عشاء مجلس    ۷       جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :اپنے ایمان کی حفاظت کیجئے  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:49) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجیے سےمفتی انوارالحق صاحب نے تعلیم کی۔۔۔

03:50) ایمان سے متعلق حضرت والا نے کچھ نصیحتیں کیں ۔۔۔عقل مند لوگ کون ہیں؟۔۔۔

10:23) قیامت کی نشانیاں۔۔۔

12:11) کارٹون اور ویڈیو گیم دیکھناان کا کیا حکم ہے ۔۔۔

15:51) ساس بہو کے جھگڑے کس وجہ سے ہوتے ہیں؟۔۔۔

18:00) حق کی تلاش۔۔۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حق کی تلا ش میں کس قدر مشقتیں برداش کیں۔۔۔

18:23) مفتی انوارالحق صاحب نے دوبارہ تعلیم شروع کی۔۔۔

20:25) عقیدہِ ختم ِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق کچھ باتیں۔۔۔

22:18) اچھے اخلاق سے متعلق مختلف احادیثِ مبارکہ بیان ہوئیں۔۔۔

26:37) توبہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کے انعامات۔۔۔

28:41) ذکر کرنا اللہ تعالیٰ کی چوکھٹ پر دستک دینا ہے۔۔۔

33:18) جوانی اللہ تعالیٰ پر فدا کرنے پر کیا انعام ملتا ہے۔۔۔جوانی فدا کرنے کا مطلب کیا ہے۔۔۔

35:51) اللہ والا بننا فرض ہے دیر سویر ہوہی جاتی ہے۔۔۔

38:31) مرد عورت برابر برابر کا نعرہ مارنے والے ذرّہ ان چیزوں میں برابری کر کہ دیکھا دیں۔۔۔

42:11) کونسی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے۔۔۔

44:51) بدنظری کا عذاب۔۔۔بدنظری کرنے والے کو اپنی بیوی بھی اچھی نہیں لگتی۔۔۔ایک لطیفہ۔۔۔

46:06) بیویوں کے حقوق۔۔۔

50:54) مقدس مقامات پر تصویر کشی سے متعلق دارالعلوم کراچی کا ایک فتویٰ چیدہ چیدہ نکات۔۔۔

55:27) مختلف ٹی وی چینلوں پر آنا۔۔۔ہمارے اکابرین کیا فرماتے ہیں اور ہمارا کیا عمل ہے؟۔۔۔

56:48) کامل شیخ کی نشانیاں کیا ہیں۔۔۔

01:00:38) شادی بیاہ کے موقع پر تصویر کشی ۔۔۔ایسا لگ رہا ہیکہ اس کے بغیر شادی ہوہی نہیں سکتی۔۔۔

01:01:52) بڑے بوڑھوں کا ادب کرنے پر انعامات۔۔۔

01:10:18) جو اپنے علماء کی عزت نہ کرے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ بار بار عرض کرتا ہوں کہ جب تقریر ہورہی ہو تو ادھر ادھر مت دیکھو مقررکی طرف دیکھو ورنہ آپ کی آنکھیں اِدھر اور کان اُدھر ہوں گے۔ ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمۃ اﷲعلیہ ایک شعر پڑھا کرتے تھے؎ قدم سوئے مرقد نظر سوئے دنیا کہاں جارہا ہے کدھر دیکھتا ہے لہٰذا اِدھر اُدھر مت دیکھو، کوئی آتا ہے آنے دو، کوئی جاتا ہے جانے دو؎ کوئی مرتا کوئی جیتا ہی رہا عشق اپنا کام کرتا ہی رہا دنیا میں سب کچھ ہوگا، موت ہوگی، پیدائش ہوگی، غمی ہوگی، خوشی ہوگی لیکن ہمارا کام اپنے مالک کو راضی رکھنا ہے، جو اپنے مالک کو راضی رکھے وہ بالکل بے فکری سے سوئے، اس کو خوش رکھنا اﷲ کے ذمہ ہے، جو غلام اپنے مالک کو خوش رکھتا ہے مالک کی ذمہ داری ہے کہ اس غلام کی خوشی کا انتظام کرے،

اس غلام کو اپنی فکر ہی بھول جانی چاہیے، ہماری فکر بس اتنی ہو کہ ہم اپنے مالک کو ناراض نہ کریں، اپنے مالک کو خوش رکھو کہ ہم سے کوئی خطا تو نہیں ہورہی، کہیں آنکھیں بغاوت تو نہیں کررہیں، کان بغاوت تو نہیں کررہے، دل میں خبیث خیالات تو نہیں آرہے، اﷲ کی مخلوق کے ساتھ بد اخلاقی کے تصورات تو نہیں آرہے ہیں، سوچ لو کوئی دوست اپنے دوست کی اولاد کے بارے میں گندے خیالات لا رہا ہو تو کیا وہ ایسے شخص کو اپنا دوست بنائے گا؟ تو اﷲ تعالیٰ بھی ایسے شخص کو ولایت سے محروم رکھتے ہیں جو قصداً کمینہ پن اختیار کرتا ہے، بلا ارادہ برا خیال آجائے تو توبہ کرلو۔

01:12:52) قبر میں خاک چھانی مگر کیا ملی

نہ تو مجنوں ملا نہ تو لیلیٰ ملی

ہاں مگر اہلِ دل ایسے خوش بخت ہیں

جن سے اخترؔ مجھے راہِ مولیٰ ملی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries