عشاء مجلس    یکم جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :اصلاح اور اچھے اخلاق کی اہمیت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:29) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجئیے سے تعلیم ہوئی۔۔۔

02:30) مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔۔ یہ مستی دردِ دل کی اشرف مینائے عالم ہے یہ مستی دردِ دل کی اشرف مینائے عالم ہے ہر اک جام محبت اشرف صہبائے عالم ہے بہت گلشن ہیں دنیا میں مگر سب ہیچ و فانی ہیں یہ گلشن دردِ دل کا افضلِ گلہائے عالم ہے بہت تحفے ملے دنیا میں لیکن کیا کہوں اے دِل یہ تحفہ دردِ دل کا حاصلِ نعمائے عالم ہے جسے دیکھو اسی کے سر میں ہے سودا کسی شے کا مگر سودائے جاناں اکبرِ سودائے عالم ہے بس اک ہنگامہ دردِ عِشق حق کا گرم رہتا ہے سوا اس کے ہمہ فانی ہر اک غوغائے عالم ہے خوشی پر ان کی مرنا اور جینا ہی محبت ہے نہ کچھ پروائے بدنامی نہ کچھ پروائے عالم ہے ہے روح بندگی بس ان کی مرضی پر فدا ہونا یہی مقصودِ ہستی ہے یہی منشائے عالم ہے ہماری خاک اس لمحہ میں ہے رشک فلک اخترؔ وہی لمحہ جو میرا ذاکرِ مولائے عالم ہے

10:45) حافظ ڈاکٹر شفقت صاحب نے بیان شروع کیا حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب الہاماتِ ربّانی سے مضمون پڑھ کر سنایا۔۔۔

20:34) حضرت والا دامت برکاتہم کا بیان شروع ہوا۔۔۔گاؤں کے ایک صاحب ہیں ان کے 21سالہ بیٹے کا انتقال ہوا ان کی تعزیت کے لیے گئے تھے اس سےمتعلق کچھ باتیں۔۔۔جس گھر میں انتقال ہوا ہے وہاں کچھ کھانا پینا یہ ہمارے بزرگوں کا طریقہ نہیں ہے۔۔۔۔

28:05) ماں باپ اور ساس سسر کی خدمت سے متعلق نصیحت۔۔۔

33:56) زبان سے نکلا ہوا تیر بہت خطرناک ہوتا ہے۔۔۔

36:24) شیخِ کامل کی صحبت سے کیا ملتا ہے؟۔۔۔

38:05) اپنے اخلاق کی اصلاح کرائیں۔۔۔

42:47) صبر کی تین تعریفیں ۔۔۔صبر حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟۔۔۔

45:10) شیخ کے پاس نوکر ی نہ کرو اس کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔

48:30) شیخ جب کسی کو ڈانٹ لگائے تو اس وقت تماشا نہیں دیکھنا چاہیے اللہ تعالیٰ سے دُعا کرنی چاہیے اور ٹُو نہیں لگانی چاہیے۔۔۔

49:52) اللہ والوں کے فیض سے زیادہ تر کون لوگ محروم رہتے ہیں؟۔۔۔

50:45) ہر وقت شیخ کو اذیت میں رکھا ہوا ہے جس وقت دیکھو کوئی نہ کوئی پنچایت لگی ہوئی ہے بس یہی کام رہ گیا ہے اور کوئی کام ہی نہ کرو۔۔۔

53:53) رزّاق اللہ ہے لیکن اسباب بھی تو کوئی چیز ہے۔۔۔ایک صاحب کا واقعہ جس نے اچانک کام چھوڑ دیا اور کمپنی کے مالک کو اتنا نقصان اُٹھانا پڑا۔۔۔

57:39) کوئی بھی کام اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا اللہ تعالیٰ نے کتنی نعمتیں دی ہیں کبھی ان کا شکر ادا کیا؟۔۔۔

01:03:00) احبا ب کو آپس میں ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ رہنا چاہیے تاکہ شیخ کا دل خوش ہو جائے اور آپس میں صفائی معاملات رکھنے چاہیے۔۔۔

01:05:04) جیسا ظاہر ہے ایسا باطن بھی ہونا چاہیے۔۔۔

01:06:11) اجازت یافتہ کو ہر مہینہ کم ازکم ایک خط تو لازمی لکھنا چاہیے۔۔۔

01:07:44) اپنے آپ کو شیخ سے مستغنی سمجھتے ہیں ۔۔۔

01:09:52) دُعائیہ پرچیاں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries