مرکزی بیان ۴ جنوری۲۰۲۴ء :اللہ تعالیٰ کا خوف کیسے پیدا ہو گا ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:43) تصویر کشی سے متعلق اعلان۔۔۔تصویر کشی پر مختلف عذاب۔۔۔

02:44) محبت کے انداز مختلف ہوتے ہیں ایک اللہ والے کا واقعہ۔۔۔

05:31) دوسرے کو گناہ گار وہی سمجھتا ہے جو خود گناہ گار ہوتا ہےسب کو اچھی نظر سے دیکھنا چاہیے۔۔۔

09:19) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ادب۔۔۔

12:46) اللہ کے لیے آپس میں محبت کرنا اور اللہ کے لیے مل کربیٹھنا اس کے کتنے فضائل ہیں؟۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ اور حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کی بات کہ جو اللہ کے لیے آتا تھا اس سے کس قدر محبت کرتے تھے۔۔۔

16:42) زبان اور رنگ کا فرق یہ سب اللہ تعالیٰ کی پہچان کے لیے ہے اور اللہ کی نشانی ہے۔۔۔

19:41) جناب سید ثروت صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔ میں نے غم بھی بہت اُٹھائے ہیں داغِ حسرت سے دل سجائے ہیں تب کہیں جا کے اُن کو پائے ہیں قلب میں جب وہ جس کے آئے ہیں اپنا عالم الگ سجائے ہیں

23:52) قلب میں جب وہ جس کے آئے ہیں اپنا عالم الگ سجائے ہیں اس شعر کی حضرت والا نے تشریخ کی۔۔۔

26:12) توبہ کے انعامات۔۔۔

27:52) ان حسینوں سے دل بچانے میں میں نے غم بھی بہت اُٹھائے شکل بگڑی تو بھاگ نکلے دوست جن کو پہلے غزل سنائے ہیں

29:38) شکل بگڑی تو بھاگ نکلے دوست۔۔۔حضرت نے فرمایا کہ یہ عاشقِ مجاز کے لیے جوتا ہے۔۔۔حسینوں کا پوسٹ مارٹم۔۔۔

31:43) دورانِ بیان ہنسی کی بات پر ایک دوست ہنس نہیں رہے تھے اس پر ایک لطیفہ سنایا۔۔۔

32:21) کمر جھک کے مثلِ کمانی ہوئی کوئی نانا ہوا کوئی نانی ہوئی ان کے بالوں پہ غالب سفیدی ہوئی کوئی دادا ہوا کوئی دادی ہوئی

33:37) جناب سید صاحب نے دوبارہ اشعار شروع کیے۔۔۔ شکل بگڑی تو بھاگ نکلے دوست جن کو پہلے غزل سنائے ہیں ایک عاشقِ مجاز کا واقعہ جس کو دھوکا ہواتھا ۔۔۔

35:42) دورانِ بیان یا مجلس ذکر کرنے پر نصیحت کہ اس دوران ذکر نہیں کرنا چاہیے خاموشی سے بیان یا مجلس سننی چاہیے کتنے لوگ زیادہ ذکر کرنے کی وجہ سے ڈپریشن میں چلے گئے۔۔۔

38:32) شکل بگڑی تو بھاگ نکلے دوست جن کو پہلے غزل سنائے ہیں منزلِ قرب یوں نہیں ملتی زخمِ حسرت ہزار کھائے ہیں کام بنتا ہے فضل سے اخترؔ فضل کا آسرا لگائے ہیں

41:22) جب تک اللہ تعالی کا فضل نہ ہو انسان کے نفس کو تزکیہ اور ترک معصیت کی توفیق نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ کی ان تین بڑی نعمتوں کو یعنی فضل رحمت اور مشیّت کو مانگنا چاہیے۔۔۔

45:34) توبہ سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات:اِرشاد فرمایاکہ توبہ کی مثال مرہم کی سی ہے اور گناہ کی مثال آگ کی سی ہے۔۔۔

46:45) اِرشاد فرمایاکہ توبہ کے بھروسے پر گناہ کرنا ہلاکت ہے۔۔۔

48:06) اللہ تعالیٰ کا خوف کیسے پیدا ہوگا؟حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے اِرشادات۔۔۔

58:00) آئمہ حضرا ت کو کس طرح نماز پڑھانی چاہیے؟ شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم یہاں تشریف لائے تھے تو حضرت نے نصیحت فرمائی کہ اس میں مریضوں اور بوڑھوں کی رعایت رکھنی چاہیے ۔۔۔

01:01:38) حضرت مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ کی کتاب علماءِ آخرت کی پہچان سے آٹھ باتیں پڑھ کر سنائی۔۔۔ ایک روز شیخ شفیق بلخی رحمہ اللہ نے اپنے شاگرد حاتم رحمہ اللہ سے پوچھا.. "حاتم ! تم کتنے دنوں سے میرے ساتھ ہو..؟" انہوں نے کہا.. "بتیس برس سے.." شیخ نے پوچھا.. "بتاؤ اتنے طویل عرصے میں تم نے مجھ سے کیا سیکھا..؟" حاتم نے کہا.. "صرف آٹھ مسئلے.." شیخ نے کہا.. "انا للہ وانا الیہ راجعون.. میرے اوقات تیرے اوپر ضائع چلے گئے.. تُو نے صرف آٹھ مسئلےسیکھے..؟" حاتم نے کہا.. "استادِ محترم ! زیادہ نہیں سیکھ سکا اور جھوٹ بھی نہیں بول سکتا.." شیخ نے کہا.. "اچھا بتاؤ کیا سیکھا ہے..؟" حاتم رحمتہ اللہ علیہ نے کہا.. "میں نے مخلوق کو دیکھا تو معلوم ہوا ہر ایک کا محبوب ہوتا ہے قبر میں جانے تک.. جب بندہ قبر میں پہنچ جاتا ہے تو اپنے محبوب سے جدا ہو جاتا ہے.. اس لیے میں نے اپنا محبوب "نیکیوں" کو بنا لیا ہے کہ جب میں قبر میں جاؤں گا تو یہ میرا محبوب میرے ساتھ قبر میں رہے گا.. 2: لوگوں کو دیکھا کہ کسی کے پاس قیمتی چیز ہے تو اسے سنبھال کر رکھتا ہے اور اس کی حفاظت کرتا ہے.. پھر فرمانِ الہی پڑھا.. "جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے.. جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے.." (سورۃ النحل آیت 96) تو جو چیز مجھے قیمتی ہاتھ آئی اسے اللہ کی طرف پھیر دیا تا کہ اس کے پاس محفوظ ہو جائے جو کبھی ضائع نہ ہو.. 3: میں نے خدا کے فرمان پر غور کیا.. "اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا اور نفس کو بُری خواہشات سے باز رکھا' جنت اسی کا ٹھکانہ ہو گا.." (سورۃ النازعات آیت 40) تو اپنے نفس کو بُرائیوں سے لگام دی.. خواہشاتِ نفسانی سے بچنے کی محنت کی , یہاں تک کہ میرا نفس اطاعتِ الٰہی پر جم گیا.. 4: لوگوں کو دیکھا ہر ایک کا رجحان دنیاوی مال , حسب نسب , دنیاوی جاہ و منصب میں پایا.. ان امور میں غور کرنے سے یہ چیزیں ہیچ دکھائی دیں.. اُدھر فرمان الٰہی دیکھا.. "درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگار ہے.." (سورۃ الحجرات آیت 13) تو میں نے تقوٰی اختیار کیا تاکہ اللہ کے ہاں عزت پاؤں.. 5: لوگوں میں یہ بھی دیکھا کہ آپس میں گمانِ بد رکھتے ہیں , ایک دوسرے کو بُرا کہتے ہیں.. دوسری طرف اللہ کا فرمان دیکھا.. "دنیا کی زندگی میں ان کی بسر اوقات کی ذرائع تو ہم نے ان کے درمیان تقسیم کیے ہیں.." (سورۃ الزخرف آیت 32) اس لیے میں حسد کو چھوڑ کر خلق سے کنارہ کر لیا اور یقین ہوا کہ قسمت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے.. خلق کی عداوت سے باز آگیا.. 6: لوگوں کو دیکھا کہ ایک دوسرے سے سرکشی اور کشت و خون کرتے ہیں.. اللہ کی طرف رجوع کیا تو فرمایا.. "درحقیقت شیطان تمہارا دشمن ہے اس لیے تم بھی اسے اپنا دشمن سمجھو.." (سورۃ فاطر آیت 6) اس بنا پر میں نے صرف اس اکیلے شیطان کو اپنا دشمن ٹھہرا لیا اور اس بات کی کوشش کی کہ اس سے بچتا رہوں.. 7: لوگوں کو دیکھا پارہ نان (روٹی کے ٹکرے) پر اپنے نفس کو ذلیل کر رہے ہیں , ناجائز امور میں قدم رکھتے ہیں.. میں نے ارشادِ باری تعالٰی دیکھا.. "زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو.." (سورۃ ہود آیت6) پھر میں ان باتوں میں مشغول ہوا جو اللہ کے حقوق میرے ذمے ہیں.. اس رزق کی طلب ترک کی جو اللہ کے ذمے ہے.. 8: میں نے خلق کو دیکھا , ہر ایک کسی عارضی چیز پر بھروسہ کرتا ہے.. کوئی زمین پر بھروسہ کرتا ہے کوئی اپنی تجارت پر کوئی اپنے پیشے پر کوئی بدن پر کوئی ذہنی اور علمی صلاحیتوں پر بھروسہ کیے ہوئے ہے.. میں نے خدا کی طرف رجوع کیا.. یہ ارشاد دیکھا.. "جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کے لیے وہ کافی ہے.." (سورۃ طلاق آیت3) تو میں نے اپنےخدا پر توکل کیا.. وہی مجھے کافی ہے.." شیخ بلخی رحمہ اللہ نے فرمایا.. "اے میرے پیارے شاگرد حاتم ! خدا تمہیں ان کی توفیق نصیب کرے.. میں نے قران کے علوم پر مطالعہ کیا تو ان سب کی اصل جڑ انہی آٹھ مسائل کو پایا.. ان پر عمل کرنے والا گویا چاروں آسمانی کتابوں کا عامل ہوا.."

01:15:31) خلفاء حضرات کے لیے حضرت والا رحمہ اللہ کا لیٹر پیڈ پڑھ کر سنایا۔۔۔

01:20:57) البلاغ جنوری 2024 سے بچوں کے انتقال سے متعلق ایک حدیث شریف ۔۔۔

01:22:35) مقصود غیرِ مقصود ،اختیاری اور غیر اختیاری اُمور سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات۔۔۔

01:28:34) اُمور ِ غیر اختیاریہ کے پیچھے پڑنےکی خرابیاں۔۔۔

01:39:27) اللہ تعالیٰ کی ذات سے نااُمید مت ہوں مایوس نہ ہوں اللہ تعالیٰ کی رحمت لامحدود ہے۔۔۔

01:42:19) اُمور ِ غیر اختیاریہ کے پیچھے پڑنےکی خرابیاں۔۔۔

01:50:00) مدرسے کی تعمیرات سے متعلق اعلان۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries