عشاء   مجلس    ۶      جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :اللہ تعالیٰ کا اصلی دیوانہ کون ہے      ؟

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:08) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجئیے سے تعلیم ہوئی۔۔۔

05:09) یہ کہنا کہ صرف ایک ہی مضمون پر بیان کر رہے ہیں اس سے متعلق کچھ باتیں اور حضر ت والا رحمہ اللہ کا ایک صاحب کو جواب۔۔۔

09:38) جو دین پر عمل کرتے ہیں لوگ ان کا مذاق اُڑاتے ہیں۔۔۔

11:56) اللہ والوں کو دیوانہ کیوں کہتے ہیں؟۔۔۔

13:37) بڑی مونچھ رکھنےسے متعلق نصیحت۔۔۔

14:57) داڑھی کی شرعی حدود۔۔۔داڑھی کا حق کیا ہے؟۔۔۔

19:50) الہامات ربّانی:اللہ تعالیٰ کا اصلی دیوانہ کون ہے؟ رمضان المبارک ۱۳۹۳؁ھ مطابق اکتوبر ۱۹۷۳؁ء ارشاد فرمایا کہ دیوانہ بننے کے کیا معنی ہیں؟ پہلے یہ سمجھو کہ دیوانہ کس کو کہتے ہیں؟ جو اللہ کا بھی حق ادا کرے اور اللہ کے بندوں کا بھی حق ادا کرے،جب ماں باپ بیمار ہوجائیں تو ماں باپ کی دوا لائے،دیوانہ ہوکر جنگل میں آہ و فغاں اب قبول نہیں ہوگی۔بیوی بیمار ہے تو بیوی کے لئے پہلے دوا لائو،بغیر دوا لائے اشراق پڑھنا بھی جائز نہیں ہے۔ جائو! ڈاکٹر کے ہاں پہلے اس کی دوا لائو،اللہ کی بندی بیمار پڑی ہے اور تم نفلوں میں لگے ہوئے ہو؟ تو دیوانہ وہ ہے جو اللہ کا بھی حق ادا کرے، اللہ کی مخلوق کا بھی حق ادا کرے،اور جو دیوانہ بنتا ہے اور دیوانوں کے لباس میں ہے مگر کسی حسین کو دیکھ کر، نامحرم کو دیکھ کر نمک حرامی شروع کردے، جس نمک کو اللہ نے حرام فرمایا ہے، اللہ کے حرام کردہ نمک کو چکھنے لگے اور دیکھنے لگے کہ کیسا نمکین چہرہ ہے، تو سمجھ لو یہ دیوانہ نہیں ہے، یہ نہایت چنٹوباز ہے۔ آج ایک نئی لغت یاد کرلو، اس کو نوٹ کرلینا ’’چنٹوباز‘‘ یعنی بہت چالاک قسم کا دیوانہ ہے،بنا ہوا دیوانہ ہے، اندر سے نہایت چالاک ہے، روپیہ کمانے کے لئے دیوانہ بنا ہوا ہے۔ تو آپ دیوانہ بننے کا مطلب سمجھ گئے؟

لیکن کوئی بندہ تلاش کرو جس سے آپ کا بلڈ گروپ ملتا ہو، آپ کے دل کو اس سے مناسبت ہو،دل میں اس کی باتیں اترتی چلی جاتی ہوںاور اس سے آپ کو اللہ کی محبت میں اضافہ محسوس ہو، گناہوں سے نفرت محسوس ہو تو اس کے پاس کچھ دن رہ لو۔ میاں! پانچ سال میں میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس ہوتے ہو، اس کے بعد ہائوس جاب میں بھی وقت لگاتے ہو،پھر اسپیشلسٹ بننے کے لئے ایم آر سی وغیرہ سو اینڈ سو(So & So) ڈگریاں لینے کے لئے بھی وقت لگاتے ہو، آہ! اللہ کی محبت سیکھنے کے لئے تمہارے پاس چالیس دن بھی نہیں ہیں، کیا ناقدری ہے؟ مرنے کے بعد پتا چلے گا کہ تمہارا ایم بی بی ایس اور تمہاری انجینئرنگ کی ڈگریاں کام آئیں گی یا اللہ کی محبت اور اللہ والوں سے محبت، اور وہ زمانہ جو اللہ والوں کے ساتھ گزر جائے وہ کام آئے گا؟تب معلوم ہوگا کہ دن کون سے دن ہیں اور راتیں کون سی راتیں ہیں؟جو اللہ پر فدا ہوگیا دن وہی ہمارا دن ہے، جو راتیں اللہ پر فدا ہوں وہی ہماری راتیں ہیں، جو سانس اللہ پر فدا ہو وہی ہماری سانس ہے، جو زندگی اللہ پر فدا ہو وہی زندگی ہماری زندگی ہے۔

25:57) كلُّ بني آدم خَطَّاءٌ میں ہم سب آتے ہیں ۔۔۔آج کچھ نوجوان غرفہ میں آئے تھے ان سے متعلق کچھ باتیں۔۔۔

31:35) ہٰذا دیوانہ جو ہے سمجھ لو کہ یہ اللہ کا حق ادا کرتا ہے یا نہیں؟ یا دیوانہ بنا ہے مگر نامحرم عورتوں کو بھی دیکھ رہا ہے،یہ دیوانہ اللہ کا نہیں ہے، یہ اپنے نفس کا دیوانہ ہے، نفس کی خواہش کا غلام ہے، یہ عبداللہ نہیں ،عبدالنفس ہے، نفس کا بندہ ہے۔ اس کے چہرے پر دیکھو تو لعنت محسوس ہوگی۔جب نبی کی بددعا ہے کہ بدنظری کرنے والوں پر اللہ کی لعنت ہو تو کیا نبی کی بددعا سے نہیں ڈرنا چاہیے؟ بولو میاں! پیروں کی بددعا سے ڈرنے والو! جن کی غلامی سے پیر بنتا ہے، سرور ِ عالمﷺ کی بددعا سے نہیں ڈروگے؟

لہٰذا اگر غلطی سے بدنظری ہوجائے تو جلدی سے توبہ کرلو، جلدی سے نظر ہٹاکر کہو کہ اے اللہ! مجھ سے غلطی ہوگئی، میں آپ کا بندہ ہوں اور نادم شرمسار ہوں، بندہ آپ کا شرمسار ہے اور آپ میرے پروردگار ہیں۔اس استغفار کی برکت سے ان شاء اللہ تعالیٰ پھر لعنت ہٹ جائے گی اور سایۂ رحمت میں آجائوگے۔ تمہارے اختیار میں ہے چاہے تو دیر تک لعنت میں رہو اور بدنظریاں کرتے ہوئے ناظم آباد سے کیماڑی تک چلے جائو اور چاہے تو اسی اسٹاپ پر جو غلطی ہوئی فوراً توبہ کرکے اور گناہوں کی خبیث موٹر کا اسٹاپ کرلو اور جلدی سے اللہ کی یاد میں لگ جائو۔

34:11) حقوق العباد کی ادائیگی حقوق اللہ سے زیادہ ضروری ہے جو شخص نہ تو اللہ کا حق ادا کرتا ہے اور اللہ کی بندیوں اور بندوں پر بھی ظلم کرتا ہے،وہ کیا اللہ کی محبت کا متلاشی ہے؟ہم پر اللہ کی محبت جتنی واجب ہے، اللہ کے بندوں کی اس سے زیادہ واجب ہے۔آپ کہیں گے یہ تو عجیب بات ہے تو ابھی ثابت کرتا ہوں۔ فرض نماز پڑھنا اللہ کی محبت کا حق ہے یا نہیں؟ مگر ایک شخص فرض نماز پڑھ رہا ہے، سامنے کنواں ہے اور ایک نابینا آدمی جارہا ہے، اگر ہم اس کو نماز توڑ کر نہیں پکڑتے تو وہ نابینا کنویں میں گر کر ہلاک ہوجائے گا،تو اللہ کا حکم ہے کہ میرا حق چھوڑ دو، میرا فرض چھوڑ دو،اس میرے بندے کو بچالو اور نماز پھر دوبارہ پڑھ لو۔ بتائو! اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت پر اپنے بندوں کی محبت یہاں غالب کردی یا نہیں؟۔۔۔

37:47) حقوق کی ادائیگی وہ معتبر ہے جو شریعت وسنت کے مطابق ہو۔۔۔حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب الہاماتِ ربّانی سے تعلیم ہوئی۔۔۔

40:03) مناسبت کسے کہتے ہیں؟۔۔۔ہنسی کی کچھ باتیں اور مناسبت سے متعلق نصیحت۔۔۔

53:36) حضرت والا رحمہ اللہ کا 1992 کا حرمین شریفین کا بیان:صالحین کی صحبت سے ایمان تازہ رہتا ہے۔۔۔

57:30) شیخ الحدیث حضرت مولانا شاہ عبدالمتین بن حُسین صاحب دامت برکاتہم نے حالیہ سفر میں مسجدِاختر میں یہ بیان فرمایاجس میں اللہ کی دوستی کے سات درجات بیان فرمائے وہ حضرت والا دامت برکاتہم نے پڑھ کر سنائے۔۔۔

01:05:54) ٹخنہ چھپانے سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون پڑھا۔۔۔

01:10:00) تین قسم کے لوگوں کو چارقسم کا عذاب۔۔۔

01:11:11) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries