عشاء   مجلس    ۹جنوری  ۴ ۲۰۲ء     :اچھے اور برے اخلاق کے ثمرات !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

11:36) حسبِ معمول حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجیے سے تعلیم ہوئی۔۔۔ایمان کی حفاظت سے متعلق حضرت والا دامت برکاتہم نے نصیحت کی کہ آج جس کو دیکھو دین کے بارے میں بات کر رہاہے۔۔۔

11:37) یہ کہناکہ ایک گناہ سے کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔

13:30) قرآن پاک کی تصحیح سے متعلق نصیحت کہ ہمار ے بزرگوں کا کیا طریقہ رہاہے۔۔۔

14:41) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجیے سے تعلیم مکمل کی۔۔۔

15:00) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب اپنے ایمان کی حفاظت کیجیےسے متعلق نصیحت کہ گھر میں اس کی تعلیم شروع کر دیں انشاء اللہ کوئی گمراہ نہیں کرسکے گا۔۔۔

16:24) جتنی تمہاری قربانی اتنی خدا کی مہربانی پھر تو لذت روحانی قرب کا شربت لاثانی

16:53) گناہ چھوڑنے کا مزہ جنت میں بھی نہیں ہے۔۔۔

22:24) اصلاح فرض ہے سوالا ت کرنے سے اللہ نہیں ملیں گے۔۔۔

27:19) قدرتی حسین مناظر یہ سب اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں اللہ والے اللہ کی مخلوق میں غور کرتے ہیں۔۔۔

28:40) اللہ تعالیٰ کی بہت سی نشانیاں ہیں جن کو ہم شمار بھی نہیں کرسکتے صرف لوہے کو لے لو اگر یہ لوہا نہ ہوتا تو اس کے بغیر ہم کیسے گزارا کرتے ۔۔۔

34:45) توبہ کی سواری عجیب و غریب سواری ہے۔۔۔ نہ پوچھے سوا نیک کاروں کے گر تو کہاں جائے بندہ گنہگار تیرا

37:45) اصلاحی تعلق مضبوط کریں اور شیخ جب سفر پر جائے تو خانقاہ کو آباد کریں۔۔۔

44:21) عشق کا مادہ بُرا نہیں بس اس کو عشقِ مولیٰ کی طرف موڑ دو۔۔

45:31) عرب کی بُرائی مت کریں۔۔۔

53:46) مقدس مقامات پر تصویر کشی کرنا اللہ کے عذاب کاخطرہ ہے۔۔۔

55:06) ادب کیا ہے؟۔۔۔بے ادب اللہ کے فضل سے محروم ہو جاتا ہے۔۔۔

55:45) اچھے اور بُرے اخلاق کے ثمرات حدیث پاک میں ہے کہ : (( لَاخَیْرَ فِیْمَنْ لَّا یَأْلَفُ وَلَا یُؤْلَفُ)) (مشکاۃ المصابیح،کتاب الاٰداب، ج:۳،ص:۱۳۹۲، المکتب الاسلامی ) اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے محبت کرتا ہے اور نہ لوگ اس سے محبت کرتے ہیں۔ اس بارے میں ایک حدیث اور سن لیجئے۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے زمانے میں دو عورتیں تھیں، ایک عورت بہت عبادت کرتی تھی، صحابہ نے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے اس عورت کے متعلق عرض کیا کہ ایک عورت بڑی عبادت گذار ہے مگر اس کے اخلاق نہایت خراب ہیں، زبان کی نہایت کڑوی ہے، ہر ایک سے ذرا ذرا سی بات پر لڑتی ہے، ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتی، سارا محلہ اس سے تنگ ہے۔ آپ نے فرمایا ھِیَ فِیْ النَّارِ یہ جہنم میں جائے گی۔

01:02:52) آہ! کہاں گیا تہجد، کہاں گئی تلاوت، کہاں گئی نماز، کہاں گیا روزہ، آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے جہنم کی وعید سنا دی تو جو اخلاق کا کڑوا ہو اور اس کا کڑوا پن لوگوںمیں مشہور ہو کہ یہ آدمی غصے کا تیز اور اخلاق کا بدتمیز ہے، مغلوب الغضب ہے، ہر آدمی اس سے پناہ مانگتا ہو، ڈرتا ہو تو سمجھ لو کہ ایسا شخص انسان نہیں بھیڑیا ہے۔ اور دوسری عورت کے بارے میں خبر دی گئی کہ یا رسول اﷲ! ایک عورت ہے جو فرض، واجب اور سنت مؤکدہ ادا کرتی ہے، ضروری ضروری اعمال کرتی ہے لیکن اس کے اخلاق سے سارا محلہ خوش ہے، اس کا ایسا ٹھنڈا مزاج اور نرم دل ہے کہ سارا محلہ اس سے خوش ہے، کسی کے مصیبت میں کام آنا، کسی کے غم میں غم زدہ ہوجانا، ہر وقت اپنے پڑوسیوں کا خیا ل رکھنا اور سن لو کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اپنے مسلمان بھائی سے خندہ پیشانی سے، مسکراتے چہرے سے ملاقات کرناصدقہ ہے، اگرچہ مال نہیں خرچ ہو ا لیکن مفت میں صدقہ کا ثواب مل گیا۔ اگر آپ غمگین بھی ہیں تو بھی اس وقت قصداًتبسم لے آئیے، دل نہیں چاہتا مسکرانے کو لیکن ایک مسلمان کو خوش کرنے کے لیے اس سے مسکرا کر پوچھ لیں کہ بھائی کیا حال ہے؟ خیریت ہے؟ جب پیٹ کے لیے تبسم کرسکتے ہو تو اﷲ کو خوش کرنے کے لیے تبسم تو مفت کا صدقہ ہے۔ تو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اچھے اخلاق والی عورت کے بارے میں فرمایا ھِیَ فِی الْجَنَّۃِ یعنی وہ جنتی ہے۔

01:10:18) دُعا کی پرچیاں۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries