جمعہ  بیان ۵  جنوری۲۰۲۴ء :اللہ تعالیٰ کے دربار میں مایوسی ہے ہی نہیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

27:34) بیان سے پہلے اشعار اور حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب الہاماتِ ربّانی سے تعلیم ہوئی۔۔۔

27:35) ظاہر کا گناہ جلد چھوٹ جاتا ہے لیکن باطن پر دیر لگتی ہے۔۔۔

34:04) غیبت کرنا یہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا ہے۔۔۔

37:54) جو دین پر چلتا ہے وہ ستایا جاتا ہے۔۔۔

42:58) اِصلاح کیوں فرض ہے؟۔۔۔

46:18) جو اللہ کو خوش کرتا ہے حرام سے بچتا ہے گناہ کی مجلس میں شریک نہیں ہوتا تو لوگ اس کو پاگل کہتے ہیں اور اس کو ان لوگوں کے کہنے پر ثواب ملتا ہے۔۔۔ ہم نے دیوانوں سے سیکھی ہے محبت اخترؔ ہائے یہ درد کہاں ملتا ہے فرزانوں کو

51:16) اللہ والوں کے پاس کتنا رہنا ہے۔۔۔

53:17) سچے اللہ والوں کو تلاش کریں اور جعلی پِیروں سے بچیں۔۔۔

58:10) رمضان المبارک میں افطار پارٹیاں اوران میں ہونے والے گناہ۔۔۔

01:01:43) حرمین شریفین میں مقدس مقامات میں تصویر کشی اورویڈیو سے متعلق دارالعلوم کراچی کا ایک فتویٰ جس پر حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اور حضرت مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کے دستخط ہیں ۔۔۔

01:04:56) اللہ تعالیٰ نے ہر نیکی کی طاقت دی ہےاور ہر گناہ سے بچنے کی طاقت بھی دی ہے۔۔۔فاتقوا الله ما استطعتم۔۔۔الایہ۔

01:07:17) غیبت کتنا بڑا گناہ ہے؟پھر غیبت سے بڑھ کر بہتان ہے اور بہتان سے بھی بڑھ کر بدگمانی ہے۔۔۔بدگمانی سے متعلق ایک اللہ والے اور اس کے متعلقین کا واقعہ۔۔۔

01:11:09) باطل عقیدے والے لوگوں سے بچیں اور انکی تفاسیر اور کتابوں سے بچیں اور اپنے ایمان کو بچائیں۔۔۔

01:14:30) کینہ ،بغض ،حسد اور غیبت یہ کیا ہیں؟اور ان سے بچنے کے طریقے کیا ہیں؟۔۔۔

01:16:13) كونوا مع الصادقين کی تفسیر کیا ہے؟۔۔۔

01:17:53) دُنیا کس چیز کا نام ہے؟دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا۔۔۔دُنیا بُری نہیں اگر بُری ہوتی تو اللہ تعالیٰ یہ دُعا کیوں سِکھاتے کہ ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار۔

01:18:52) دُنیا اور آخرت کے حسنہ ۔۔۔

01:20:58) توبہ تو ایمرجنسی کے لیے ہے توبہ کے بھروسے پر گنا ہ نہ کریں۔۔۔

01:21:56) اللہ تعالیٰ کے دربار میں مایوسی ہے ہی نہیں اگر ریت کے ذرّات جتنے گناہ بھی ہوں تو سچی توبہ سے سب معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔

01:24:23) قل يا عبادي الذين أسرفوا على أنفسهم لا تقنطوا من رحمة الله۔۔۔الایہ۔ترجمہ اے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم اپ میرے گناہگار بندوں کو بتا دیجئے کہ اے میرے بندوں جنہوں نے اپنے اوپر زیادتیاں کرلیں، ظلم کر لیے، بے شمار گناہ کر لیے’’لا تقنطوا من رحمۃ اﷲ‘‘ تم میری رحمت سے نا امید نہ ہو ’’ان اﷲ یغفر الذنوب جمیعا‘‘ یقینا اﷲ تمام گناہوں کو معاف فرمادے گا۔

01:27:04) دُعا کی قبولیت کے اوقات۔۔۔ان اوقات میں اللہ تعالیٰ سے رو رو کر اپنے لیے اپنے والدین کے لیے اپنی اولا د کے لیے دُعا کریں ۔۔۔

01:28:51) اللہ تعالیٰ ہر دُعا قبول کرتے ہیں۔۔۔

01:34:45) اللہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کو قیامت کے دن عرش کا سایہ ملے گا۔۔۔

01:35:41) اللہ والا کون ہے؟أن أولياء الله المتقون۔۔۔الایہ۔اللہ والا وہ ہے جو اللہ سے ڈرتا ہے تقویٰ اختیارکرتا ہے۔۔۔

01:37:01) اللہ تعالیٰ کے لیے آپس میں محبت کرنے کا صلہ کیا ملے گا۔۔۔

01:40:35) دورانِ بیان کسی صاحب نے سنت پڑھنے شروع کیے اس پر کسی دوست نے منع کیا تو اس سے متعلق نصیحت۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries