عشاء   مجلس    ۲  جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :حسنِ اخلاق کی اہمیت    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:57) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجئیے سے تعلیم ہوئی۔۔۔

01:58) جو لوگ پریشان ہوتے ہیں ان کے لیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت کہ پہلے ہم اپنے مقصد کو پہچان لیں اور دوسرا یہ کہ اختیاری اور غیر اختیاری کو سمجھ لیں۔۔۔

05:31) جتنے بھی مسائل پریشانیاں ہیں یہ سب ہمارے اعمال کی وجہ سے ہیں۔۔۔

10:55) بے پردگی اور بدنظری کا عذاب۔۔۔

15:59) اختیاری اور غیر اختیاری کو سمجھ لینے سے سب پریشانیاں دُور ہوجائیں گی۔۔۔

18:04) جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں چل رہا ہے اس کے لیے دو عمل خاص ہیں حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

20:18) جب کوئی تکلیف آئے تو مایوس نہیں ہونابس اللہ تعالیٰ سے مانگتے رہنا ہے۔۔۔

23:27) جب دیکھو دین کے بارے میں بحث کر رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہے ایسا ہے۔۔۔بس ایک ہی راستہ ہے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں۔۔۔

28:53) یہ ڈیموکریسی ڈیموکریسی کیا ہے؟مالک جس کو اپنا بنا لے پھر وہ مخلوق سے ڈرے گا نہیں۔۔۔

30:55) تکلیف اور پریشانی کے موقع پر اہل سلوک کے لیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی نصیحتیں۔۔۔

41:16) ماں باپ اور ساس سسر کی خدمت سے متعلق نصیحت۔۔۔

45:15) بیویوں کے حقوق:اپنی بیوی پر ظلم کرنے والا حدیث پاک کے حساب سے کمینہ ہے۔۔۔

50:01) والدین کے حقوق۔۔۔

53:10) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ مبارک: ایک شخص آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جو آرہا ہے پورے خاندان کا سب سے برا آدمی ہے۔ یہ بہت اہم بات بتا رہا ہوں، یہ بھی دیکھو کہ اس وقت اﷲ تعالیٰ کیا مضمون عطا فرمارہے ہیں، دنیاوی بارش کا تو موسم ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت کا کوئی موسم نہیں جب چاہے برسادیں۔ اس وقت اس کا حکم بتارہا ہوں کہ اگر دل میں بیوی کی محبت نہ ہو تب بھی محبت کا اظہار کرو جس کی آپ کو سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے دلیل بھی مل جائے گی۔ تو اس شخص کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ! یہ جو شخص آرہا ہے یہ اپنے خاندان کا بدترین انسان ہے، اس کے اخلاق اچھے نہیں ہیں، مگر جب وہ قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آئیے آئیے یعنی شاباشی دی کہ آئو بھئی آئو، بیٹھو، ان کو کچھ کھلاؤ پلائو۔ آپ اس سے اچھے اخلاق سے پیش آئے۔ جب وہ چلا گیا تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ ابھی تو آپ فرمارہے تھے کہ یہ اپنے خاندان اور قبیلے کا سب سے بُرا آدمی ہے لیکن آپ نے تو ایسا استقبال فرمایا اور خوب اکرام فرمایا، یہ کیا معاملہ ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اللہ تعالیٰ کے بندوں کے ساتھ مدارات کے لیے پیدا کیا گیا ہوں اور مدارات سکھانے کے لیے پیدا کیا گیا ہوں کہ لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤں: ((بُعِثْتُ بِمُدَارَاۃِ النَّاسِ)) (الجامع الصغیر للسیوطی) میں مبعوث کیا گیا ہوں اچھے اخلاق سے پیش آنے کے لیے۔

 

56:39) غصے والا شخص خود بھی محروم ہے اور اپنے گھر والوں کو بیوی بچوں کو بھی محروم کرنے والا ہے۔۔۔

59:56) حُسنِ خُلق۔۔۔آدھا دین تو اخلاق ہے۔۔۔

01:01:28) اب اس میں کیا فائدہ ہے کہ دل تو نہیں چاہتا مگر زبان سے کہتا ہے کہ آئیے آئیے بیٹھئے! اس میں دو فائدے ہیں:

(۱)……ایک یہ کہ آپ اس کے شر سے بچے رہیں گے، آپ کے دُشمن نہیں بڑھیں گے، وہ آپ کو ستائے گا نہیں۔ وہ سمجھ جائے گا کہ آپ کو اس سے بغض نہیں ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم جب کسی بستی سے واپس ہوتے تھے تو وہاں کے کافر روتے تھے کہ آہ! یہ برکت والے لوگ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں۔ لہٰذا اس طرح رہو کہ کافر بھی آپ کی جدائی سے روئیں۔

(۲)……دوسرا فائدہ یہ کہ وہ اسلام سے اور ہدایت سے قریب ہوجائے گا، جب آپ دین کی کوئی بات بتائیں گے تو سن لے گا، لیکن اگر آپ نے اس کو کہا کہ نالائق، اُلو کہیں کا، بدتمیز، تو خاندان کا سب سے بُرا آدمی ہے تو کبھی ہدایت قبول کرے گا؟ بعض لوگ ڈاڑھی منڈانے والے کو بُرا بھلا کہتے ہیں۔ کیا کہوں ساری زندگی کے لیے اس کو ڈاڑھی سے محروم کردیتے ہیں۔ ایسے عالم کی زندگی بھی سنت کے خلاف ہے۔

01:04:02) مونچھوں کا حکم کیا ہے؟۔۔۔چار احادیثِ مبارکہ۔۔۔ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔۔

01:06:49) حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کے اخلاق: ایک ہندو پنڈت کا لڑکا چھت سے گرگیا۔ میرے شیخ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ ہسپتال میں اس کو دیکھنے گئے اور فرمایا کہ کافر کی عیادت بھی سنت ہے کیونکہ اس سے وہ اسلام سے قریب ہوجائیں گے کہ مولوی صاحب کو دیکھو ہم جیسے کافر کے بچے کو دیکھنے آئے ہیں۔ ہمارے بڑے بزرگ اخلاق کی بلندیوں کے مینارے تھے۔ سب سے بڑی چیز اصلاحِ اخلاق ہے۔

01:07:27) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries