی اجالے میں بدل جائیں گے اتباع شریعت و سنت اور اتباع شیخ۔۔۔اور جس کے پاس یہ نعمتیں نہیں تو اُس کے اجالے بھی اندھیرے ہیں۔۔

55:41) شیخ سے دوری وہ بھی اتنا سمجھانے کے بعد۔۔

58:35) ایک اہم ملفوظ بیان ہوا۔۔

59:14) یہ جو ہمیں شیخ سے فائدہ نہیں ہوتا تو ہم خود مجرم ہیں دستِ ما چو پائے ما را می خورد آہ! میں کیسا نالائق ہوں کہ اپنے پیروں میں اپنے ہاتھ سے کلہاڑی مار رہا ہوں۔۔

01:04:34) بہت زیادہ اس کی فکر کرنی ہے اگر اللہ نہ ملے اور ساری دنیا مل گئی تو اس سے بڑا خسارہ والا کوئی نہیں۔۔

01:05:06) اللہ والے شیخ سے کون لوگ دور ہوتے ہیں۔۔

01:15:06) ﴿ اِسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُم الخہ اپنے رب سے ماضی کی خطائوں سے معافی مانگو، یہ استغفار ہِے پھر توبہ بھی کرو۔ استغفروا ربکم اپنے پالنے والے سے ماضی سے معافی مانگو کہ کیوں ایسی خطا ہوگئی، لیکن آئندہ کے لئے ارادہ کرلو کہ اب دوبارہ اللہ کو ناراض نہیں کرنا ہے

01:18:07) معافی کیا ہے؟ آئندہ کے لئے ارادہ کرلو کہ اب دوبارہ اللہ کو ناراض نہیں کرنا ہے،اس عزم کا نام توبہ ہے: عزم پکا کرو کہ اب دوبارہ اس گناہ کی طرف لوٹنا نہیں ہے،جو غلطی ہوچکی اور جس سے معافی مانگی، آئندہ اے اللہ! ہم آپ کو ناراض نہیں کریں گے۔

01:21:42) سالک کس کو کہتے ہیں الخہ۔۔۔

01:28:57) معیت کے معنی یعنی اللہ تعالی سے حضوری۔۔۔

01:29:15) معصوم بچوں کو مسجد میں نہ لائے آج بھی ایک بچے نے پیشاب کردیا چار صف خراب کردی رکے بھی نہیں یہ بھی نہیں کہ گود میں اٹھا کر لے جائیں تاکہ اور صف خراب نہ ہو الخہ نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries